یشعישע׳ یشعیاہישעיהו, بابפרק یشعیاہ کی نبوتספר ישעיהו, بابפרק 25

תרגומים השוואה

یَاہوِہ کی سِتائش

اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا،

کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے

اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں،

جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔خرو 15:2; یشع 28:29

آپ نے شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا،

اَور فصیلدار شہر کو کھنڈر کر ڈالا،

اَور پردیسیوں کے مضبُوط قلعہ کو اَیسا ویران کر دیا

کہ وہ پھر کبھی تعمیر نہ کیا جائے گا۔2 سلا 19:25; یشع 26:5

اِس لیٔے طاقتور مُلکوں کے لوگ آپ کو جلال دیں گے؛

اَور نہایت سنگدل قوموں کے شہروں میں آپ کا خوف مانا جائے گا۔ایو 12:14

کیونکہ آپ مسکین کے لیٔے قلعہ،

اَور مُحتاج کے لیٔے پریشانی کے وقت جائے پناہ،

اَور سیلاب میں محفوظ مقام

اَور گرمی سے بچاؤ کے لیٔے سایہ دار جگہ۔

کیونکہ سنگدل کی سانس

دیوار سے ٹکرانے والے طُوفانیشع 4:6; یرم 16:19

اَور بیابان کی شدید تپش کی طرح ہوتی ہے۔

جِس طرح بادل کے سایہ سے گرمی جاتی رہتی ہے،

اِسی طرح تُو پردیسیوں کا شور و غُل،

اَور سنگدل لوگوں کا شادیانہ بجانا بند کرتا ہے۔یشع 18:4

قادرمُطلق یَاہوِہ اِس پہاڑ پر

سَب قوموں کے لیٔے اَیسی ضیافت تیّار کرےگا،

جِس میں لذیذ کھانے اَور پرانی عُمدہ مَے پیش کی جائے گی

جہاں نہایت مُرغّن اَور لذیذ اَشیا خُوردنی اَور بہترین مَے ہوگی۔متی 22:2; لوق 14:16

جو پردہ سَب قوموں پر پڑا ہُواہے

اَورجو نقاب سَب قوموں کو چُھپائے ہُوئے ہے،

اُسے وہ اُس پہاڑ پر سے ہٹا دے گا؛

اَور موت کو ہمیشہ کے لیٔے نابود کر دے گا۔

اَور یَاہوِہ قادر سَب کے چہروں پر سے

آنسُو پونچھ ڈالے گا؛

اَور رُوئے زمین سے

اَپنے لوگوں کی رُسوائی مٹا دے گا۔

کیونکہ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔1 کرنت 15:54; مکاش 7:17; مکاش 21:4

اُس وقت یہ کہا جائے گا:

”دیکھو ہمارا خُدا یہی ہے؛

ہم نے اُن پر بھروسا کیا تھا اَور اُنہُوں نے ہمیں نَجات بخشی۔

یہی وہ یَاہوِہ ہے جِس پر ہمارا اِعتقاد تھا؛

آؤ، خُوشیاں منائیں اَور اُس کی نَجات سے شادمان ہوں۔“ہوشی 13:14; یوح 3:36; عبر 2:14

کیونکہ اِس پہاڑ پر یَاہوِہ کا ہاتھ ہمیشہ قائِم رہے گا؛

اَور مُوآب اُس کے پاؤں تلے اَیسا کُچلا جائے گا

جَیسے بھُوسا کھاد میں کُچلا جاتا ہے۔یشع 41:15; زکر 10:5

اَور وہ اُس میں اَپنے ہاتھ اِس طرح پھیلائیں گے،

جَیسے کویٔی تیراک تیرنے کے لیٔے اَپنے ہاتھ پھیلاتا ہے۔

لیکن وہ اُن کے غُرور کو

اُن کے ہاتھوں کی چالاکی کے باوُجُود پست کر دے گا۔

وہ تیری اُونچی اَور مضبُوط فصیلوں کے بُرج توڑ کر

اُنہیں نیچا کریں گے؛

اَور اُنہیں زمین پر گرا کر

خاک میں مِلا دیں گے۔