زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 90

ترجمه‌ها مقایسه

چوتھی کِتاب

زبُور 90‏–106

مَرد خُدا مَوشہ کی دعا۔

خُداوؔند! پُشت در پُشت

آپ ہی ہماری قِیام گاہ رہے ہیں۔

اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہُوئے

یا آپ زمین اَور دُنیا کو وُجُود میں لائے،

اَزل سے اَبد تک آپ ہی خُدا ہیں۔یشع 43:13

آپ اِنسانوں کو یہ کہتے ہُوئے، ”پھر خاک میں لَوٹاتے ہیں کہ

اَے بنی آدمؔ! خاک میں لَوٹ جاؤ۔“

کیونکہ آپ کی نظر میں ہزار بَرس

گزرے ہُوئے کل کی مانند ہیں،

یا رات کے ایک پہر کی طرح۔90‏:4 1 پطر 3‏:8‏2 پطر 3:8

آپ آدمیوں کو موت کے سیلاب میں بہا لے جاتے ہیں؛

وہ صُبح کو اُگنے والی گھاس کی مانند ہوتے ہیں۔یشع 40:6; یشع 51:12

اَیسی سرسبز گھاس جو صُبح کو لہلہاتی ہے،

لیکن شام کو مُرجھاتی اَور سُوکھ جاتی ہے۔یشع 40:6; یشع 51:12

ہم آپ کے قہر سے فنا ہو گئے

اَور آپ کی خفگی سے گھبرا گیٔے ہیں۔یشع 40:7; زبور 76:7

آپ نے ہماری بد کرداریوں کو اَپنے سامنے،

اَور ہمارے پوشیدہ گُناہوں کو اَپنی حُضُوری کی رَوشنی میں رکھا ہُواہے۔

ہمارے زندگی کے تمام دِن آپ کے غضب میں بیت جاتے ہیں؛

اَور ہم اَپنے سال آہ کی طرح گزارتے ہیں۔

ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے،

اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛

لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے،

کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔

آپ کے قہر کی شِدّت کو کون جانتا ہے؟

کیونکہ آپ کے غضب اَور آپ کے خوف کی شِدّت یکساں ہے۔

ہمیں صحیح طور سے اَپنی زندگی کے دِن گننا سکھائیں،

تاکہ ہمارے دِل کو دانائی حاصل ہو۔زبور 39:4

اَے یَاہوِہ! ترس کھایٔیں، آخِر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟

اَپنے خادِموں پر رحم فرمائیں۔

صُبح کو ہمیں اَپنی لافانی مَحَبّت سے آسُودہ کریں،

تاکہ ہم خُوشی سے گائیں اَور عمر بھر شادمان رہیں۔یشع 33:2; زبور 138:8

جتنے دِن آپ نے ہمیں دُکھ دیا اَور جتنے سال ہم مُصیبت میں رہے،

اُتنے ہی عرصہ تک ہمیں خُوشی عنایت فرمائیں۔

آپ کے کارنامے آپ کے خادِموں پر،

اَور آپ کی شوکت اُن کی اَولاد پر ظاہر ہو۔

ہمارے خُداوؔند خُدا کا لُطف و کرم ہم پر بنا رہے؛

ہمارے ہاتھوں کے کام ہمارے لیٔے کامیابی لائیں۔

آپ ہمارے ہاتھوں کے کام کو ترقّی بخشیں۔ایو 14:15