مکاش مکاشفہ, باب یوحنا عارف کا مکاشفہ, باب 10

ترجمے موازنہ

ایک چُھوٹی کھُلی ہُوئی کِتاب

اُس کے بعد مَیں نے ایک زورآور فرشتہ کو آسمان سے اُترتے دیکھا۔ وہ بادل اوڑھے ہویٔے تھا اَور اُس کے سَر کے اُوپر قوس قذح تھی۔ اُس کا چہرہ آفتاب کی مانند تھا اَور پاؤں آگ کے سُتونوں کی طرح تھے۔ حزقی 1:27; متی 17:2; مکاش 1:15وہ اَپنے ہاتھ میں کھُلی ہُوئی ایک چُھوٹی کِتاب تھامے ہویٔے تھا۔ اُس نے اَپنا داہنا پاؤں سمُندر پر اَور بایاں زمین پر رکھا۔ وہ شیرببر کی طرح زور سے دھاڑا اَور اُس کے دھاڑنے سے گرج کی سِی سات آوازیں پیدا ہُوئیں۔ اُن آوازوں کو سُن کر مَیں نے لکھنے کا اِرادہ کیا ہی تھا کہ آسمان سے ایک آواز آتی سُنی، ”جو کچھ اُن گرج کی سِی سات آوازوں سے سُنی ہیں، اُسے پوشیدہ رکھ اَور تحریر میں نہ لا۔“دانی 12:4; دانی 12:9

تَب جِس فرشتہ کو مَیں نے سمُندر اَور زمین پر کھڑے دیکھا تھا، اُس نے اَپنا داہنا ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھایا۔ دانی 12:7اَور اُس نے اُس خالق کی جو اَبد تک زندہ ہے، جِس نے آسمان اَور اُس کے اَندر کی چیزیں، اَور زمین اَور اُس کے اُوپر کی سَب چیزوں کو، اَور سمُندر اَور اُس کے اَندر کی چیزوں کو پیدا کیا ہے، قَسم کھا کر کہا، ”اَب اَور دیر نہ ہوگی۔ نحم 9:6بَلکہ اُن ایّام میں جَب ساتواں فرشتہ اَپنا نرسنگا پھُونکنے والا ہوگا تو اُس کی آواز آتے ہی خُدا کا وہ پوشیدہ راز یعنی منصُوبہ جِس کی خُوشخبری اُس نے اَپنے خادِموں یعنی نبیوں کو دی تھی، پُوری ہو جایٔےگی۔“مکاش 11:15

پھر جو آواز آسمان سے سُنایٔی دی تھی، اُس نے ایک بار پھر مُجھے سے مُخاطِب ہوکر فرمایا، ”جا آگے بڑھ کر اُس فرشتہ کے ہاتھ سے وہ کھُلی ہویٔی کِتاب لے لو جو سمُندر اَور زمین پر کھڑا ہُواہے۔“

تَب میں اُس فرشتہ کے پاس گیا اَور اُس سے اِلتجا کی کہ کھُلی ہُوئی چُھوٹی کِتاب مُجھے دے دیجئے۔ اُس نے کہا، ”اِسے لے اَور کھالے۔ یہ تمہارا پیٹ کڑوا کر دے گی، ’لیکن تمہارے مُنہ میں شہد کی طرح میٹھی لگے گی۔‘ “10‏:9 حزقی 3‏:3‏‏ حزقی 2:8; حزقی 3:1; حزقی 3:3مَیں نے وہ چُھوٹی کِتاب فرشتہ کے ہاتھ سے لے لی اَور اُسے کھا لیا۔ وہ میرے مُنہ میں تو شہد کی طرح میٹھی لگی لیکن نگلنے کے بعد میرا پیٹ کڑوا ہو گیا۔ پھر مُجھے بتایا گیا، ”لازِم ہے کہ تو بہت سِی اُمّتوں، قوموں، اہلِ زبانوں اَور بادشاہوں کے بارے میں پھر سے نبُوّت کرے۔“