زبورתהל׳ زبورתהילים, زبورמזמור زبور کی کتابספר תהילים, زبورמזמור 129

תרגומים השוואה

مدد کے لئے اسرائیل کی دعا

زیارت کا گیت۔

اسرائیل کہے، ”میری جوانی سے ہی میرے دشمن بار بار مجھ پر حملہ آور ہوئے ہیں۔

میری جوانی سے ہی وہ بار بار مجھ پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ توبھی وہ مجھ پر غالب نہ آئے۔“2 کرنت 4:8

ہل چلانے والوں نے میری پیٹھ پر ہل چلا کر اُس پر اپنی لمبی لمبی ریگھاریاں بنائی ہیں۔ایو 4:8; یشع 51:23

رب راست ہے۔ اُس نے بےدینوں کے رسّے کاٹ کر مجھے آزاد کر دیا ہے۔یشع 5:8

اللہ کرے کہ جتنے بھی صیون سے نفرت رکھیں وہ شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹ جائیں۔زبور 6:10

وہ چھتوں پر کی گھاس کی مانند ہوں جو صحیح طور پر بڑھنے سے پہلے ہی مُرجھا جاتی ہےزبور 37:2; زبور 58:9

اور جس سے نہ فصل کاٹنے والا اپنا ہاتھ، نہ پُولے باندھنے والا اپنا بازو بھر سکے۔

جو بھی اُن سے گزرے وہ نہ کہے، ”رب تمہیں برکت دے۔“

ہم رب کا نام لے کر تمہیں برکت دیتے ہیں!