گنت گنتی, باب گنتی کی کتاب, باب 34

ترجمے موازنہ

مُلک کنعانؔ کی حُدوُد

یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا: ”بنی اِسرائیل کو حُکم دے اَور اُن سے کہہ کہ جَب تُم مُلکِ کنعانؔ میں داخل ہو جو مِیراث کے طور پر تمہارے سُپرد کیا جائے گا تو اُس کی حُدوُد یہ رہیں گی۔پید 15:18

  • ” ’تمہاری جُنوبی سمت میں مُلک اِدُوم کی سرحد سے لگ کر صینؔ کے بیابان کا کچھ حِصّہ شامل ہوگا۔ مشرق کی جانِب تمہاری جُنوبی سرحد بحرمُردار کے سِرے سے شروع ہوکر، یہو 15:1درّۂ عقرابیمؔ کے جُنوب سے ہوتی ہُوئی اَور صینؔ سے گزرتی ہُوئی قادِسؔ برنیع کے جُنوب میں جا نکلے۔ تَب وہ حضارادّاؔر کو جا کر عضمُوؔن تک پہُنچے گی، یہو 15:3جہاں وہ عضمُوؔن سے مُڑ کر وادی مِصر سے مِل کر سمُندر34‏:5 سمُندر یعنی بہر رُوم پر ختم ہوگی۔پید 15:18; یہو 15:4
  • تمہاری مغربی سرحد بڑے سمُندر کا ساحِل ہوگی۔ یہی تمہاری مغربی سرحد ہوگی۔یہو 15:47
  • شمالی سرحد کے لیٔے بہر رُوم سے کوہِ ہُورؔ تک ایک لکیر کھینچنا، اَور اُسے کوہِ ہُورؔ سے لیبو حماتؔ کے مدخل تک بڑھا لینا۔ تَب وہ سرحد ضِدادؔ تک جائے گی۔ اَور زِفروُنؔ تک ہوتی ہُوئی حضار عینانؔ پر ختم ہوگی۔ یہ تمہاری شمالی سرحد ہوگی۔
  • مشرقی سرحد کے لیٔے حضار عینانؔ سے شفامؔ تک ایک لکیر کھینچنا۔ 1 سمو 30:28پھر وہ سرحد شفامؔ سے نیچے کی طرف عینؔ کے مشرق میں رِبلہؔ کو جائے گی اَور کِنّریتؔ کی جھیل34‏:11 کِنّریتؔ کی جھیل یعنی گلِیلی جھیل کے مشرق کی ڈھلانوں سے ہوتی ہُوئی نکلے گی۔ است 3:17; لوق 5:1تَب وہ سرحد یردنؔ کے کنارے سے نکلتی ہُوئی بحرمُردار پر ختم ہوگی۔

” ’ہر طرف کی اِن حُدوُد کے اَندر کا مُلک تمہارا ہوگا۔‘ “گنت 32:33

مَوشہ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا: ”اُس مُلک کو قُرعہ اَندازی کے ذریعہ بطور مِیراث بانٹ لینا۔ یَاہوِہ نے حُکم دیا ہے کہ اِسے ساڑھے نَو قبیلوں کو دیا جائے، یہو 14:2; اعما 13:19کیونکہ رُوبِنؔ کے قبیلہ اَور گادؔ کے قبیلہ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ کے خاندان اَپنی مِیراث پا چُکے ہیں۔ اُن ڈھائی قبیلوں نے یردنؔ کے مشرقی ساحِل پر یریحوؔ کے مقابل جہاں سے آفتاب طُلوع ہوتاہے اَپنی مِیراث پائی ہے۔“

یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”جو لوگ اِس مُلک کو مِیراث کے طور پر تمہارے سُپرد کریں گے اُن کے نام یہ ہیں: الیعزرؔ کاہِنؔ اَور یہوشُعؔ بِن نُونؔ۔ یہو 14:1; یہو 21:1اَور مُلک کو مِیراث کے طور پر بانٹنے میں مدد کرنے کے لیٔے ہر قبیلہ سے ایک سردار کا تقرّر کرنا۔

”اَور اُن کے نام یہ ہیں:

  • ”یہُوداہؔ کے قبیلہ سے یفُنّہؔ کا بیٹا کالبؔ؛
  • شمعُونؔ کے قبیلہ سے عمّیہُوؔد کا بیٹا شموایلؔ؛
  • بِنیامین کے قبیلہ سے کِسلونؔ کا بیٹا، اِلیدادؔ؛
  • دانؔ کے قبیلہ کا سردار یُگلیؔ کا بیٹا بُقّیؔ؛
  • یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے قبیلہ کا سردار حنّی ایل بِن افُود۔
  • یُوسیفؔ کے بیٹے اِفرائیمؔ کے قبیلہ کا سردار قمُوایلؔ بِن سِفتانؔ۔
  • زبُولُون کے قبیلہ کا سردار اِلیضفنؔ بِن پرناکؔ۔
  • یِسَّکاؔر کے قبیلہ کا سردار، پَلطیؔ ايلؔ بِن عَزّانؔ؛
  • آشیر کے قبیلہ کا سردار اخیہُودؔ بِن شلُومیؔ۔
  • اَور نفتالی کے قبیلہ کا سردار پِداہیلؔ بِن عمّیہُوؔد۔“

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے حُکم دیا کہ مُلکِ کنعانؔ میں بنی اِسرائیل کو مِیراث تقسیم کریں۔