عاموس عاموس, باب عاموس کی نبوت, باب 5
نوحہ اَور تَوبہ کے لیٔے بُلانا
اَے بنی اِسرائیل یہ کلام سُنو۔ مَیں یہ نوحہ تمہاری بابت کر رہا ہُوں،
کنواری اِسرائیل گِر گئی
اَور پھر کبھی نہیں اُٹھے گی،
وہ اَپنے ہی مُلک میں تنہا چھوڑ دی گئی
اَور کویٔی اُس کو اُٹھانے والا نہیں۔
یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں،
تمہارا شہر اِسرائیل جو ایک ہزار سُورماؤں کو لے کر آگے کوچ کرتا تھا
اُس میں سے صِرف سَو باقی رہ جایٔیں گے؛
اَور تمہارے قصبے جِس میں سے سَو نکلتے تھے
اُس میں دس ہی باقی رہ جایٔیں گے۔
یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے یُوں فرماتے ہیں،
تُم میری تلاش کرو اَور زندہ رہو؛زبور 34:10
بیت ایل کے طالب نہ بنو،
گِلگالؔ میں داخل مت ہو،
بیرشبعؔ کو نہ جاؤ،
کیونکہ گِلگالؔ ضروُر اسیری میں جائے گا،
اَور بیت ایل کا نام و نِشان مِٹ جائے گا۔عاموس 4:4
یَاہوِہ کی تلاش کرو اَور زندہ رہو،
اَیسا نہ ہو کہ وہ آگ کی مانند بنی یُوسیفؔ پر بھڑکے؛
اَور اُسے نگل جائے،
اَور بیت ایل میں اُسے بُجھانے والا کوئی نہ ہو۔یشع 55:6; یرم 17:27
اَیسے لوگ ہیں جو اِنصاف کو تلخی میں بدل دیتے ہیں،
اَور راستبازی کو خاک میں مِلانے والوں،
جِس نے ثریّا اَور جبّار بنایا ہے،
جو اَندھیرے کو صُبح کی رَوشنی میں،
اَور دِن کو رات کے اَندھیرے میں تبدیل کرتے ہیں،
جو سمُندر کے پانی کو بُلاتے ہیں
اَور روئے زمین پر اُنڈیل دیتے ہیں۔
اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔عاموس 9:6
وہ پَلک جھپکتے ہی قلعہ کو نِیست و نابود کر دیتے ہیں،
اَور فصیلدار شہر کو تباہ کر دیتے ہیں۔
اَیسے لوگ ہیں جو عدالت میں اِنصاف کو قائِم کرنے والوں سے عداوت رکھتے ہیں،
اَورجو سچ کہتاہے اُسے حقیر سمجھتے ہیں۔یشع 29:21; صفن 1:12
تُم غریبوں کے بھُوسے پر بھی محصُول لیتے ہو،
اَور اُن کے اناج پر بھی زبردستی محصُول لگاتے ہو۔
اِس لئے اگر تُم نے اَپنے لئے پتّھروں کے محلوں کو بھی تعمیر کیا ہو تو بھی،
تُم اُس میں رہنے نہ پاؤگے؛
اگرچہ تُم نے نفیس تاکستان بھی لگائے ہوں
تو بھی تُم اُن کی مَے نہ پی سکوگے۔صفن 1:13
کیونکہ مَیں تمہاری بے شُمار خطاؤں
اَور گُناہِ عظیم سے واقف ہُوں۔
تُم نیکوکار کو ستاتے ہو اَور رشوت لیتے ہو
اَور اَپنی عدالت میں غریبوں کو اِنصاف سے محروم رکھتے ہو۔یشع 59:15; عاموس 8:4
اِس لیٔے اَیسے وقت میں دانا چُپ رہتاہے
کیونکہ وقت بُرا ہے۔عاموس 8:3
بدی کے نہیں بَلکہ نیکی کے طالب ہو
تاکہ تُم زندہ رہو۔
