زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 72

ترجمے موازنہ

شُلومونؔ کا زبُور۔

اَے خُدا، بادشاہ کو اَپنے اِنصاف سے،

اَور شہزادہ کو اَپنی راستبازی سے مُزیّن کریں۔دانی 7:27; یشع 11:5

وہ راستی سے آپ کے لوگوں کی،

اَور اِنصاف سے آپ کے مُصیبت زدہ لوگوں کی عدالت کرےگا۔یشع 32:1

پہاڑوں سے لوگوں کے لیٔے خُوشحالی کے،

اَور پہاڑیوں سے راستی کے پھل پیدا ہوں گے۔1 سلا 4:24; افس 2:14

لوگوں میں جو مُصیبت زدہ ہیں وہ اُن کے حُقُوق کا تحفُّظ کرےگا،

اَور مُحتاجوں کے بچّوں کو بچائے گا؛

اَور ظالِم کو چُورچُور کر دے گا۔زبور 45:4; یشع 11:4

جَب تک سُورج اَور چاند قائِم ہیں،

آپ کے لوگ پُشت در پُشت آپ کا خوف مانیں گے۔یرم 31:36

بادشاہ اُس کھیت پر مینہ کی مانند برسے گا جِس کی گھاس کاٹی گئی ہو،

اَور اُس بارش کی مانند آئے گا جو زمین کو سیراب کرتی ہے۔قض 6:36; 2 سمو 23:4

اُس کے ایّام میں راستباز سرفراز ہوں گے؛

اَور جَب تک چاند قائِم ہے خُوب خُوشحالی رہے گی۔یشع 35:1; ہوشی 14:5

وہ سمُندر سے سمُندر تک

اَور دریائے فراتؔ سے زمین کی اِنتہا تک حُکومت کرےگا۔1 سلا 4:21

بیابان کے قبیلے اُس کے آگے جھُکیں گے

اَور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔

ترشیشؔ72‏:10 ترشیشؔ ترشیشؔ یعنی اِسپینؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ

اُسے نذرانے پیش کریں گے؛

شیبا اَور سیبا کے بادشاہ

اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔زبور 45:12

سَب بادشاہ اُس کے آگے سَجدہ کریں گے

اَور ساری قومیں اُس کی اِطاعت کریں گی۔زبور 22:29; مکاش 21:24

بادشاہ فریاد کرنے والے مُحتاجوں،

اَور بے یارومددگار مُصیبت کے مارو کو چھُڑائے گا۔

وہ کمزوروں اَور مُحتاجوں پر ترس کھائے گا

اَور مُحتاجوں کو موت سے بچائے گا۔یوح 5:7

وہ اُنہیں ظُلم و تشدّد سے رِہائی بخشےگا،

کیونکہ اُن کا خُون72‏:14 اُن کا خُون اُن کی زندگیاں۔ اُس کی نظر میں نہایت قیمتی ہے۔

اُس کی عمر دراز ہو!

شیبا کا سونا اُسے دیا جائے۔

لوگ ہمیشہ اُس کے حق میں دعا کرتے رہیں

اَور دِن بھر اُسے برکت دیتے رہیں۔یشع 53:10; عبر 7:16

مُلک میں ہر طرف کثرت سے اناج ہو؛

پہاڑیوں کی چوٹیوں پر وہ لہلہائے۔

اُس کی پیداوار لبانونؔ کی طرح بڑھے؛

اَور شہری لوگ میدان کی گھاس کی مانند سرسبز رہیں گے۔یشع 27:6; ہوشی 14:5; زکر 10:8

بادشاہ کا نام اَبد تک مُبارک ہو؛

اَور جَب تک سُورج ہے، وہ بھی قائِم رہے۔

اُس کے ذریعہ سَب قومیں برکت پائیں گی،

اَور وہ اُسے مُبارک کہیں گی۔پید 12:3; گلتی 3:8; گلتی 3:16

یَاہوِہ خُدا! اِسرائیل کے خُدا کی سِتائش ہو،

فقط وُہی عجِیب و غریب کام کرتے ہیں۔1 توار 16:36; لوق 1:68

بادشاہ کا جلالی نام اَبد تک مُبارک ہو؛

اَور ساری زمین اُن کے جلال سے معموُر ہو۔

آمین ثُمّ آمین۔یشع 6:3

یِشائی کے بیٹے داویؔد کی دعائیں یہاں ختم ہوتی ہیں۔