قض قضاۃ, باب قضاۃ کی کتاب, باب 5

ترجمے موازنہ

دبورہؔ کا نغمہ

اُس دِن دبورہؔ اَور اَبی نُوعمؔ کے بیٹے بَراقؔ نے یہ نغمہ گایا،

”جَب اِسرائیل میں قائدین نے قیادت کی،

لوگ بخُوشی اَپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔

تَب یَاہوِہ کو مُبارک کہو!

”اَے بادشاہو سُنو! اَے حُکمرانو کان لگاؤ!

مَیں یَاہوِہ کی سِتائش کروں گی، میں گاؤں گی؛

مَیں یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی مدح سرائی کروں گی۔

”اَے یَاہوِہ، جَب آپ سِعِیؔر سے نموُدار ہُوئے،

اَور اِدُوم کے مُلک سے باہر نکلے،

تو زمین لرز گئی اَور آسمان ٹوٹ پڑا،

اَور بادل برسنے لگے۔است 33:2; زبور 68:7

کوہِ سِینؔائی پر دِکھائی دینے والے یَاہوِہ کی حُضُوری میں

اِسرائیل کے خُداوؔند کے پہاڑ بھی کانپ اُٹھے۔خرو 19:18

”عناتؔ کے بیٹے شمگرؔ کے دِنوں میں،

اَور یاعیلؔ کے ایّام میں شاہراہیں سُونی پڑی تھیں؛

اَور مُسافر پگڈنڈیوں سے آتے جاتے تھے۔قض 3:31

جَب تک میں، دبورہؔ برپا نہ ہُوئی،

اَور جَب تک میں، اِسرائیل میں ماں بَن کر نہ اُٹھی،

تَب تک اِسرائیل کے دیہات ویران پڑے رہے۔5‏:7 اِسرائیل کے دیہاتی لڑنے کے لئے نہیں اُٹھے

جَب اُنہُوں نے نئے معبُود مُنتخب5‏:8 معبُود مُنتخب یا خُدا نے نئے قائدین کو مُنتخب کیا کئے،

تو جنگ شہر کے پھاٹکوں تک آ گئی،

اَور چالیس ہزار اِسرائیلیوں کے درمیان

نہ کویٔی سِپر اَور نہ کویٔی نیزہ دِکھائی دیتا تھا۔1 سمو 13:22

میرا دِل جَب اِسرائیل کے اُمرا کی طرف،

اَور لوگوں کے درمیان خُوش دِل رضاکاروں کی طرف لگا ہے۔

تَب یَاہوِہ کو مُبارک کہو!

”اَے سفید گدھوں پر سوار ہونے والو،

اَور نفیس قالینوں پر بیٹھنے والو،

اَور اَے راہ گیر،

غور کرو، قض 10:4پانی کے چشموں پر گانے والوں کی آواز پر،

جو یَاہوِہ کے جلالی کاموں کا،

اَور اُن کے اِسرائیلی سُورماؤں کے سچّے کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔

”تَب یَاہوِہ کے لوگ

نیچے شہر کے پھاٹکوں کے پاس پہُنچے۔

’جاگ، جاگ، اَے دبورہؔ!

جاگ، جاگ اَور نغمہ گا!

اَے بَراقؔ اُٹھ!

اَے اَبی نُوعمؔ کے بیٹے اَپنے اسیروں کو باندھ لے۔‘

”تَب جو لوگ باقی بچے تھے وہ اُتر کر اُمرا کے پاس آئے،

یَاہوِہ کے لوگ سُورماؤں کے ساتھ میرے پاس آئے۔

کچھ اِفرائیمؔ سے آئے، جِن کی جڑ عمالیقؔ میں ہے؛

بِنیامین بھی اُن لوگوں میں تھا جو تیرے پیچھے آئے۔

مکیرؔ میں سے حاکم اُتر آئے،

اَور زبُولُون میں سے وہ لوگ آئے جو سپہ سالار کے عصا بردار ہیں۔قض 3:15; 1 توار 2:55

