زبورPsa زبورPsalms, زبورpsalm زبور کی کتابBook of Psalms, زبورpsalm 7

Translations Compare

داویؔد کا شگایون7‏:0 عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔ ‏ جو داویؔد نے کُوشؔ بِنیامینی کی باتوں کے سبب یَاہوِہ کے حُضُور گایا۔

اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! مَیں آپ میں پناہ لیتا ہُوں؛

اِن سَب سے جو میرا تعاقب کرتے ہیں مُجھے بچائیں اَور رِہائی بخشیں،

کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند

وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں،

اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔

اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! اگر مَیں نے اَیسا کام کیا ہے،

اَور میرے ہاتھ گُناہ آلُود ہیں،ایو 31:7

اگر مَیں نے اَپنے رفیق کے ساتھ بُرائی کی ہے،

یا بلاوجہ اَپنے حریف کو لُوٹا ہے،1 سمو 24:6; 1 سمو 26:9

تو میرا دُشمن تعاقب کرکے مُجھے آ پکڑے؛

اَور میری زندگی کو زمین پر پامال کر دے

اَور مُجھے خاک میں مِلا دے۔

اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛

اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔

جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔

آپ کے اِردگرد مُختلف مُلکوں کی قوموں کی جماعت ہو

اَور عالمِ بالا سے آپ اُن پر حُکومت کریں؛

یَاہوِہ ہی قوموں کا قاضی ہیں،

اَے یَاہوِہ، میری راستی کے مُطابق،

اَور اَے خُداتعالیٰ، میری دیانتداری کے مُطابق میرا اِنصاف کریں۔پید 18:25; زبور 26:1

بدکار لوگوں کی بدی کا خاتِمہ کر دیں

اَور راستبازوں کو قِیام بخشیں۔

آپ ہی واحد خُدا ہیں۔

جو دِلوں اَور دماغوں کو جانچتے ہیں۔1 سمو 16:7; 1 توار 28:9; یرم 11:20; یرم 17:10; یرم 20:12; مکاش 2:23

خُداتعالیٰ میری سِپر ہیں،

جو راست دِلوں کو بچاتے ہیں۔

خُدا عادل قاضی ہیں، وہ اَیسے خُدا،

جو ہر روز اَپنا قہر دِکھانے ہیں۔

اگر آدمی بُرائی سے باز نہ آئے،

تو خُدا اَپنی تلوار تیز کریں گے؛

اَور اَپنی کمان کو جھُکا کر ڈور کھینچ لیں گے۔7‏:12 لُوق 13‏:3‏‑5نوحہ 2:4; نوحہ 3:12

خُدا نے اَپنے مہلک ہتھیار تیّار کر لیٔے ہیں؛

اَور وہ اَپنے شُعلہ بار تیروں کو بھی تیّار رکھتے ہیں۔

جو شخص بدی کا مُجسّمہ اَور شرارت کا پتلا ہو،

اُس سے جھُوٹ ہی پیدا ہوتاہے۔ایو 15:35; یشع 59:4

جِس نے زمین میں گڑھا کھود کر اُسے گہرا کیا

وہ اَپنی کھودی ہُوئی خندق میں خُود ہی جا گرا۔زبور 9:15; زبور 57:6; امثا 5:22

جو مُصیبت کھڑی کرتا ہے اُلٹی اُسی پر آ پڑےگی؛

اُس کا تشدّد اُسی کے سَر پر اُترے گا۔نحم 4:5; زبور 140:9

میں یَاہوِہ کی راستی کے باعث اُن کا شُکرگزار ہوں گا

اَور یَاہوِہ خُداتعالیٰ کے نام کی سِتائش کروں گا۔