یرم یرمیاہ, باب یرمیاہ کی نبوت, باب 11
عہد شکنی
یہ وہ کلام ہے جو یَاہوِہ کی طرف سے یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا: ”اِس عہدنامہ کی شرائط کو سُن اَور اُنہیں بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں سے بَیان کرو۔ اُن سے فرما: یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’ملعُون ہے وہ شخص جو اِس عہدنامہ کی شرائط کو نہیں مانتا۔ است 27:26; گلتی 3:10جِن کا حُکم مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو اُس وقت دیا تھا، جَب مَیں نے اُنہیں لوہے کے تنور یعنی مِصر سے باہر یہ کہتے ہُوئے نکالا تھا،‘ میں نے کہا، ’میری فرمانبرداری کرو اَورجو اَحکام مَیں تُمہیں دیتا ہُوں اُن سَب پر عَمل کرو تاکہ تُم میری قوم ٹھہرو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔ است 4:20; یرم 7:23تاکہ وہ قَسم پُوری کروں جو مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی کہ اُنہیں وہ مُلک دُوں گا جِس میں دُودھ اَور شہد بہتا ہے،‘ اَور جِس کے آج تُم مالک ہو۔“
تَب یہ سُن کر مَیں نے جَواب دیا، ”اَے یَاہوِہ، آمین۔“است 7:12
پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں اِس کلام کی مُنادی کرو، ’اِس عہدنامہ کی شرائط سُنو اَور اُن پر عَمل کرو۔ جِس وقت مَیں تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایا، تَب سے آج تک میں اُن کو بار بار یہ کہتے ہُوئے تاکید کرتا رہا، ”میری اِطاعت کرو۔“ یرم 7:13لیکن اُنہُوں نے نہ تو میرے حُکموں پر عَمل کیا اَور نہ ہی اُن پر غور کرنا مُناسب سمجھا؛ بَلکہ وہ اَپنے بُرے دِل کی ضِد پر اُڑے رہے اَور مَن مانی کی اِس لیٔے مَیں نے اِس عہدنامہ کی تمام لعنتیں اُن پر نازل کر دیں جِس پر عَمل کرنے کا مَیں نے اُنہیں حُکم دیا تھا لیکن اُنہُوں نے اُس پر عَمل نہیں کیا۔‘ “یرم 7:24
پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”بنی یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں میں سازش پائی گئی ہے۔ وہ اَپنے آباؤاَجداد کے گُناہوں کی طرف لَوٹ چُکے ہیں جنہوں نے میرے کلام کو ماننے سے اِنکار کیا تھا، اَور وہ غَیر معبُودوں کے پیروکار ہوکر اُن کی خدمت میں لگ گیٔے۔ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ دونوں نے اُس عہد کو توڑ دیا جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ باندھا تھا۔ یرم 7:26اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں اُن پر ایک اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بچ نہ سکیں گے۔ اگرچہ وہ مُجھ سے فریاد کریں گے تَو بھی مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔ امثا 1:28; یشع 1:15; یرم 14:12; حزقی 8:18; میکاہ 3:4تَب اُس وقت یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ شہر کے باشِندے جا کر اُن معبُودوں کے سامنے فریاد کریں گے جِن کے سامنے وہ بخُور جَلاتے ہیں۔ لیکن وہ اُن کی آفت کے دَوران اُن کی کویٔی مدد نہ کر پائیں گے۔ است 32:37اَے یہُوداہؔ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے تمہارے ہاں معبُود ہیں اَور جِتنی یروشلیمؔ کی گلیاں ہیں اُتنی ہی تمہارے ہاں اُس مکرُوہ معبُود بَعل کی قُربان گاہیں ہیں؛ جِن پر تُم بخُور جَلاتے ہو۔‘یرم 2:28; ہوشی 8:11; ہوشی 10:1
”تُم اِس قوم کے لیٔے دعا مت کرو، اَور نہ ہی اِن کے حق میں کویٔی مِنّت یا شفاعت پیش کرو کیونکہ جَب یہ اَپنی مُصیبت میں مُجھ سے فریاد کریں گے، تَب میں اِن کی ہرگز نہ سُنوں گا۔یرم 7:16; یرم 14:11
”میری محبُوبہ کا اَب میرے بیت المُقدّس میں کیا کام ہے؟
وہ تو بہُتوں کے ساتھ زنا کر چُکی؟
کیا پاک گوشت تمہاری سزا کو ٹال سکتا ہے؟
جَب تُم اَپنی بدی میں مصروف ہوتی ہو،
تَب تُم خُوش ہوتی ہو۔“یشع 1:16
یَاہوِہ نے تو تُمہیں دلکش، خُوبصورت،
اَور ہمیشہ ہرا بھرا، پھل والا زَیتُون کے درخت کا لقب تو دیا تھا،
لیکن ایک زبردست طُوفانی گرجن کے ساتھ
یَاہوِہ اُس میں آگ لگا دیں گے،
اَور اُس کی شاخیں توڑ دی جایٔیں گی۔یشع 42:25; یرم 50:32; روم 11:17
جِس قادرمُطلق یَاہوِہ11:17 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ نے تُمہیں روپا تھا اُسی نے تمہارے لیٔے تباہی کا حُکم جاری کیا ہے کیونکہ بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ نے بَعل کے سامنے بخُور جَلا کر گُناہ کیا اَور مُجھے غُصّہ دِلایا۔یرم 32:29
یرمیاہؔ کے خِلاف سازش
اِس کے علاوہ یَاہوِہ نے اُن کی سازش کو مُجھ پر ظاہر کیا اِس لیٔے میں جان گیا کیونکہ اُس وقت یَاہوِہ نے مُجھے دِکھا دیا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ کیونکہ مَیں اُس معصُوم برّے کی مانند تھا جسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں۔ مُجھے بالکُل احساس نہ تھا کہ اُنہُوں نے میرے خِلاف یہ کہتے ہُوئے منصُوبہ باندھا ہے،
”آؤ ہم درخت اَور اُس کے پھل کو تباہ کر دیں؛
آؤ ہم اُسے زندوں کی زمین میں سے کاٹ ڈالیں،
تاکہ اُس کے نام کا ذِکر تک باقی نہ رہے۔“یشع 53:7; یرم 18:23
لیکن اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، آپ جو صداقت سے اِنصاف کرتے ہیں
اَور دِل اَور دماغ کو جانچتے ہیں،
مُجھے دِکھائیں کہ آپ اُن سے کیسے اِنتقام لیتے ہیں،
کیونکہ مَیں نے اَپنا مُعاملہ آپ کے سُپرد کیا ہے۔1 سمو 16:7; 1 توار 28:9; زبور 7:9; زبور 26:2; یرم 17:10; یرم 20:12; مکاش 2:23
اِس لیٔے یَاہوِہ نے مجھ سے فرمایا کہ عناتوت کے اُن اَشخاص کی بابت جو تمہاری جان کے طلب گار ہیں اَور جنہوں نے تُمہیں دھمکی دی ہے، ”یَاہوِہ کے نام سے کوئی نبُوّت نہ کرو، ورنہ تُم ہمارے ہاتھوں قتل کئے جاؤگے،“ اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ مَیں اِنہیں سزا دینے والا ہُوں۔ اِن کے نوجوان تلوار سے مارے جایٔیں گے اَور اِن کے بیٹے اَور بیٹیاں قحط سے مَریں گے۔ یرم 18:21اِن میں سے کویٔی بھی باقی نہ بچے گا کیونکہ مَیں عناتوت کے لوگوں پر آفت بھیج رہا ہُوں یہ سال اُن کی سزا کا سال ہوگا۔“