روم رومیوں, باب رومیوں کے نام پولس کا خط, باب 3

ترجمے موازنہ

خُدا کی وفاداری

کیا یہُودی کا درجہ اُونچا ہے اَور ختنہ کا کویٔی فائدہ ہے؟ بہت ہے اَور ہر لِحاظ سے ہے۔ خصوصاً یہ کہ خُدا کا کلام اُن کے سُپرد کیا گیا۔است 4:8; زبور 147:19; روم 9:4

بعض بےوفا نکلے تو کیا ہُوا؟ کیا اُن کی بےوفائی خُدا کی وفاداری کو باطِل کر سکتی ہے؟ ہرگز نہیں، گنت 23:19; 2 تیمت 2:13خواہ ہر آدمی جھُوٹا نکلے، خُدا سچّا ہی ٹھہرے گا جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:

”تُم اَپنی باتوں میں راستباز ٹھہرو

اَور اَپنے اِنصاف میں حق بجانب ثابت ہو۔“3‏:4 زبُور 51‏:4‏زبور 51:4; زبور 116:11; یوح 3:33

میں بطور اِنسان یہ بات کہتا ہُوں کہ اگر ہماری ناراستی خُدا کی راستبازی کی صِفت کو زِیادہ صفائی سے ظاہر کرتی ہے تو کیا ہم یہ کہیں کہ خُدا بےاِنصاف ہے جو ہم پر غضب نازل کرتا ہے؟ میں اِنسانی دلیل اِستعمال کر رہا ہُوں۔ ہرگز نہیں۔ اِس صورت میں خُدا دُنیا کا اِنصاف کیسے کرےگا؟ پید 18:25; ایو 8:3شاید کویٔی یہ کہے، ”اگر میرے جھُوٹ کے سبب سے خُدا کی سچّائی زِیادہ صفائی سے نظر آتی ہے اَور خُدا کا جلال ظاہر ہوتاہے تو پھر میں کیوں گُنہگار شُمار کیا جاتا ہُوں؟“ کیوں نہ یہ کہیں۔ ”آؤ ہم بدی کریں تاکہ بھلائی پیدا ہو؟“ اِنصاف کا تَقاضا تُو یہ ہے!روم 6:15

کویٔی بھی راستباز نہیں

پھر نتیجہ کیا نِکلا؟ کیا ہم یہُودی دُوسروں سے بہتر ہیں؟ ہرگز نہیں! ہم تو پہلے ہی ثابت کر چُکے ہیں کہ یہُودی اَور غَیر یُونانی سَب کے سَب گُناہ کے قبضہ میں ہیں۔ گلتی 3:22جَیسا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:

”کویٔی بھی اِنسان راستباز نہیں، ایک بھی نہیں؛زبور 53:3

کویٔی بھی سمجھدار نہیں،

کویٔی بھی خُدا کا مِتلاشی نہیں۔پید 8:21

سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے،

وہ کسی کام کے نہیں رہے؛

اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،

ایک بھی نہیں۔“3‏:12 زبُور 14‏:1‏‑3؛ 53‏:1‏‑3؛ واعظ 7‏:20‏‏زبور 14:1

”اُن کے حلق کھُلی ہویٔی قبروں کی مانِند ہیں؛

اُن کی زبانوں سے دغابازی کی باتیں نکلتی ہیں۔“3‏:13 زبُور 5‏:9‏

”اُن کے لبوں پر افعی کا زہر ہوتاہے۔“3‏:13 زبُور 140‏:3‏‏زبور 5:9; زبور 140:3

”اُن کے مُنہ لعنت اَور کڑواہٹ سے بھرے ہویٔے ہیں۔“3‏:14 زبُور 10‏:7‏ (مخطوطات میں دیکھیں)‏زبور 10:7

”اُن کے قدم خُون بہانے کے لیٔے تیز رفتار ہو جاتے ہیں؛

اُن کی راہوں میں تباہی اَور بدحالی ہے،

اَور وہ سلامتی کی راہ سے وہ سدا سے ہی اَنجان ہیں۔“3‏:17 یَشع 59‏:7‏امثا 1:16; یشع 59:7