تَب یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا تمہارے ساتھ رہیں گے،
جَیسا کہ تمہارا دعویٰ ہے کہ وہ تمہارے ساتھ ہیں۔زبور 34:14; یشع 1:16; روم 12:9
بدی سے نفرت رکھو اَور نیکی سے مَحَبّت؛
عدالت میں اِنصاف قائِم کرو۔
شاید یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا بنی یُوسیفؔ کے
بقیّہ پر رحم کرے۔زبور 97:10
اِس لیٔے خُداوؔند یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں:
سَب گلیوں میں نوحہ ہوگا
اَور ہر چوراہے پر آہ و ماتم ہوگا۔
کِسانوں کو ماتم کرنے کے لیٔے
اَور نوحہ گِر، نوحہ کرنے کے لیٔے بُلائے جایٔیں گے۔یرم 9:17
سَب تاکستانوں میں ماتم ہوگا،
کیونکہ مَیں تمہارے درمیان ہوکر گزروں گا،
یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے،
یَاہوِہ کا دِن
تُم پر ہائے،
جو یَاہوِہ کے دِن کی آرزُو کرتے ہو،
تُم یَاہوِہ کے دِن کی آرزُو کیوں کرتے ہو؟
وہ تو تاریکی کا دِن ہوگا، رَوشنی کا نہیں۔یشع 5:19; یرم 30:7; یوایل 2:11; صفن 1:15
وہ دِن اَیسا ہوگا گویا کویٔی آدمی شیرببر سے اَپنی جان بچا کے بھاگے
اَور راستہ میں اُسے ریچھ مِل جائے،
یا اَپنے گھر میں داخل ہو جائے
اَور آرام فرمانے کو اَپنا ہاتھ دیوار پر ٹیکے
اَور سانپ اُسے کاٹ لے۔یشع 24:18; یرم 48:44
کیا یَاہوِہ کا دِن سخت تاریکی کا نہ ہوگا، رَوشنی کا نہیں۔
گہری تاریکی جِس میں رَوشنی کی ایک کِرن بھی نہ ہوگی؟یوایل 2:2
مَیں تمہاری عیدوں کو مکرُوہ سمجھتا ہُوں، مُجھے اُن سے نفرت ہے؛
اَور تمہارا اِجتماعات میرے لیے بدبودار ہیں۔یشع 1:11; یرم 6:20
اگرچہ تُم میرے لیٔے سوختنی نذریں اَور اناج کی نذریں گزرانتے ہو،
لیکن مَیں اُنہیں قبُول نہیں کروں گا۔
اگر تُم بہترین سلامتی کی نذر کی قُربانیاں گزرانو،
تو بھی مَیں اُن کا کویٔی لحاظ نہ کروں گا۔ملاکی 2:13
اَپنے نغموں کی آواز مُجھ سے دُور کرو!
مَیں تمہاری بربط کی آواز نہ سُنوں گا۔متی 15:8
بَلکہ اِنصاف کو دریا کی مانند،
اَور صداقت کو کبھی نہ سوکھنے والے چشمے کی مانند جاری رکھو!یشع 11:9; یشع 56:1
”اَے بنی اِسرائیل کیا تُم چالیس بَرس تک بیابان میں
میرے لیٔے قُربانیاں کرتے اَور نذریں لاتے رہے؟اعما 7:42
تُم تو اَپنے بادشاہ کا مزار،
اَور اَپنے بُتوں کا سُتون
اَور اَپنے معبُودوں کے سِتارے کو لیٔے پھرتے تھے،
جنہیں تُم نے اَپنے لیٔے بنایا تھا۔اعما 7:43
لہٰذا مَیں تُمہیں دَمشق سے بھی آگے جَلاوطن کرکے بھیجوں گا،“
یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے، جِن کا نام قادرمُطلق خُدا ہے۔