یشع یشعیاہ, باب یشعیاہ کی نبوت, باب 22
یروشلیمؔ کے متعلّق نبُوّت
رُویا کی وادی کے متعلّق نبُوّت:
اَب تُمہیں کیا پریشانی ہے،
جو تُم سَب کے سَب چھتوں پر چڑھ گیٔے،یشع 15:3
اَے ہنگامہ سے بھرے ہُوئے شہر،
اَور شور و غُل کا شہر!
تمہارے مقتول تلوار سے قتل نہیں ہُوئے،
نہ ہی وہ لڑائی میں مارے گیٔے۔یشع 27:10
تیرے تمام سردار اِکٹھّے بھاگ گیٔے؛
اَور اُنہیں بغیر کمان اِستعمال کئے گِرفتار کیا گیا۔
جَب کہ دُشمن کافی دُور تھا، تُم سَب جو بھاگ نکلے تھے،
پکڑے گیٔے اَور اِکٹھّے اسیر کئے گیٔے۔
اِس لیٔے مَیں نے کہا: ”مُجھ سے دُورہو جاؤ؛
مُجھے زار زار رونے دو۔
مُجھے میری قوم کی بربادی پر
تسلّی نہ دو۔“یرم 4:20
آج کا دِن رُویا کی وادی میں
خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ کے لیٔے
بےحد شور و غُل، پامالی اَور دہشت کا دِن ہے۔
یہ دیواروں کو گرانے کا
اَور پہاڑوں کو پُکار سُنانے کا دِن ہے۔یشع 13:5
عیلامؔ نے اَپنے رتھ سواروں
اَور گھوڑوں کے ساتھ ترکش اُٹھایا؛
اَور قیرؔ نے سِپر کا غلاف اُتار دیا۔یشع 21:2; یرم 49:35
تیری بہترین وادیاں اَب رتھوں سے بھری ہُوئی ہیں،
اَور گُھڑسوار شہر کے پھاٹکوں پر صف آرا ہیں۔
خُداوؔند نے بنی یہُوداہؔ کے بچاؤ کے ذرائع ہٹا دئیے۔
اَور اَب تُم نے جنگل کے محل کی طرف
اسلحہ کے لیٔے نگاہ اُٹھائی؛1 سلا 7:2; 1 سلا 10:17
تُم نے دیکھا کہ داویؔد کے شہر کے دفاع میں کیٔی رخنے تھے؛
تُم نے نیچے کے حوض میں پانی جمع کیا۔
تُم نے یروشلیمؔ کی عمارتوں کو گِنا
اَور شہرپناہ کو مضبُوط کرنے کے لیٔے گھروں کو ڈھا دیا۔یرم 33:4
تُم نے دو دیواروں کے درمیان میں ایک حوض بنایا
تاکہ پُرانے حوض کا پانی اُس میں جمع کر سکو،
لیکن تُم نے اُن کی طرف نگاہ نہ کی جنہوں نے اُسے بنایا،
نہ اُس کا لحاظ کیا جنہوں نے کافی عرصہ پہلے اُن کا منصُوبہ بنایا۔یشع 7:3
خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے
اُس روز تُمہیں
رونے اَور ماتم کرنے،
اَپنے بال نوچنے اَور ٹاٹ پہننے کے لیٔے بُلایا۔میکاہ 1:16
لیکن دیکھو، یہاں تو خُوشی اَور عیش و عشرت،
جانوروں کو ذبح کرنا اَور بھیڑوں کو حلال کرنا،
اَور گوشت خواری اَور مَے خواری ہی جاری ہے!
”آؤ، کھایٔیں اَور پیئیں،“ تُم کہتے ہو،
”کیونکہ کل تو ہمیں مَرنا ہی ہے!“یشع 56:12; 1 کرنت 15:32
قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ میرے کان میں کہا: ”تمہارے مرنے کے دِن تک اِس گُناہ کا کفّارہ نہ ہو سکےگا۔“ خُداوؔند قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔متی 12:32; عبر 6:4
خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں:
”جا، اَور شاہی محل کے دیوان
شبناہؔ سے کہہ:
کہ تُم یہاں کیا کر رہاہے اَور تُجھے کس نے اِجازت دی
اَپنے لیٔے یہاں قبر تراشے،
بُلندی پر اَپنی قبر کھدوائے
اَور چٹّان میں اَپنے لیٔے آرامگاہ بنوائے؟
”خبردار، اَے مَرد قوی! یَاہوِہ تُجھ پر اَپنی گرفت مضبُوط کریں گے
اَور تُجھے دُور پھینک دے گا۔
وہ تُجھے گھُما کر گیند کی طرح
ایک وسیع مُلک میں دُور پھینک دے گا۔
اَور اَے اَپنے آقا کے گھر کو رُسوا کرنے والے!
تُو وہاں مَر جائے گا
اَور وہاں وہ عالیشان رتھ جِن تُم پر کو بہت فخر تھا۔ تیرے آقا کے گھر کی رُسوائی ہوگی۔زبور 49:10; یرم 22:18
مَیں تُجھے تیرے منصب سے برطرف کر دُوں گا،
اَور تُجھے تیرے مرتبہ سے ہٹا دیا جائے گا۔
”اُس وقت مَیں اَپنے خادِم اِلیاقیؔم بَن خِلقیاہؔ کو بُلاؤں گا۔ 2 سلا 18:18میں اُسے تیری خلعت پہناؤں گا اَور تیرا کمربند اُس پر کسوں گا اَور تیرا اِختیار اُس کے سُپرد کروں گا۔ وہ اہلِ یروشلیمؔ اَور بنی یہُوداہؔ کا باپ ہوگا۔ مَیں داویؔد کے گھر کی کُنجی اُس کے کندھے پر رکھوں گا۔ جو کچھ وہ کھولے گا اُسے کویٔی بند نہیں کر سکےگا اَورجو کچھ وہ بند کرےگا کویٔی اَور اُسے کھول نہیں سکےگا۔ ایو 12:14; مکاش 3:7مَیں اُسے میخ کی طرح کسی مُعتبر مقام پر ٹھونک دُوں گا۔ وہ اَپنے باپ کے گھر کے لیٔے عزّت و اِحترام کا تخت ہوگا۔ عزرا 9:8; زکر 10:4اُس کے خاندان کی ساری جاہ و حشمت کو، اُس کی اَولاد اَور نَسل کو اَور اُس کے سَب چُھوٹے بڑے برتنوں اَور پیالوں سے لے کر مرتبانوں تک سَب کو اِسی سے منسوب کیا جائے گا۔
”اُس وقت،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”وہ میخ جو مُعتبر مقام میں ٹھونکی گئی تھی، ڈھیلی پڑ جائے گی اَور کاٹ کر گرائی جائے گی اَور اُس پر لٹکا ہُوا سبھی بوجھ گِر جائے گا۔“ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔یشع 21:17