زبورمز زبورمزمور, زبورمزمور زبور کی کتابكتاب المزامير, زبورمزمور 129

الترجمات مقارنة

نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔

”میرے دُشمنوں نے میری جَوانی سے مُجھے بہت ستایا،“

اِسرائیل اَب یہ کہے؛

”میری جَوانی ہی سے اُنہُوں نے مُجھے بہت ستایا ہے،

لیکن وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔2 کرنت 4:8

ہل جوتنے والوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے

اَور اَپنی ریگھاریاں لمبی بنائیں۔ایو 4:8; یشع 51:23

لیکن یَاہوِہ صادق ہیں؛

اُنہُوں نے ہی بدکار لوگوں کی رسّیاں کاٹ کر مُجھے آزاد کر دیا۔“یشع 5:8

صِیّونؔ سے نفرت کرنے والے

سَب شرم کے مارے پسپا ہُوں۔زبور 6:10

وہ چھت پر کی گھاس کی مانند ہوں،

جو بڑھنے سے پہلے ہی سُوکھ جاتی ہے؛زبور 37:2; زبور 58:9

فصل کاٹنے والا اُس سے اَپنی مُٹّھی بھی نہیں بھر پاتا،

اَور نہ پُولے باندھنے والے کی باہیں بھر پاتی ہیں۔

آس پاس سے گزرنے والے یہ نہیں کہہ پاتے،

”تُم پر یَاہوِہ کی برکت ہو؛

ہم تُمہیں یَاہوِہ کے نام سے برکت دیتے ہیں۔“