یرم یرمیاہ, باب یرمیاہ کی نبوت, باب 12

ترجمے موازنہ

یرمیاہؔ کی شکایت

اَے یَاہوِہ، جَب بھی مَیں آپ کے حُضُور کویٔی مُقدّمہ لاتا ہُوں تو،

ہمیشہ آپ کو صادق پاتا ہُوں۔

پھر بھی مَیں آپ کے اِنصاف کی بابت آپ سے بحث کرنا چاہتا ہُوں،

بدکار اَپنی روِش میں کیوں ترقّی پاتاہے؟

اَور کیا وجہ ہے کہ تمام بےایمان لوگ عیش و آرام سے رہتے ہیں؟ایو 21:7; زبور 73:3; حبق 1:13

آپ نے اُنہیں لگایا اَور اُنہُوں نے جڑ پکڑی؛

وہ بڑھتے ہیں اَور پھل لاتے ہیں۔

آپ کا نام تو ہمیشہ اُن کے لبوں پر رہتاہے

لیکن آپ اُن کے دِلوں سے کافی دُور ہیں۔

لیکن اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے نزدیکی سے جانتے ہیں؛

آپ مُجھے دیکھتے ہیں اَور اَپنی نِسبت میرے خیالات کو جانچتے ہیں۔

آپ اُنہیں ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند کھینچ کر جُدا کر دیجئے،

اَور ذبح کے دِن کے لیٔے اُنہیں مخصُوص کیجئے!زبور 17:3

آخِر کب تک زمین خشک پڑی رہے گی

اَور کب تک کھیت کی گھاس سُوکھتی رہے گی؟

چونکہ اِس مُلک کے باشِندے بدکار ہیں،

اِس لیٔے چرندے اَور پرندے غارت ہو گئے۔

کیونکہ اُن لوگوں نے کہا،

”وہ ہمارا اَنجام نہ دیکھیں گے۔“یرم 4:25; یرم 14:6; یرم 23:10

خُدا کا جَواب

”اگر تُم دَوڑنے والوں کے ساتھ دَوڑکر

تھک گئے ہو تو،

پھر تُم گھوڑوں سے کیسے بازی جیتو گے؟

اگر تُم ہموار سرزمین میں ٹھوکر کھا کر گِر جاتے ہو تو،

یردنؔ کے گھنے جنگلوں میں کیسے سنبھلوگے؟

کیونکہ تمہارے بھائیوں اَور تمہارے اَپنے خاندان کے لوگوں نے بھی،

تمہارے ساتھ بےوفائی کی ہے؛

وہ تمہارے خِلاف سازش کرتے اَور چیخ چیخ کر شکایت کرتے ہیں۔

اگرچہ وہ تُم سے میٹھی میٹھی باتیں بھی کریں،

تو بھی اُن پر یقین نہ کرنا۔یرم 9:4; مرق 14:68

”مَیں اَپنا گھر چھوڑ دُوں گا،

اَور اَپنی مِیراث سے دست بردار ہو جاؤں گا؛

اَور مَیں اَپنی محبُوبہ کو

اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔متی 23:38

کیونکہ میری مِیراث میرے دیکھنے میں

جنگلی شیرببر کی مانند ہو گئی ہے۔

جو مُجھ پر دھاڑتی ہے؛

اِس لیٔے مُجھے اُس سے نفرت ہو گئی ہے۔زبور 79:1

کیا چتکبرے شِکاری لکڑبگھے اَور دُوسرے شِکاری پرندے،

یہ سَب مِل کر میری مُنتخب موروثی قوم کو

نگل جانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں؟

جاؤ اَور تمام جنگلی درندوں کو جمع کرکے لے آؤ،

تاکہ وہ میری قوم کا گوشت کھا جایٔیں۔نوحہ 3:52; مکاش 9:17

کیٔی چرواہے نے میرے انگوری باغ کو تباہ کریں گے،

اَور میرے کھیتوں کو پامال کریں گے؛

اَور میرے دِل پسند حِصّے کو

اُجاڑ کر ویران زمین بنا دیں گے۔یرم 6:3

وہ میرے سامنے بنجر ہو جائے گا،

اَور مَیں اُس کے ماتمی فریاد کو سُن رہا ہُوں؛

سارا مُلک اُجاڑ دیا گیا ہے،

کیونکہ کسی کو بھی پروا نہیں ہے۔

بیابان کے تمام بنجر ٹیلوں پر

غارت گروں کا ہُجوم لگا ہُواہے،

کیونکہ یَاہوِہ کی تلوار،

مُلک کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک نگلتی جاتی ہے،

اَور کویٔی بھی اِس سے سلامت نہیں بچے گا۔

وہ گیہُوں بوئیں گے لیکن کانٹے بٹوریں گے؛

وہ مشقّت تو کریں گے لیکن کچھ فائدہ نہ ہوگا۔

لہٰذا یَاہوِہ کے قہر شدید کے سبب سے

وہ شرمندگی کی فصل کاٹیں گے۔“احبا 26:16; است 28:38; میکاہ 6:15; حگی 1:6

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”مَیں اَپنے تمام بدکار ہمسایوں کو جنہوں نے میری قوم بنی اِسرائیل کو دی ہُوئی مِیراث کو چھین لیا ہے، میں اُن کے مُلک سے اُنہیں اُکھاڑ دُوں گا اَور بنی یہُوداہؔ کو بھی اُن کے درمیان سے نکال پھیکوں گا۔ یرم 32:37لیکن اُنہیں اُکھاڑنے کے بعد مَیں پھر اُن پر مہربان ہُوں گا اَور اُن میں سے ہر ایک کو اُس کی مِیراث اَور اُس کے اَپنے مُلک میں واپس لاؤں گا۔ اَور اگر وہ میری قوم کے ضوابط ٹھیک سے سیکھ لیں اَور میرے نام کی یُوں قَسم کھایٔیں، ’یَاہوِہ کی جان کی قَسم،‘ جَیسا کہ اُنہُوں نے میری قوم کو بَعل کے نام کی قَسم کھانا سِکھایا تھا، تو وہ میری قوم میں قائِم کئے جایٔیں گے۔ است 6:13; است 10:20; یرم 4:2لیکن اگر کویٔی قوم نہ مانے تو میں اُسے بالکُل جڑ سے اُکھاڑ ڈالوں گا اَور تباہ کر دُوں گا،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔یشع 60:12