نحمنحمیا نحمیاہنحمیا, باب نحمیاہ کی کتابنحمیا, باب 12

ترجمه‌ها مقایسه

کاہِنؔ اَور لیوی

جو کاہِنؔ اَور لیوی زرُبّابِیل بِن شیالتی ایل اَور یہوشُعؔ کے ساتھ واپس لَوٹے وہ یہ تھے:

  • سِرایاہؔ، یرمیاہؔ، عزراؔ،
  • امریاہؔ، مَلُّوکؔ، حطُّوشؔ،
  • شِکنیاہؔ، رِحُومؔ، مریموتؔ،
  • عِدّوؔ، گنّتونؔ، ابیّاہؔ،لوق 1:5
  • مِیامِینؔ، مُعدیاہؔ، بِلگاہؔ،
  • شمعیاہؔ، یُویرِیبؔ، یدعیاہؔ،
  • سلُّوؔ، عمُوقؔ، خِلقیاہؔ، یدعیاہؔ۔

یہوشُعؔ کے دِنوں میں یہ کاہِنوں اَور اُن کے بھائیوں کے سردار تھے۔نحم 11:12

اَور لیوی یہ تھے: یہوشُعؔ، بِنّوئی، قدمی ایل، شیرِبیاہؔ، یہُوداہؔ اَور متّنیاہؔ بھی جو اَپنے بھائیوں کے ہمراہ شُکر گزاری کے نغمہ گانے کا ہادی تھا۔ اُن کے ساتھ بقبُوقیاہؔ اَور عُنّی عبادت کے وقت اُن کے سامنے کھڑے ہوتے تھے۔نحم 11:17

  • یہوشُعؔ یُویقیمؔ کا باپ تھا،
  • یُویقیمؔ اِلیاشبؔ کا باپ تھا،
  • اِلیاشبؔ یُویدعؔ کا باپ تھا،حگی 1:1; زکر 3:1; نحم 13:4
  • یُویدعؔ یُوناتانؔ کا باپ تھا
  • اَور یُوناتانؔ یدُّوعؔ کا باپ تھا۔نحم 12:22

یُویقیمؔ کے دِنوں میں کاہِنوں کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے:

  • سِرایاہؔ کے خاندان سے مرایاہؔ؛
  • یرمیاہؔ کے خاندان سے حننیاہؔ؛
  • عزراؔ کے خاندان سے مِشُلّامؔ؛
  • امریاہؔ کے خاندان سے یِہُوحنانؔ؛
  • مَلُّوکؔ کے خاندان سے یُوناتانؔ؛
  • شِبنیاہؔ12‏:14 شِبنیاہؔ چند نُسخوں میں شِکنیاہؔ درج ہے۔ کے خاندان سے یُوسیفؔ؛
  • حارِمؔ کے خاندان سے عدناؔ؛
  • مرایوتؔ12‏:15 مرایوتؔ چند نُسخوں میں مریموتؔ درج ہے۔ کے خاندان سے خلقیؔ
  • عِدّوؔ کے خاندان سے زکریاؔہ؛
  • گنّتونؔ کے خاندان سے مِشُلّامؔ؛
  • ابیّاہؔ کے خاندان سے زکریؔ؛
  • مِنیامین اَور مُعدیاہؔ کے خاندان سے پلطئی؛لوق 1:5
  • بِلگاہؔ کے خاندان سے شَمّوعؔ؛
  • شمعیاہؔ کے خاندان سے یُوناتانؔ؛
  • یُویرِیبؔ کے خاندان سے متّنیؔ؛
  • یدعیاہؔ کے خاندان سے عُزّی؛
  • سلُّوؔ کے خاندان سے قلّیؔ؛
  • عمُوقؔ کے خاندان سے عِبرؔ؛
  • خِلقیاہؔ کے خاندان سے حشبیاہؔ؛
  • یدعیاہؔ کے خاندان سے نتنی ایل؛

