زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 79

ترجمے موازنہ

آسفؔ کا زبُور۔

اَے خُدا، قومیں خُدا کی مِیراث میں داخل ہو گئی ہیں؛

اُنہُوں نے خُدا کے مُقدّس ہیکل کو ناپاک کیا ہے،

اُنہُوں نے یروشلیمؔ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔یرم 12:8

اُنہُوں نے خُدا کے خادِموں کی لاشوں کو

ہَوا کے پرندوں کے واسطے۔

اَور خُدا کے مُقدّسین کے گوشت کو زمین کے درندوں کی خُوراک بنا دیا ہے۔

اُنہُوں نے یروشلیمؔ کے چاروں طرف

اُن کا خُون پانی کی طرح بہایا ہے،

اَور اُنہیں دفن کرنے والا کویٔی نہیں ہے۔حزقی 24:7

ہم اَپنے ہمسایوں کے لیٔے ملامت کا،

اَور اَپنے آس پاس کے لوگوں کے لیٔے مذاق اَور تمسخر کا باعث بَن گیٔے۔زبور 44:13

اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا خُدا ہمیشہ تک خفا رہیں گے؟

خُدا کی غیرت کب تک آگ کی طرح بھڑکتی رہے گی؟زبور 89:46

اَپنا قہر اُن قوموں پر اُنڈیل دیں

جو آپ کو نہیں جانتیں،

اَور اُن مملکتوں پر

جو خُدا کا نام نہیں لیتیں؛یرم 10:25

کیونکہ اُنہُوں نے یعقوب کو کھا لیا

اَور اُن کے وطن کو تباہ کر دیا ہے۔

ہمارے آباؤاَجداد کے گُناہوں کو ہمارے خِلاف شُمار نہ کریں؛

خُدا کی رحمت ہم تک جلد پہُنچے،

کیونکہ ہم بہت ہی پست ہو چُکے ہیں۔یشع 64:9

اَے ہمارے مُنجّی خُدا! اَپنے نام کے جلال کی خاطِر،

ہماری مدد کریں؛

اَپنے نام کی خاطِر

ہمیں نَجات دیں اَور ہمارے گُناہ بخش دیں۔

قومیں یہ کیوں کہیں کہ

”اُن کا خُدا کہاں ہے؟“

ہماری آنکھوں کے سامنے، قوموں پر واضح کر دیں

کہ خُدا ہی اَپنے خادِموں کے بہائے ہُوئے خُون کا اِنتقام لیتے ہیں۔زبور 42:3; یوایل 2:17

قَیدیوں کا کراہنا خُدا کے حُضُور تک پہُنچے؛

اَپنے بازو کی قُوّت سے اُنہیں بچا لیں جِن کے قتل کا حُکم صادر ہو چُکاہے۔1 سلا 8:49

اَے خُداوؔند، ہمارے ہمسایوں نے جو لعنتیں آپ پر برسائی ہیں

خُدا اُنہیں سات گُنا بڑھا کر اُن ہی کے دامن میں ڈال دیں۔یشع 65:6

تَب ہم جو خُدا کے لوگ اَور خُدا کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں،

ہمیشہ خُدا کی سِتائش کریں گے؛

اَور پُشت در پُشت

خُدا کی مدح سرائی کرتے رہیں گے۔زبور 100:3