زکر زکریاہ, باب زکریاہ کی نبوت, باب 13
گُناہ سے پاکیزگی
اُس دِن داویؔد کے گھرانے اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کے گُناہ اَور ناپاکی صَاف کرنے کے لیٔے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا۔
قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس روز مَیں مُلک سے سارے بُتوں کا نام مٹا دُوں گا اَور کویٔی پھر اُن کو یاد نہ رکھےگا، مَیں جھُوٹے نبیوں اَور ناپاک رُوح دونوں کو مُلک سے خارج کر دُوں گا۔ حزقی 30:13پھر بھی اگر کویٔی نبُوّت کرےگا تو اُس کے والدین جِن سے وہ پیدا ہُواہے اُس سے کہیں گے، تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو یَاہوِہ کا نام لے کر جھُوٹ بولتا ہے۔ اَور جَب وہ نبُوّت کرےگا تو اُس کے اَپنے والدین اُسے تلوار سے چھید ڈالیں گے۔است 13:15; است 18:20; متی 10:37
اُس دِن ہر ایک جھُوٹا نبی نبُوّت کرتے وقت اَپنی اَپنی رُویا سے شرمندہ ہوں گے۔ اَور وہ عوام کو فریب دینے کی غرض سے کمبل والے کپڑے نہ پہنیں گا۔ میکاہ 3:6بَلکہ ہر ایک شخص کہے گا، مَیں نبی نہیں، کِسان ہُوں؛ اَور لڑکپن ہی سے کاشتکاری میرا خاندانی پیشہ رہاہے۔ اَور اگر کویٔی اُس سے پُوچھے، تمہارے جِسم پر یہ زخم کیسے ہیں؟ تو وہ جَواب دے گا، یہ زخم مُجھے میرے دوستوں کے گھر میں لگے ہیں۔
چرواہے کا قتل اَور بھیڑوں کا مُنتشر ہونا
اَے تلوار میرے چرواہے کے خِلاف بیدار ہو!
یعنی اُس شخص کے خِلاف جو میرا قریبی رفیق ہے!
یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے،
چرواہے کو قتل کرو،
تاکہ بھیڑیں مُنتشر ہو جایٔیں،
اَور مَیں چُھوٹے بچّوں پر اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں گا۔متی 26:31; مرق 14:27
یَاہوِہ کا فرمان ہے، سارے مُلک میں،
دو تہائی لوگ قتل کئے جایٔیں گے اَور ہلاک ہوں گے؛
پھر بھی ایک تہائی لوگ مُلک میں بچے رہیں گے۔لوق 8:5
اُس ایک تہائی لوگوں کو میں آگ میں ڈال کر
چاندی کی طرح صَاف کروں گا
اَور اُنہیں اَیسے جانچوں گا جَیسے سونے کو جانچا جاتا ہے۔
وہ میرے نام سے دعا کریں گے
اَور مَیں اُنہیں جَواب دُوں گا۔
مَیں کہُوں گا، یہ میری اُمّت ہیں،
اَور وہ کہیں گے، یَاہوِہ ہی ہمارے خُدا ہیں۔یشع 10:20; حزقی 22:22; 1 کرنت 3:15