زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 91

ترجمے موازنہ

جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے،

وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔زبور 17:8; زبور 36:7; ہوشی 14:7

میں یَاہوِہ کے متعلّق کہُوں گا: ”وہ میری پناہ گاہ اَور میرا قلعہ ہیں،

وہ میرے خُدا ہیں جِن پر میں بھروسا رکھتا ہُوں۔“زبور 142:6

یقیناً وہ تُمہیں صیّاد کے دام سے

اَور مہلک وَبا سے بچائیں گے۔

وہ تُمہیں اَپنے پروں سے ڈھانک لیں گے،

اَور تُم اُن کے بازوؤں کے نیچے پناہ پاؤگے؛

اُن کی سچّائی تمہاری سِپر اَور قلعہ ہوگی۔متی 23:37

تُم نہ رات کی ہیبت سے ڈروگے،

اَور نہ دِن کو چلنے والے تیر سے،2 سمو 22:31; زبور 84:11

نہ اُس وَبا سے جو تاریکی میں پھیلتی ہے،

اَور نہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو ویران کرتی ہے۔

تمہارے آس پاس ایک ہزار گِر جایٔیں گے،

اَور تمہارے داہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار،

لیکن وہ تمہارے نزدیک نہ آئے گی۔ایو 11:19

تُم محض اَپنی آنکھوں سے اُنہیں دیکھوگے

اَور بدکار لوگوں کا اَنجام تمہارے سامنے ہوگا۔زبور 92:11; زبور 112:8

اگر تُم، ”خُداتعالیٰ کو اَپنا مَسکن بنالو،

یعنی یَاہوِہ کو، جو میری بھی پناہ گاہ ہیں۔“

تُمہیں نہ تو کویٔی اِیذا پہُنچے گی،

اَور نہ ہی کویٔی آفت تمہارے خیمہ کے نزدیک آئے گی۔

کیونکہ وہ اَپنے فرشتوں کو تمہارے متعلّق حُکم دیں گے

کہ وہ آپ کی سَب راہوں میں آپ کی خُوب حِفاظت کریں؛متی 4:6; لوق 4:10

وہ فرشتے آپ کو اَپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے،

تاکہ آپ کے پاؤں کو کسی پتّھر سے ٹھیس نہ لگنے پایٔے۔91‏:12 عِبر 4‏:6؛ لُوق 4‏:10‏‑11؛ عِبر 1‏:14‏ایو 5:23

تُم شیرببر اَور ناگ کو روندوگے؛

اَور جَوان شیر اَور اَژدہے کو پامال کروگے۔لوق 10:19

یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُسے مُجھ سے مَحَبّت ہے،“

اِس لیٔے، ”مَیں اُسے چُھڑاؤں گا؛

میں اُس کی حِفاظت کروں گا کیونکہ اُس نے میرا نام پہچانا ہے۔زبور 145:19; دانی 6:23

وہ مُجھے پُکارے گا، اَور مَیں اُسے جَواب دُوں گا؛

میں مُصیبت میں اُس کے ساتھ رہُوں گا،

میں اُسے چُھڑاؤں گا اَور عزّت بخشوں گا۔ایو 22:27; ایو 33:24; زکر 13:9

میں اُسے عمر کی درازی سے آسُودہ کروں گا

اَور اَپنی نَجات اُسے دِکھاؤں گا۔“یشع 43:2