زبورMez زبورMezmurlar, زبورmezmur زبور کی کتابMezmurlar Kitabı, زبورmezmur 28

Çeviriler Karşılaştır

داویؔد کا زبُور۔

اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛

آپ ہی میری چٹّان ہیں،

میری طرف سے کان بند نہ کریں،

کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں،

تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔زبور 143:7

جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرف

جَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں،

جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں،

تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔زبور 4:1

مُجھے اُن بدکار لوگوں کے عذاب میں شامل نہ کریں،

جو بدکاری کرتے رہتے ہیں،

جو اَپنے ہمسایوں سے صُلح کی باتیں کرتے ہیں

لیکن اَپنے دِلوں میں عداوت رکھتے ہیں۔زبور 12:2; یرم 9:8

اُن کے اعمال کے مُطابق اُنہیں بدلہ دیں،

اَور اُنہُوں نے جو بُرائیاں کی ہیں؛

اُن کے ہاتھ کے کاموں کے مُطابق اُن کو سزا دیں،

اَور اُنہیں وہ بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔متی 16:27

چونکہ وہ یَاہوِہ کے کاموں کا

اَور اُن کی دستکاری پر توجّہ نہیں کرتے،

وہ اُنہیں پچھاڑ دیں گے

اَور پھر کبھی بھی اُٹھنے نہ دیں گے۔ایو 34:27; یشع 5:12

یَاہوِہ کی سِتائش ہو،

کیونکہ اُنہُوں نے میری فریاد سُن لی ہے۔

یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛

میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔

اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے

اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔زبور 3:3

یَاہوِہ اَپنے لوگوں کی قُوّت ہیں،

اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے نَجات کا محکم قلعہ ہیں۔زبور 27:1

اَے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بچائیں اَور اَپنی مِیراث کو برکت دیں؛

اُن کی پاسبانی کریں اَور ہمیشہ اُنہیں سنبھالے رہیں۔