غزلا غزل الغزلات, باب شلومون کی غزل الغزلات, باب 4
محبُوب
اَے میری محبُوبہ تُم کتنی خُوبصورت ہو!
دیکھ، تُم کتنی حسین ہو!
حجاب کے پیچھے تمہاری آنکھیں جُڑواں کبُوتر کی مانند ہیں۔
اَور تمہارے بال بکریوں کے گلّہ کی مانند ہیں
جو گویا کوہِ گِلعادؔ4:1 کوہِ گِلعادؔ گِلعادؔ کا علاقہ شمالی یردنؔ میں ہے اَور اِنتہائی زرخیز چراگاہ ہے۔ سے نیچے اُتر رہی ہُوں۔4:1 امثا 5:19غزلا 1:16; غزلا 6:3
تمہارے دانت بھیڑوں کے ایک اَیسے گلّہ کی مانند ہیں،
جِن کے بال ابھی ابھی کترے گیٔے ہُوں
اَورجو غُسل کرکے آ رہی ہُوں۔
جِن میں سَب جُڑواں بچّے ہیں؛ اَور اُن میں کویٔی بھی اکیلا نہیں ہے۔
تمہارے ہونٹ سُرخ لال فیتے کی مانند ہیں؛
اَور تمہارا مُنہ دلکش ہے۔
حجاب کے نیچے تمہارے گالوں کی جھلک
انار کے ٹُکڑوں کی مانند دِکھائی دیتی ہے۔
اَور تمہاری گردن داویؔد کے تعمیر کَردہ بُرج کی مانند سیدھی ہے،
جسے تراش کر بنایا گیا ہے؛
جِس پر ہزار سپریں لٹکی ہُوئی ہیں،
اَور وہ سَب جنگجوؤں کی سپریں ہیں۔غزلا 7:3; میکاہ 4:8
تمہاری دونوں چھاتِیاں،
کسی غزال کے جُڑواں بچّوں کی مانند ہیں
جو شُوشنؔ کے پھُولوں کے درمیان چرتے ہیں۔غزلا 7:2
جَب تک کہ صُبح نہ ہو جائے
اَور اَندھیرا غائب نہ ہو جایٔے،
میں مُر کے پہاڑ
اَور لوبان کے پہاڑی پر چڑھوں گا۔غزلا 2:17
اَے میری محبُوبہ، تُم سَب سے حسین ہو؛
تُم میں کویٔی نُقص نہیں ہے۔4:7 اِفِ 5:27افس 5:27
اَے میری دُلہن، لبانونؔ کی پہاڑی سے میرے ساتھ چلی آؤ؛
لبانونؔ سے میرے ساتھ چلی آؤ۔
ہم کوہِ امانہؔ کی چوٹی سے،
کوہِ سنیرؔ اَور کوہِ حرمُونؔ کی چوٹیوں سے نیچے اُتریں،
شیروں کی ماندوں
اَور چیتوں کے پہاڑوں سے اُتریں۔یشع 49:18; یشع 61:10
اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تُم نے میرا دِل چُرا لیا ہے؛
اَپنی ایک ہی نظر سے
تُم نے میرا دِل چُرا لیا،
اَپنے گلے کے ہار کے ایک ہی موتی سے، تُم نے میرا دِل چُرا لیا۔
اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تمہارا عشق کتنا پُرکیف ہے!
تمہارا عشق مَے سے بھی زِیادہ لطیف ہے،
اَور تمہارے عِطر کی مہک
ہر طرح کے مَسالوں کی خُوشبو سے بہتر ہے!4:10 یُوح 4:10؛ یَشع 12:3غزلا 1:2
اَے میری دُلہن، شہد کے چھتّہ کی مانند تمہارے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے؛
دُودھ اَور شہد تمہاری زبان تلے رہتے ہیں،
اَور تمہاری پوشاک کی خُوشبو
لبانونؔ کی خُوشبو کی مانند ہے۔متی 12:34; 1 پطر 2:2; یشع 52:1
اَے میری بہن، اَے میری دُلہن، تُم ایک مُقفّل باغیچہ ہو؛
تُم ایک محفوظ سوتا اَور ایک سَر بمُہر چشمہ ہو۔یشع 58:11
تُم تو اناروں کے پَودے کا ایک باغیچہ ہو،
جِس میں نفیس پھل،
حِنا اَور جٹاماسی بھی ہیں،
جٹاماسی اَور زعفران،
بید مُشک اَور دارچینی،
اَور ہر قِسم کے لوبان کے درخت،
مُر اَور عُود
اَور اعلیٰ قِسم کے خُوشبودار مَسالے پھلتے ہیں۔
تُم باغوں کو سیراب کرنے والے چشمے،
اَور بہتے کنویں کا جھرنا ہو،
جو کوہِ لبانونؔ سے نیچے کی طرف بہہ رہی ہے۔یوح 7:38
محبُوبہ
اَے بادِ شمال بیدار ہو،
اَور اَے بادِ جُنوب! چلی آؤ۔
میرے باغ پر سے گزرو،
تاکہ اِس کے مَسالوں کی خُوشبو چاروں طرف پھیل جائے۔
میرا محبُوب اَپنے باغ میں آئے
اَور اُس کے لذیذ میوؤں کا ذائقہ لے۔لوق 19:5; یوح 16:8; اعما 2:2