اِلیاشبؔ، یُویدعؔ، یوحانانؔ اَور یدُّوعؔ کے دِنوں میں لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اَور کاہِنوں کے داریاویشؔ شاہِ فارسؔ کی سلطنت میں نحم 12:11بنی لیوی کے آبائی خاندانوں کے سردار، یوحانانؔ بِن اِلیاشبؔ کے دِنوں تک تواریخ کی کِتاب میں لکھے جاتے تھے۔ اَور حشبیاہؔ، شیرِبیاہؔ، یہوشُعؔ بِن قدمی ایل اَپنے بھائیوں سمیت لیویوں کے قائد تھے جو آمنے سامنے کھڑے ہُوا کرتے تھے اَور خُدا کے خادِم داویؔد کی ہدایت اَور ترتیب کے مُطابق اَپنی اَپنی باری پر حَمد و ثنا کیا کرتے تھے۔نحم 11:12; 1 توار 25:1

اَور متّنیاہؔ، بقبُوقیاہؔ، عبدیاہؔ، مِشُلّامؔ طلمُونؔ اَور عقُّوبؔ دربان تھے جو پھاٹکوں پر گوداموں کی نِگرانی کے لیٔے مُقرّر تھے۔ 1 توار 9:15; نحم 11:17اُنہُوں نے یُویقیمؔ بِن یہوشُعؔ بِن یُوصدقؔ کے دِنوں میں اَور نحمیاہ حاکم اَور عزراؔ کاہِنؔ اَور شَریعت کے مُعلّم کے دِنوں میں خدمت کی۔نحم 2:6; عزرا 7:6

یروشلیمؔ کی فصیل کی مخصُوصیت

یروشلیمؔ کی فصیل کی تقدیس کے وقت لیویوں کو جہاں کہیں بھی وہ رہتے تھے تلاش کیا گیا اَور اُنہیں یروشلیمؔ لایا گیا تاکہ وہ جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ خُوشی سے شُکر گزاری کے نغمہ گا کر مخصُوصیت کی رسومات اَدا کریں۔ است 20:5; عزرا 6:16; یوح 10:22موسیقاروں کو بھی یروشلیمؔ کے اِردگرد کے علاقوں سے لایا گیا۔ وہ نطُوفاتیوں کے دیہات سے اَور بیت گِلگالؔ سے اَور گِبعؔ اَور عزماوتؔ کے علاقہ سے اِکٹھّے کئے گیٔے کیونکہ موسیقاروں نے یروشلیمؔ کے اطراف میں اَپنے لیٔے دیہات بنا لیٔے تھے۔ است 11:30; یہو 5:9جَب کاہِنؔ اَور لیوی اَپنے آپ کو رسمی طور پر پاک کر چُکے تو اُنہُوں نے لوگوں کو، پھاٹکوں کو اَور فصیل کو پاک کیا۔خرو 19:10

میں یہُوداہؔ کے اُمرا کو فصیل کے اُوپر لے گیا اَور شُکر گزاری کرنے کے لیٔے مَیں نے گانے والوں کے دو بڑے گِروہ بھی مُقرّر کئے کہ ایک گِروہ فصیل کے اُوپر مشرق کی طرف گوبر پھاٹک کی طرف چلے۔ اَور ہوشعیاہؔ اَور یہُوداہؔ کے آدھے سربراہ اُن کے پیچھے پیچھے چلیں۔ اَور عزریاہؔ، عزراؔ، مِشُلّامؔ، یہُوداہؔ، بِنیامین، شمعیاہؔ، یرمیاہؔ اُن کے ساتھی تھے۔ کچھ کاہِنؔ بھی نرسنگے لیٔے ہُوئے اَور زکریاؔہ بِن یُوناتانؔ بِن شمعیاہؔ بِن متّنیاہؔ بِن میکایاہؔ بِن زکُورؔ بِن آسفؔ بھی اُن کے ہمراہ تھا۔ اَور اُس کے بھایٔی شمعیاہؔ، عزرایلؔ، مِلالائی، گِلَلائی، ماعیؔ، نتنی ایل، یہُوداہؔ اَور حنانیؔ مَرد خُدا داویؔد کے موسیقی کے ساز لیٔے ہُوئے تھے۔ اَور شَریعت کا مُعلّم عزراؔ جلوس کی رہنمائی کر رہاتھا۔ چشمہ پھاٹک پر سے وہ سیدھے آگے چلتے گیٔے اَور داویؔد کے شہر کی سِیڑھیوں کے اُوپر سے فصیل کی چڑھائی کی جانِب اَور داویؔد کے محل کے اُوپر سے گزر کر مشرق کی طرف پانی کے پھاٹک کو گیٔے۔