یِسَّکاؔر کے حاکم دبورہؔ کے ساتھ تھے؛

ہاں، یِسَّکاؔر بَراقؔ کے ساتھ تھا،

جو اُس کے حُکم سے اُس کے پیچھے پیچھے تیزی سے وادی میں پہُنچ گیٔے۔

رُوبِنؔ کے علاقوں میں

ہر دِل میں بڑا تردّد تھا۔پید 49:14

تُو چرواہوں کی سیٹیاں سُننے کے لیٔے جو گلّوں کے لیٔے بجائی جاتی ہیں،

بھیڑوں کے باڑوں کے بیچ کیوں بیٹھا رہا؟

رُوبِنؔ کے علاقوں میں،

ہر دِل میں بڑا تردّد تھا۔

گِلعادؔ یردنؔ کے پار رُکا رہا۔

اَور دانؔ کشتیوں کے پاس کیوں رہ گیا؟

آشیر سمُندر کے ساحِل پر بیٹھا رہا

اَور اَپنی کھاڑیوں میں ٹِک گیا۔یہو 13:24; یہو 19:24; یہو 19:40

زبُولُون والے اَپنی جان پر کھیلنے والے لوگ تھے؛

اَور نفتالی نے بھی مُلک کے اُونچے مقامات پر اَیسا ہی کیا۔قض 4:10; اعما 15:26

”بادشاہ آئے اَور وہ لڑے؛

اَور کنعانؔ کے بادشاہ۔

مگِدّوؔ کے چشموں کے پاس تعناکؔ میں لڑے،

لیکن نہ تو اُنہیں چاندی لَوٹ میں مِلی۔زبور 76:5

آسمان سے سِتاروں نے بھی یلغار کی،

اَپنی اَپنی منزلوں سے وہ سیسؔرا کے خِلاف لڑے۔خرو 14:14; یہو 10:11

قیشونؔ ندی اُنہیں بہا لے گئی،

وُہی قدیم ندی جو قیشونؔ ندی ہے۔

اَے میری جان تُو قدم بڑھا اَور مضبُوط ہو۔قض 4:7

پھر گھوڑوں کے کُھر گرجنے لگے

اَور اُس کے ٹاپوں کی آواز۔زبور 76:6

یَاہوِہ کے فرشتہ نے کہا، ’مِیروزؔ پر لعنت بھیجو۔

اُس کے باشِندوں پر سخت لعنت کرو،

کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو مدد نہ بھیجی،

وہ سُورماؤں کے مقابل یَاہوِہ کی مدد کو نہ آئے۔‘قض 2:1

”حِبرؔ قینیؔ کی بیوی یاعیلؔ،

عورتوں میں نہایت مُبارک ٹھہرے گی،

اَور خیمہ نشین عورتوں میں بھی بڑی برکت والی ہوگی۔

سیسؔرا نے پانی مانگا اَور یاعیلؔ نے اُسے دُودھ پِلایا؛

اُمرا کے پیالہ میں وہ اُس کے لیٔے مکھّن لائی۔قض 4:19

اُس کا ہاتھ خیمہ کی میخ کی طرف،

اَور اُس کا داہنا ہاتھ بڑھئی کے ہتھوڑے کی طرف بڑھا۔

اُس نے سیسؔرا پر وار کیا اَور اُس کا سَر پھوڑ دیا،

اَور اُس کی کنپٹی کو چھید کر ریزہ ریزہ کر ڈالا۔

وہ اُس کے قدموں میں جھُکا،

گِر پڑا اَور ڈھیر ہو گیا۔

وہ اُس کے قدموں میں جھُکا اَور گِر کر ساکت ہو گیا۔

اَور جہاں وہ جھُکا تھا وہیں گِر کر مَرا۔

”سیسؔرا کی ماں نے کھڑکی میں سے جھانکا؛

اَور وہ چِلمن کی اوٹ سے چِلّائی،

’سیسؔرا کے رتھ کے آنے میں اِس قدر دیر کیوں ہُوئی؟

رتھ کے پہیّوں کی کھڑکھڑاہٹ سُنایٔی دینے میں تاخیر کیوں ہُوئی؟‘

اُس کی دانشمند خواتین نے جَواب دیا؛

بَلکہ اُس نے اَپنے کو آپ ہی جَواب دیا،

’وہ مالِ غنیمت کو بانٹنے میں لگے ہوں گے؛

ہر مَرد کو ایک ایک یا دو دو دوشیزائیں،

سیسؔرا کو رنگ برنگے کے کپڑوں کی لُوٹ،

بَلکہ بیل بُوٹے کشیدہ کاری کئے ہُوئے رنگین کپڑوں کی لُوٹ،

اَور اُن کے گردن پر بیل بُوٹے والے

لپٹے ہُوئے کپڑوں کی لُوٹ۔‘

”اَے یَاہوِہ، آپ کے سَب دُشمن اِسی طرح پسپا ہُوں!

لیکن آپ سے مَحَبّت رکھنے والے اُس آفتاب کی مانند ہُوں،

جو اَپنی آب و تاب کے ساتھ طُلوع ہوتاہے۔“

تَب مُلک میں چالیس بَرس تک اَمن رہا۔زبور 83:17; 2 سمو 23:4; دانی 12:3