زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 3
یہ داویؔد کا زبُور۔ اُس وقت لِکھّا گیا، جَب اُنہیں اَپنے فرزند اَبشالومؔ کے سامنے سے فرار ہونا پڑا۔2 سمو 15:14
اَے یَاہوِہ! میرے حریف کتنے بڑھ گیٔے ہیں!
اَورجو میرے خِلاف بغاوت کرتے ہیں بہت ہیں!
کیٔی تو میرے متعلّق یہ کہتے ہیں،
”خُدا اُسے نَجات نہیں دیں گے۔“
لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو،
آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔زبور 28:7
یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں،
اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔
میں لیٹ کر سو جاتا ہُوں؛
اَور پھر جاگ اُٹھتا ہُوں، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے سنبھالتے ہیں۔
میں اُن دس ہزار دُشمنوں سے بھی خوف نہیں کھاتا
جو میرے خِلاف چاروں طرف سے صف آرا ہیں۔لوق 12:4
اُٹھئے اَے یَاہوِہ!
اَے میرے خُدا، مُجھے رِہائی بخشئے
میرے تمام دُشمنوں کے جَبڑوں پر وار کریں؛
اَور بدکار لوگوں کے دانت توڑ ڈالئے۔
نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے،