خروשמ׳ خروجשמות, بابפרק خروج کی کتابספר שמות, بابפרק 15

תרגומים השוואה

مُوسیٰ اَور مِریمؔ کا نغمہ

تَب مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی حَمد میں یہ نغمہ گایا:

”مَیں یَاہوِہ کی ثنا گاؤں گا،

کیونکہ وہ بہت ہی بُلند و بالا ہیں۔

اُنہُوں نے گھوڑوں کو سوار سمیت

سمُندر میں پھینک دیا۔زبور 106:12

”یَاہوِہ میری قُوّت اَور میرا نغمہ15‏:2 نغمہ قدیم نُسخوں میں حِفاظت لِکھا ہُواہے ہیں؛

وہ ہی میری نَجات ہیں۔

وہ میرے خُدا ہیں اَور مَیں اُن کی حَمد کروں گا،

وہ میرے باپ کے خُدا ہیں مَیں اُن کی تمجید کروں گا۔زبور 118:6; یشع 12:2

یَاہوِہ جنگ میں فتح پاتے ہیں؛

اُن کا نام یَاہوِہ ہے۔قض 20:35; خرو 3:14; ہوشی 12:5

اُنہُوں نے فَرعوہؔ کے رتھوں اَور فَوج کو

سمُندر میں ڈال دیا۔

اَور فَرعوہؔ کے چُنے ہُوئے افسران

بحرِقُلزمؔ میں غرق ہو گئے۔

گہرے پانی نے اُن کو چھُپا لیا؛

وہ پتّھر کی مانند گہرائیوں میں ڈُوب گیٔے۔نحم 9:11; مکاش 18:21

اَے یَاہوِہ! آپ کا داہنا ہاتھ،

قُوّت میں جلالی تھا۔

اَے یَاہوِہ! آپ کے ہاتھ نے،

دُشمن کو چکنا چُور کر دیا۔زبور 118:15

”اَپنی عظمت کے جلال سے،

آپ نے اَپنے مُخالفوں کو تہِ تیغ کر دیا۔

آپ کے آتِشیں قہر نے بھڑک کر؛

اُنہیں بھُوسے کی مانند بھسم کر دیا۔خرو 14:27; یشع 5:24; یشع 47:14

آپ کے نتھنوں کے پُرزور دَم سے

پانی کا ڈھیر لگ گیا۔

اَور سیلاب کا پانی دیوار کی طرح سیدھے کھڑا ہو گیا؛

اَور گہرا پانی سمُندر کے درمیان جم گیا۔یشع 63:12

دُشمن نے بڑی شیخی بگھاری تھی،

’میں تعاقب کرکے اُنہیں تباہ کر دُوں گا۔

میں لُوٹ کا مال تقسیم کروں گا؛

میں اُن کو نگل جاؤں گا۔

میں اَپنی تلوار کھینچ کر

اَپنے ہی ہاتھ سے اُنہیں ہلاک کروں گا۔‘خرو 14:3; خرو 14:9

لیکن آپ نے اَپنی سانس کی آندھی بھیجی،

اَور سمُندر نے اُن کو چھُپا لیا۔

اَور وہ زورآور پانی میں

سیسے کی مانند ڈُوب گیٔے۔زبور 74:13

اَے یَاہوِہ! معبُودوں میں

کون آپ کی مانند ہے؟

کون ہے جو آپ کی مانند،

اَپنی پاکیزگی میں جلالی،

اَور اَپنی مدح کے سبب سے،

اَور عجائب کام کر سکتا ہے؟خرو 18:11; 1 سمو 2:2; زبور 40:5

”آپ نے اَپنا داہنا ہاتھ بڑھایا

اَور زمین نے آپ کے دُشمنوں کو نگل لیا۔

اَپنی لافانی مَحَبّت سے

آپ اُن لوگوں کی رہنمائی کریں گے جِن کا آپ نے فدیہ دیا ہے۔

اَور اُنہیں اَپنی قُوّت سے

اَپنے مُقدّس قِیام کی طرف لےچلیں گے۔زبور 77:20

قومیں سُنیں گی اَور تھرتھرائیں گی؛

اَور فلسطین کے لوگ ذہنی کُوفت میں مُبتلا ہوں گے۔یہو 2:9

اَور اِدُوم کے سردار دہشت زدہ ہوں گے،

اَور مُوآب کے سربراہوں پر کپکپی طاری ہو جائے گی،

اَور کنعانؔ کے حُکاّم15‏:15 حُکاّم کچھ قدیمی نُسخوں میں کنعانؔ کے باشِندے لِکھا ہُواہے نابود ہو جایٔیں گے؛

