زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 148

ترجمے موازنہ

آسمان و زمین پر اللہ کی تمجید

رب کی حمد ہو! آسمان سے رب کی ستائش کرو، بلندیوں پر اُس کی تمجید کرو!مکاش 5:13

اے اُس کے تمام فرشتو، اُس کی حمد کرو! اے اُس کے تمام لشکرو، اُس کی تعریف کرو!لوق 2:13

اے سورج اور چاند، اُس کی حمد کرو! اے تمام چمک دار ستارو، اُس کی ستائش کرو!

اے بلند ترین آسمانو اور آسمان کے اوپر کے پانی، اُس کی حمد کرو!پید 1:7

وہ رب کے نام کی ستائش کریں، کیونکہ اُس نے فرمایا تو وہ وجود میں آئے۔پید 1:6; زبور 136:5; یرم 10:12; یرم 51:15

اُس نے ناقابلِ منسوخ فرمان جاری کر کے اُنہیں ہمیشہ کے لئے قائم کیا ہے۔

اے سمندر کے اژدہاؤ اور تمام گہرائیو، زمین سے رب کی تمجید کرو!

اے آگ، اولو، برف، دُھند اور اُس کے حکم پر چلنے والی آندھیو، اُس کی حمد کرو!ایو 37:10

اے پہاڑو اور پہاڑیو، پھل دار درختو اور تمام دیودارو، اُس کی تعریف کرو!

اے جنگلی جانورو، مویشیو، رینگنے والی مخلوقات اور پرندو، اُس کی حمد کرو!

اے زمین کے بادشاہو اور تمام قومو، سردارو اور زمین کے تمام حکمرانو، اُس کی تمجید کرو!زبور 49:2

اے نوجوانو اور کنواریو، بزرگو اور بچو، اُس کی حمد کرو!

سب رب کے نام کی ستائش کریں، کیونکہ صرف اُسی کا نام عظیم ہے، اُس کی عظمت آسمان و زمین سے اعلیٰ ہے۔یشع 12:4

اُس نے اپنی قوم کو سرفراز کر کے148‏:14 اپنی قوم کو سرفراز کر کے: لفظی ترجمہ: اپنی قوم کا سینگ بلند کر کے۔ اپنے تمام ایمان داروں کی شہرت بڑھائی ہے، یعنی اسرائیلیوں کی شہرت، اُس قوم کی جو اُس کے قریب رہتی ہے۔ رب کی حمد ہو!زبور 132:17