”نہ ہی اُن کی آنکھوں میں خُدا کا خوف ہے۔“3‏:18 زبُور 36‏:1‏زبور 36:1

اَب ہم جانتے ہیں کہ شَریعت جو کچھ کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شَریعت کے ماتحت ہیں تاکہ ہر مُنہ بندہو جائے اَور ساری دُنیا خُدا کے سامنے سزا کی مُستحق ٹھہرے۔ زبور 107:42; زبور 143:2; حزقی 16:63کیونکہ شَریعت کے اعمال سے کویٔی شخص خُدا کی حُضُوری میں راستباز نہیں ٹھہرے گا؛ اِس لیٔے کہ شَریعت کے ذریعہ سے ہی آدمی گُناہ کو پہچانتا ہے۔روم 7:7; گلتی 2:16

راستبازی اَور ایمان

مگر اَب خُدا نے ایک اَیسی راستبازی ظاہر کی ہے جِس کا تعلّق شَریعت سے نہیں ہے حالانکہ شَریعت اَور نبیوں کی کِتابیں اِس کی گواہی ضروُر دیتی ہیں۔ پید 15:6; یشع 28:16; حبق 2:4یہ خُدا کی وہ راستبازی ہے جو صِرف یِسوعؔ المسیح پر ایمان لانے سے اُن تمام اِنسانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ المسیح پر ایمان لانے سے3‏:22 ایمان لانے سے وفاداری کے ذریعہ یہُودی اَور غَیریہُودی کے مابین کویٔی تفرِیق نہیں، گلتی 3:28کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں، روم 3:10; روم 5:12مگر اُن کے فضل کے سبب اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو حُضُور المسیح یِسوعؔ میں ہے، مُفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔ یشع 55:1; روم 8:32خُدا نے یِسوعؔ کو مُقرّر کیا3‏:25 مُقرّر کیا کفّارہ اَدا کرنے کے لیٔے قُربانی کے لیٔے یُونانی کا مطلب عہد کے صندُوق پر کفّارہ کو ڈھاک دیتاہے (نظر ثانی کے لیٔے دیکھئے اَحبا 16‏:15‏،16‏)‏ کہ وہ اَپنا خُون بہائیں اَور اِنسان کے گُناہ کا کفّارہ بَن جایٔیں اَور اُن پر ایمان لانے والے فائدہ اُٹھائیں۔ یہ کفّارہ خُدا کی راستبازی کو ظاہر کرتا ہے اِس لیٔے کہ خُدا نے بڑے صبر اَور تحمُّل کے ساتھ اُن گُناہوں کو جو پیشتر ہو چُکے تھے، دَر گزر کیا۔ اعما 13:38; 2 کرنت 5:19خُدا اِس زمانہ میں بھی اَپنی راستبازی ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ عادل بھی ہے اَور ہر شخص کو جو یِسوعؔ پر ایمان لاتا ہے راستباز ٹھہراتا ہے۔

پس فخر کہاں رہا؟ اِس کی گنجائش ہی نہ رہی۔ کِس کے وسیلہ سے؟ کیا شَریعت پر عَمل کرنے کے وسیلہ سے؟ نہیں، بَلکہ ایمان کے وسیلہ سے۔ چنانچہ ہم اِس نتیجہ پر پہُنچتے ہیں کہ اِنسان شَریعت پر عَمل کرنے سے نہیں بَلکہ ایمان لانے کے باعث خُدا کے حُضُور میں راستباز ٹھہرتا ہے۔ کیا خُدا صِرف یہُودیوں کا ہے؟ کیا وہ غَیریہُودیوں کا خُدا نہیں؟ بے شک، وہ غَیریہُودیوں کا بھی ہے۔ پید 17:5سچ تُو یہ ہے کہ خُدا ہی وہ واحد خُدا ہے جو مختونوں کو اُن کے ایمان لانے کی بِنا پر اَور نامختونوں کو بھی اُن کے ایمان ہی کے وسیلہ سے راستباز ٹھہرائے گا۔ روم 4:11کیا ہم اِس ایمان کے ذریعہ سے شَریعت کو منسُوخ کر دیتے ہیں؟ ہرگز نہیں! بَلکہ، اِس سے شَریعت کو قائِم رکھتے ہیں۔گلتی 3:24