زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 92

ترجمے موازنہ

ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔ سَبت کے دِن پر مَبنی۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرنا

اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،زبور 147:1

صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا

اَور رات کو آپ کی وفاداری کا،زبور 89:1

دس تار والے بربط کے ساز پر

اَور سِتار کے خُوش آہنگ نغموں کے ساتھ اِظہار کرنا کیا ہی بھلا ہے۔

کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے کارناموں سے مُجھے خُوش کرتے ہیں؛

اَور آپ کے ہاتھوں کی کاریگری کے باعث میں خُوشی سے گاتا ہُوں۔

اَے یَاہوِہ، آپ کے کارنامے کس قدر عظیم ہیں،

اَور آپ کے خیالات کس قدر عمیق ہیں!زبور 104:24; حزقی 47:5; روم 11:33

بے حس اِنسان نہیں جانتے،

اَور احمق یہ نہیں سمجھتے،یشع 26:10

حالانکہ بدکار لوگ گھاس کی مانند اُگ آتے ہیں

اَور سَب بد کِردار پھلتے پھُولتے ہیں،

تو بھی وہ ہمیشہ کے لیٔے تباہ کر دئیے جایٔیں گے۔زبور 37:2; زبور 129:6

لیکن اَے یَاہوِہ، آپ ابدُالآباد سرفراز رہیں گے۔ایو 36:26; زبور 102:27

لیکن اَے یَاہوِہ، دیکھیں! آپ کے دُشمن،

ہاں، آپ کے دُشمن یقیناً فنا ہوں گے؛

سَب بد کِردار پراگندہ کر دئیے جایٔیں گے۔

آپ نے میرا سینگ92‏:10 میرا سینگ آپ نے مُجھے جنگلی بیل کی طرح مضبُوط بنایا ہے۔ جنگلی سانڈ کے سینگ کی مانند بُلند کیا ہے؛

اَور مُجھے بڑے خالص تیل سے مَسح کیا ہے۔گنت 23:22

میری آنکھوں نے میرے دُشمنوں کی شِکست دیکھی ہے؛

اَور میرے کانوں نے میرے بدکار مُخالفوں کی پسپائی سُن لی ہے۔

راستباز کھجور کے درخت کی مانند لہلہائیں گے،

اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند بڑھیں گے؛زبور 52:8

جو یَاہوِہ کے گھر میں لگائے گیٔے ہیں،

وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔

وہ بڑی عمر میں بھی پھل لائیں گے،

اَور تروتازہ اَور سرسبز رہیں گے،لوق 2:36

اَور ظاہر کریں گے کہ، ”یَاہوِہ راست ہیں؛

وہ میری چٹّان ہیں، اَور اُن میں ناراستی نہیں۔“