یرمإر یرمیاہإرميا, بابأصحاح یرمیاہ کی نبوتكتاب إرميا, بابأصحاح 9

الترجمات مقارنة

کاش کہ میرا سَر پانی کا چشمہ

اَور میری آنکھیں اشکوں کا فوّارہ ہوتیں!

تاکہ میں اَپنی اُمّت کے مقتولوں کے لیٔے

شب و روز روتا رہتا۔یشع 22:4; یرم 14:17

کاش کہ بیابان میں میرے لیٔے

کویٔی سرائے ہوتی،

تاکہ میں اَپنی قوم کو چھوڑکر

اُن سے دُور وہیں روانہ ہو جاتا؛

کیونکہ وہ سَب زناکار ہیں،

اَور بےوفا لوگوں کی جماعت ہیں۔یرم 7:9

”وہ اَپنی زبان کو کمان کی مانند

جھُوٹ کے تیر چلانے کے لئے تیّار کرتے ہیں؛

اگر وہ مُلک میں فتح مند ہو گئے ہیں،

تو سچّائی کی بِنا پر نہیں۔

وہ گُناہ پر گُناہ9‏:3 گُناہ پر گُناہ وہ سچ کے لئے بہادر نہیں ہیں کئے جاتے ہیں؛

اَور وہ مُجھے جانتے ہی نہیں،“

یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔زبور 64:3; حزقی 22:29; مرق 12:14

”اِس لیٔے قادرمُطلق یُوں فرماتے ہیں۔

اَپنے دوستوں سے خبردار رہو؛

اَپنی برادری پر بھی اِعتماد نہ کرو۔

کیونکہ ہر بھایٔی دغاباز ہے،

اَور ہر دوست غیبت کرنے والا ہے۔میکاہ 7:5; متی 10:36

دوست، دوست کو فریب دیتاہے،

اَور کویٔی سچ نہیں بولتا۔

اُنہُوں نے اَپنی زبانوں کو جھُوٹ بولنا سِکھایا ہے؛

وہ بدکاری میں جانفشانی کرے ہیں۔زبور 64:3

اَے یرمیاہؔ تیری قِیام گاہ فریب کے درمیان ہے؛

اَور اَپنے فریب ہی کی باعث، وہ مُجھے جاننے سے اِنکار کرتے ہیں۔“

یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ہوشی 4:1

چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ9‏:7 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”دیکھ، میں اُن کو آگ میں تپا کر آزماؤں گا،

کیونکہ میری قوم کے گُناہ کے باعث

میں اُن سے اَور کیا کر سَکتا ہُوں؟یشع 1:25; یشع 48:10

اُن کی زبان ایک مہلک تیر ہے؛

جو دغا کی باتیں بولتی ہیں۔

اَپنے مُنہ سے تو ہر ایک اَپنے ہمسایہ سے نہایت ہی خُوش اَخلاقی سے پیش آتا ہے،

لیکن باطِن میں اُس کی گھات میں لگا رہتاہے۔زبور 28:3; زبور 55:21; امثا 30:14

کیا مَیں اُنہیں اِن باتوں کے لیٔے سزا نہ دُوں؟“

یَاہوِہ فرماتے ہیں،

”کیا مَیں اَیسی قوم سے

اَپنا اِنتقام نہ لُوں؟“یرم 5:9

میں پہاڑوں کے لیٔے روؤں گا اَور ماتم کروں گا،

اَور بیابان کی چراگاہوں کے لیٔے نوحہ کروں گا۔

وہ ویران ہو گئے ہیں اَور اَب کویٔی اُن میں سے ہوکر نہیں گزرتا،

اَور اُن میں سے مویشیوں کی آواز تک نہیں آتی۔

ہَوا کے سَب پرندے تک بھاگ گیٔے

اَور جانور بھی جا چُکے ہیں۔

”مَیں یروشلیمؔ کو کھنڈروں کا ڈھیر،

اَور گیدڑوں کا بسیرا بنا دُوں گا؛

اَور مَیں یہُودیؔہ کے شہروں کو اُجاڑ دُوں گا

تاکہ وہاں کویٔی بُودوباش کرنے نہ پایٔے۔“زبور 79:1; میکاہ 3:12; حزقی 12:20

کون سا اِنسان اِس قدر دانشمند ہے جو یہ راز جان سکےگا؟ اَور کون ہے وہ جِس سے یَاہوِہ نے بَیان کیا ہے جو اُسے تفسیر سے بَیان کر سکے کہ یہ مُلک کیوں تباہ کیا گیا اَور صحرا کی مانند ویران ہُوا تاکہ کویٔی اُس میں سے سفر نہ کر سکے؟است 32:28; زبور 107:43; ہوشی 14:9