اُن پر خوف و ہِراس طاری ہو جائے گا۔

اَور وہ آپ کے قوی ہاتھ سے

پتّھر کی طرح بے حِس و حرکت رہیں گے۔

جَب تک اَے یَاہوِہ آپ کے لوگ سلامت نہ گزر جایٔیں،

اَور جنہیں آپ نے خریدا ہے پار نہ ہو جایٔیں۔است 4:37

آپ اُنہیں لاکر اَپنی مِیراث کے پہاڑ پر بساؤگے،

یعنی اُس پاک مَقدِس مقام پر اَے یَاہوِہ

جسے آپ نے اَپنے قِیام کے لیٔے بنایا ہے،

وہ پاک مَقدِس اَے آقا جسے آپ کے ہاتھوں نے قائِم کیا ہے۔زبور 44:1; زبور 80:8

”یَاہوِہ ابدُالآباد

سلطنت کریں گے۔“زبور 89:18

جَب فَرعوہؔ کے گھوڑے، رتھ اَور سوار سمُندر کے درمیان پہُنچے تو یَاہوِہ سمُندر کے پانی کو اُن پر لَوٹا لائے۔ لیکن بنی اِسرائیل سمُندر کے درمیان سے خشک زمین پر چل کر نکل گیٔے۔ خرو 14:22تَب اَہرونؔ کی بہن مِریمؔ نے جو نبیّہ بھی تھی دف ہاتھ میں لیا اَور سَب عورتیں دف لیٔے رقص کرتے ہویٔے اُس کے پیچھے چلیں۔ زبور 68:25اَور مِریمؔ نے اُن کے گانے کے جَواب میں یہ نغمہ گایا:

”یَاہوِہ کی حَمد و ثنا گاؤ،

کیونکہ وہ بہت بُلند و بالا ہیں۔

اُنہُوں نے گھوڑے کو اَور اُس کے سوار کو

سمُندر میں گھُما کر غرق کر دیا ہے۔“

مارہؔ اَور ایلِمؔ کا پانی

اَور پھر مَوشہ بنی اِسرائیل کو بحرِقُلزمؔ سے آگے لے گیٔے اَور وہ شُورؔ کے بیابان میں آئے اَور تین دِن تک چلتے رہے لیکن اُنہیں پانی نہ مِلا۔ پید 16:7اَور جَب وہ مارہؔ میں آئے تو وہ مارہؔ کا پانی نہ پی سکے کیونکہ وہ کڑوا تھا۔ (یہی وجہ ہے کہ اُس جگہ کا نام مارہؔ15‏:23 مارہؔ مُراد کڑوا پڑ گیا)۔ لہٰذا اُنہُوں نے مَوشہ کے خِلاف بُڑبُڑانا شروع کر دیا اَور کہنے لگے، ”ہم کیا پیئیں؟“

تَب مَوشہ نے یَاہوِہ سے فریاد کی اَور یَاہوِہ نے اُسے لکڑی کا ایک ٹکڑا دِکھایا۔ جَب اُس نے پانی میں ڈالا تو پانی میٹھا ہو گیا۔

وہیں یَاہوِہ نے اُن کے لیٔے ایک قوانین اَور ہدایت مرتّب کی اَور وہیں اُنہُوں نے اُن کی آزمائش کی۔ اُنہُوں نے کہا، ”اگر تُم دِل لگا کر یَاہوِہ اَپنے خُدا کا کلام سنوگے اَور وُہی کروگے جو اُن کی نظر میں بھلا ہے اَور اگر تُم اُن کے اَحکام بجا لاؤگے اَور اُن کے تمام قوانین پر عَمل کروگے تو میں اُن بیماریوں میں سے کویٔی بھی جو مَیں نے مِصریوں پر نازل کیں تُم پر نازل نہ کروں گا کیونکہ مَیں وہ یَاہوِہ ہُوں جو تُمہیں شفا بخشتا ہے۔“خرو 23:25; است 7:15; یشع 3:7

پھر وہ ایلِمؔ میں آئے جہاں پانی کے بَارہ چشمے اَور کھجور کے ستّر درخت تھے اَور وہ وہیں پانی کے قریب خیمہ زن ہو گئے۔