زبورתהל׳ زبورתהילים, زبورמזמור زبور کی کتابספר תהילים, زبورמזמור 87

תרגומים השוואה

بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔

یَاہوِہ نے اَپنی بُنیاد مُقدّس پہاڑ پر رکھی ہے؛

یَاہوِہ صِیّونؔ کے پھاٹکوں کو

یعقوب کے سَب قِیام گاہوں سے زِیادہ عزیز رکھتے ہیں۔

اَے خُدا کے شہر!87‏:3 خُدا کے شہر! یروشلیمؔ خُدا کا شہر کہلاتا ہے۔

آپ کے بارے میں شاندار باتیں کہی جاتی ہیں:یشع 62:3

”میں راحبؔ اَور بابیل کے نام

اَپنے جاننے والوں کی فہرست میں درج کروں گا،

فلسطین اَور کُوشؔ بھی صُورؔ سمیت اُن میں شامل ہوں گے۔

اَور کہُوں گا، ’یہ صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔‘ “

بے شک، صِیّونؔ کے متعلّق یہ کہا جائے گا،

”فُلاں فُلاں اَشخاص اُس میں پیدا ہُوئے تھے،

اَور خُداتعالیٰ آپ اُسے قائِم کریں گے۔“گلتی 4:26

یَاہوِہ کِتاب اَقوام میں درج کریں گے:

”یہ شخص صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔“

جوں ہی ساز چھیڑا جائے گا لوگ گائیں گے،

”میرے سَب چشمے آپ ہی میں ہیں۔“