زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 32
داویؔد کا زبُور۔ مشکیل۔32:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔
مُبارک ہیں وہ لوگ،
جِن کی خطائیں بخشی گئیں،
اَور جِن کے گُناہوں کو ڈھانکا گیا۔روم 4:7
مُبارک ہے وہ آدمی،
جِن کے گُناہ یَاہوِہ کبھی حِساب میں نہیں لائیں گے۔
اَور جِس کے دِل میں فریب نہیں ہے۔2 کرنت 5:19
جَب مَیں خاموش رہا،
تو دِن بھرکے کراہنے سے
میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔
کیونکہ رات دِن
آپ کا ہاتھ مُجھے پر بھاری تھا؛
اَور میری قُوّت زائل ہو گئی
جَیسی گرمیوں کے خشک موسم میں ہو جاتی ہے۔زبور 38:4
تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا،
اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔
مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُور
اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“
اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا
تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔امثا 28:13; 1 یوح 1:9
لہٰذا ہر دیندار،
آپ سے اَیسے وقت میں دعا کرے جَب آپ مِل سکتے ہیں؛
جَب زور کا سیلاب آئے گا،
تو بھی وہ اُن تک ہرگز نہیں پہُنچے گا۔یشع 55:6
آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛
آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے
اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔زبور 9:9
میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛
میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔زبور 25:12; امثا 4:11; است 11:12
تُم گھوڑے اَور خچّر کی مانند نہ بنو،
جو سمجھ نہیں رکھتے
بَلکہ اُنہیں باگ اَور لگام سے قابُو میں رکھنا پڑتا ہے
ورنہ وہ تمہارے پاس آنے کے بھی نہیں۔امثا 26:3
بدکار لوگوں پر کافی مُصیبتیں آئیں گی،
لیکن یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت
اُن پر توکّل کرنے والے کو گھیرے رہتی ہے۔یشع 57:20
اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش اَور شادمان رہو؛
اَے راست دِلو! تُم سَب نغمہ گاؤ۔