یَاہوِہ نے خُود ہی جَواب دیا، ”اَیسا اِس لئے ہُوا کیونکہ اُنہُوں نے میری آئین کو ٹھکرا دیا جسے مَیں نے اُن کے سامنے رکھا تھا۔ اُنہُوں نے نہ تو میرا حُکم مانا، اَور نہ ہی میری آئین پر عَمل کیا۔ است 29:25بَلکہ وہ اَپنے ضِدّی دِلوں پر اُڑے رہے اَور بَعل کے معبُودوں کی پیروی کرتے رہے جِن کی اُن کے آباؤاَجداد نے اُنہیں تعلیم دی تھی۔“ یشع 65:2اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ! میں اِس قوم کو کڑوی غِذا کھانے اَور زہریلا پانی پینے پر مجبُور کروں گا۔ یرم 8:14; یرم 23:15میں اُنہیں اَیسی قوموں کے درمیان مُنتشر کروں گا جنہیں نہ تو وہ اَور نہ اُن کے آباؤاَجداد جانتے تھے۔ اَور مَیں اُن کا تعاقب تلوار لے کر اُس وقت تک کرتا رہُوں گا جَب تک اُن سَب کو ہلاک نہ کر دُوں۔“احبا 26:33

قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”اَب غور کرو، اَور ماتم کرنے والی عورتوں کو بُلاؤ؛

بَلکہ جو ماتم کرنے میں زِیادہ مہارت رکھتی ہُوں اُنہیں بُلاؤ؛عاموس 5:16

وہ جلد آئیں،

اَور ہمارے لیٔے نوحہ کریں

یہاں تک کہ ہماری آنکھوں سے آنسُو بہنے لگیں۔

اَور ہماری پلکوں سے آنسُوؤں کے چشمہ جاری ہو جائیں۔یرم 13:17

صِیّونؔ سے ماتم کی آواز سُنایٔی دیتی ہے،

’ہم کیسے برباد ہُوئے!

ہم سخت رُسوا ہُوئے!

ہمیں اَپنا مُلک چھوڑنا پڑا

کیونکہ ہمارے مکانات ڈھا دئیے گیٔے ہیں۔‘ “

اَب، اَے عورتوں! یَاہوِہ کا کلام سُنو؛

اُن کے مُنہ کے کلام کی طرف کان لگاؤ۔

اَپنی بیٹیوں کو ماتم کرنا؛

اَور اَپنے پڑوسنوں کو نوحہ گری سِکھاؤ۔

کیونکہ موت کھڑکیوں سے چڑھ کر

ہمارے محلوں میں داخل ہو چُکی ہے؛

اُس نے سڑکوں میں بچّوں کو

اَور چوراہوں پر نوجوانوں کو فنا کر دیا ہے۔

اعلان کرو، ”یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے:

” ’اِنسانوں کی لاشیں کھُلے میدان میں

گوبر کی مانند پڑی ہُوں گی،

اَور کاٹنے والوں کے ہاتھ سے چُھوٹی ہوئی فصل کی مانند ہُوں گی

جسے اُن کو جمع کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔‘ “یرم 7:33

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”نہ تو دانشمند اَپنی دانائی پر

اَور نہ طاقتور اَپنی طاقت پر

اَور نہ اَمیر اَپنی دولت پر فخر کرے،1 کرنت 1:31

لیکن جو فخر کرتا ہے وہ اِس بات پر فخر کرے

کہ وہ مُجھے نزدیکی سے جانتا اَور سمجھتا ہے،

کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں جو زمین پر رحم،

عدل اَور راستی کے کام کرتا ہُوں،

کیونکہ اِن ہی باتوں سے میں خُوش ہوتا ہُوں،“

یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔یوح 17:3; یرم 22:16

”اَیسے دِن آنے والے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جَب مَیں اُن سَب کو سزا دُوں گا جِن کا صِرف جِسمانی ختنہ ہُواہے۔ جَیسے مِصر، یہُودیؔہ، اِدُوم، بنی عمُّون اَور مُوآب اَور وہ لوگ جو گال کے بال مُنڈواتے9‏:26 بال مُنڈواتے اَورجو اَپنی پیشانیوں سے بال تراشتے ہیں۔ اَور بیابان میں رہتے ہیں، کیونکہ یہ سَب قومیں دراصل نامختون ہیں اَور بنی اِسرائیل کا سارا گھرانا بھی دِل کا نامختون ہے۔“اعما 7:51; روم 2:28