عبر عبرانیوں, باب عبرانیوں کے نام خط, باب 3
حُضُور یِسوعؔ حضرت مَوشہ سے افضل ہیں
لہٰذا اَے مُقدّسین بھائیوں اَور بہنوں، تُم جو آسمانی بُلاوے میں شریک ہو، یِسوعؔ پر غور کرو جِن کا ہم اقرار رسول اَور اعلیٰ کاہِن کے طور پر کرتے ہیں۔ عبر 2:11یِسوعؔ اَپنے مُقرّر کرنے والے خُداتعالیٰ کے حق میں اُسی طرح مُکمّل طور سے وفادار تھے جِس طرح حضرت مَوشہ خُدا کے سارے گھرانے میں وفادار تھے۔ گنت 12:7; عبر 2:17کیونکہ جِس طرح گھر کا بنانے والا گھر کی نِسبت زِیادہ عزّت کے لائق سمجھا جاتا ہے۔ اُسی طرح یِسوعؔ بھی حضرت مَوشہ سے زِیادہ عزّت و اِحترام کے لائق سمجھے گیٔے۔ حگی 2:9; زکر 6:13چنانچہ ہر گھر کا کویٔی نہ کویٔی بنانے والا ضروُر ہوتاہے مگر سَب چیزوں کا بنانے والا خُدا ہے۔ جو شہادتیں مُستقبِل میں واقع ہونے والی تھیں، ”اُن کا اعلان کرنے میں خُدا کے سارے گھر میں3:5 گِن 12:7 حضرت مَوشہ ایک خادِم کے طور پر وفادار تھے۔“ مگر المسیح بیٹا ہونے کی حیثیت سے خُدا کے گھر کا مُختار ہیں اَور خُدا کا گھر ہم لوگ ہیں؛ بشرطیکہ ہم اَپنی دِلیری اَور اُس اُمّید کو مضبُوطی سے قائِم رکھیں جِس پر ہم فخر کرتے ہیں۔زبور 2:7; 1 کرنت 3:16; افس 5:23; کلس 1:23; 1 تیمت 3:15
کُفر کے خِلاف تنبیہ
چنانچہ جَیسا کہ پاک رُوح فرماتا ہے،
”اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو،
تو اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو
جِس طرح بیابان میں تمہارے آباؤاَجداد نے،
خُدا کے خِلاف بغاوت کی،خرو 17:2; زبور 78:19
جہاں تمہارے باپ دادا نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا،
حالانکہ اُنہُوں نے چالیس بَرس تک میرے معجزے دیکھے۔
اِس لیٔے میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛
اَور مَیں نے کہا، ’اِن کے دِل ہمیشہ گُمراہ ہوتے رہتے ہیں،
اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔‘
چنانچہ مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھائی،
’یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔‘ “3:11 زبُور 95:7‑11زبور 95:7; گنت 14:23; عبر 4:11
اَے بھائیوں اَور بہنوں، خبردار! تُم میں سے کسی کا اَیسا بُرا اَور بےاِعتقاد دِل نہ ہو، جو زندہ خُدا سے برگشتہ ہو جائے۔ بَلکہ جِس روز تک آج کا دِن کہا جاتا ہے، ہر روز ایک دُوسرے کو نصیحت کرتے رہو تاکہ تُم میں سے کویٔی شخص گُناہ کے فریب میں آکر سخت دِل نہ ہو جائے۔ 1 تھس 5:11کیونکہ ہم المسیح میں شریک ہو چُکے ہیں، بشرطیکہ اَپنے اِبتدائی اُمّید پر آخِر تک مضبُوطی سے قائِم رہیں۔ 2 پطر 1:4; روم 8:17; افس 5:30جَیسا کہ مزکورہ کلام میں فرمایا گیا ہے:
”اگر، آج تُم اُس کی آواز سُنو،
تو اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو
جِس طرح بیابان میں بغاوت کے وقت کیا تھا۔“3:15 زبُور 95:7،8عبر 4:7
وہ لوگ کون تھے جنہوں نے خُدا کی آواز سُن کر بھی بغاوت کی؟ کیا وہ سَب وُہی نہیں تھے جو حضرت مَوشہ کی رہنمائی میں مِصر سے باہر نکلے تھے؟ گنت 14:4; گنت 14:22اَور خُدا کِن لوگوں سے چالیس بَرس تک ناراض رہا؟ کیا اُن لوگوں سے نہیں جنہوں نے گُناہ کیا اَور اُن کی لاشیں بیابان میں پڑی رہیں؟ اَور جِن کے بارے میں خُدا نے قَسم کھائی کہ جنہوں نے نافرمانی کی تھی وہ میرے آرام میں ہرگز داخل نہ ہونے پائیں گے؟ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ایمان نہ لانے کی وجہ سے خُدا کے آرام میں داخل نہ ہو سکے۔