موسیقاروں کا دُوسرا گِروہ اُن کی مُخالف سمت کو گیا اَور مَیں فصیل کے اُوپر دیگر لوگوں کے ہمراہ اُن کے پیچھے پیچھے چلا اَور تنوروں کے بُرج کے پاس سے ہوکر چوڑی فصیل تک اَور اِفرائیمؔ کے پھاٹک، یشانہؔ پھاٹک یعنی پرانے پھاٹک، مچھلی پھاٹک، حَنن ایل کے بُرج، ہمّیاہؔ کے بُرج12‏:39 ہمّیاہؔ مُراد ایک سَو کے بُرج پر سے ہوتے ہُوئے بھیڑ پھاٹک تک گیٔے اَور پہرے والوں کے پھاٹک پر رُک گیٔے۔نحم 3:1

شُکر گُزاری کرنے والے دونوں گِروہ خُدا کے گھر میں اَپنی اَپنی جگہ کھڑے ہو گئے۔ مَیں نے اَور میرے ساتھ والے آدھے اُمرا نے بھی یہی کیا۔ اَور کاہِنؔ یعنی اِلیاقیؔم، معسیاہؔ، مِنیامین، میکایاہؔ، الیوعینائی، زکریاؔہ اَور حننیاہؔ نرسنگے لیٔے ہُوئے تھے اَور معسیاہؔ، شمعیاہؔ، الیعزرؔ، عُزّی، یِہُوحنانؔ، ملکیاہؔ عیلامؔ اَور عزرؔ اَور گانے والے گِروہ نے اَپنے سردار یزرحیاہؔ کی زیرِ ہدایت خُوب نغمہ گائے۔ اَور اُس دِن اُنہُوں نے خُوشی سے بہت سِی قُربانیاں چڑھائیں کیونکہ خُدا نے اُنہیں بڑی خُوشی عطا فرمائی تھی۔ عورتوں اَور بچّوں نے بھی خُوشی منائی اَور یروشلیمؔ میں جَشن منانے کی آواز دُور تک سُنایٔی دیتی تھی۔

اُس وقت پہلے پھلوں اَور دہ یکیوں کے لیٔے گوداموں کے نِگران مُقرّر کئے گیٔے تاکہ جو حِصّے کاہِنوں اَور لیویوں کے لیٔے تورہ کے مُطابق نذرانے مُقرّر کئے گیٔے تھے اُنہیں شہروں کے اِردگرد کھیتوں سے جمع کرکے گوداموں میں جمع کروایا۔ کیونکہ بنی یہُوداہؔ خدمت کرنے والے کاہِنوں اَور لیویوں سے خُوش تھے۔ است 1:15داویؔد اَور اُس کے بیٹے شُلومونؔ کے اَحکام کے مُطابق اُنہُوں نے اَور اَیسے ہی موسیقاروں اَور دربانوں نے اَپنے خُدا کی عبادت کی اَور طہارت کے انتظامات کی نِگرانی کی کیونکہ بہت عرصہ پیشتر داویؔد اَور آسفؔ کے دِنوں میں خُدا کی حَمد و ثنا اَور شُکر گزاری کے موسیقاروں کے لیٔے ہادی ہُوا کرتے تھے۔ 1 توار 25:1چنانچہ زرُبّابِیل اَور نحمیاہ کے دِنوں میں بھی تمام بنی اِسرائیل موسیقاروں اَور دربانوں کی ضروُرت کے مُطابق روزانہ حِصّے دیتے تھے۔ وہ لیویوں کے لیٔے الگ حِصّے مخصُوص کرتے تھے اَور لیوی بنی اَہرونؔ کے لیٔے حِصّے مخصُوص کرتے تھے۔گنت 18:24; گنت 18:26