2 توار2 أخ 2 تواریخأخبار الأيام الثاني, بابأصحاح دوسرا تواریخ کی کتابكتاب أخبار الأيام الثاني, بابأصحاح 13

الترجمات مقارنة

شاہِ یہُودیؔہ ابیّاہؔ

یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے دَورِ حُکومت کے اٹھّارہویں سال میں ابیّاہؔ یہُودیؔہ کا بادشاہ بنا۔ 1 سلا 15:1اَور اُس نے یروشلیمؔ میں تین سال سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام میکایاہؔ13‏:2 میکایاہؔ یعنی معکہؔ تھا جو گِبعہؔ کے باشِندے اوری ایل کی بیٹی تھی۔

اَور ابیّاہؔ اَور یرُبعامؔ کے درمیان جنگ ہُوئی۔ 1 سلا 15:2; 2 توار 11:20اَور ابیّاہؔ چار لاکھ جنگجو مَردوں کے لشکر کے ساتھ میدان میں اُترا اَور یرُبعامؔ نے اُس کے خِلاف آٹھ لاکھ کے لشکر کے ساتھ صف آرائی کی۔1 سلا 15:7

اَور ابیّاہؔ صمریمؔ کے پہاڑ پرجو اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں ہے کھڑا ہوکر کہنے لگا، ”اَے یرُبعامؔ اَور سَب اِسرائیلیوں، میری بات سُنو! کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے اِسرائیل کی سلطنت نمک کے عہد کے ساتھ ہمیشہ کے لیٔے داویؔد اَور اُس کے بیٹوں کو دی ہے؟ تاہم یرُبعامؔ بِن نباطؔ نے جو شُلومونؔ بِن داویؔد کا ایک اہلکار تھا، اَپنے آقا کے خِلاف بغاوت کی۔ 1 سلا 11:26کچھ نکمّے اَور بد ذات لوگ اُس کے گِرد جمع ہو گئے اَور اُنہُوں نے رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ کی اُس وقت مُخالفت کی جَب کہ وہ ابھی نوجوان تھا، کمزور دِل والا تھا اَور اُس میں اُن کا مُقابلہ کرنے کی طاقت بھی نہ تھی۔

”اَور اَب تمہارا منصُوبہ یہ ہے کہ یَاہوِہ کی بادشاہی کا جو داویؔد کی اَولاد کے ہاتھ میں ہے مُقابلہ کرو۔ مان لیا کہ تمہارا لشکرِ جبّار ہے اَور تمہارے پاس وہ سُنہرے بچھڑے بھی ہیں جنہیں یرُبعامؔ نے بنایا کہ تمہارے معبُود ہوں۔ 1 سلا 12:28لیکن کیا تُم نے اَہرونؔ کے بیٹوں اَور لیویوں کو جو یَاہوِہ کے کاہِنؔ تھے نکال نہیں دیا تھا اَور دیگر ممالک کی اَقوام کی طرح اَپنے لیٔے کاہِنؔ مُقرّر نہیں کئے تھے؟ جو کویٔی بھی اَپنی تقدیس کرنے کے لیٔے ایک بچھڑا اَور سات مینڈھے لے کر آیا اُن معبُودوں کا کاہِنؔ بنا دیا گیا جو حقیقت میں معبُود نہیں تھے۔2 توار 11:15; 1 سلا 12:31

”لیکن جہاں تک ہمارا تعلّق ہے یَاہوِہ ہمارے خُدا ہیں اَور ہم نے اُنہیں ترک نہیں کیا۔ اَور وہ کاہِنؔ جو یَاہوِہ کی خدمت کرتے ہیں اَہرونؔ کے بیٹے ہیں اَور لیوی اُن کے مددگار ہیں۔ ہر صُبح اَور شام وہ یَاہوِہ کے حُضُور سوختنی نذریں گذرانتے اَور خُوشبودار بخُور جَلاتے ہیں اَور وہ دستور کے مُطابق پاک میز پر نذر کی روٹیاں رکھتے اَور ہر شام سونے کے چراغدان پر چراغوں کو رَوشن کرتے ہیں کیونکہ ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مرضی کے مُطابق عَمل کر رہے ہیں۔ لیکن تُم نے اُنہیں ترک کر دیا ہے۔ خرو 27:21; احبا 8:35; احبا 24:4; احبا 24:6خُدا ہمارے ساتھ ہیں، وہ ہمارے رہنما ہیں اَور اُن کے کاہِنؔ نرسنگے لیٔے ہُوئے ہیں۔ وہ اَپنے سینے پھُلا کر زور سے اُنہیں پھُونکیں گے۔ اَے بنی اِسرائیل یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا سے مت لڑو کیونکہ تُم کامیاب نہ ہو پاؤگے۔“است 20:4; گنت 10:9; گنت 14:41

لیکن یرُبعامؔ نے اَپنی فَوج کو اُن کے عقب میں کمین گاہ میں بھیج دیا تاکہ جَب بنی یہُوداہؔ اُس کے سامنے آئے تو وہ پیچھے سے گھات لگا کر حملہ کر دے۔ جَب بنی یہُوداہؔ نے مُڑ کر نگاہ کی تو دیکھا کہ اُن پر آگے اَور پیچھے دونوں طرف سے حملہ ہو رہاہے تَب اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی۔ کاہِنوں نے اَپنے نرسنگے پھُونکے۔ گنت 10:9; یہو 6:4تَب یہُوداہؔ کے مَردوں نے جنگ کا نعرہ مارا اَور اُن کے جنگی نعرہ کی آواز پر خُدا نے ابیّاہؔ اَور یہُوداہؔ کے آگے یرُبعامؔ اَور تمام اِسرائیل کو شِکست فاش دی۔ اَور اِسرائیلی یہُوداہؔ کے آگے سے بھاگ کھڑے ہُوئے اَور یَاہوِہ نے اُنہیں یہُوداہؔ کے ہاتھ میں کر دیا۔ اَور ابیّاہؔ اَور اُس کے لشکر نے اُنہیں زبردست جانی نُقصان پہُنچایا اَور اِسرائیل کے پانچ لاکھ آدمی میدانِ جنگ میں ڈھیر ہو گئے۔ یُوں اِسرائیلی اُس وقت مغلُوب ہُوئے اَور یہُوداہؔ کے لوگ فتح مند ہُوئے کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا پر اِعتماد کیا تھا۔زبور 106:42

ابیّاہؔ نے یرُبعامؔ کا تعاقب کیا اَور اُس سے بیت ایل، یشانہؔ اَور عِفرونؔ کے شہر اُن کے گِردونواح کے دیہات سمیت اَپنے اِختیار میں کرلئے۔ 1 سلا 12:29; یوح 11:54اَور ابیّاہؔ کے دَورِ حُکومت میں یرُبعامؔ دوبارہ سے خُود کو طاقتور نہ کر سَکا اَور یَاہوِہ نے اُسے مارا اَور وہ مَر گیا۔

لیکن ابیّاہؔ کی طاقت بڑھتی چلی گئی اَور اُس نے چودہ عورتوں سے شادی کی جِن سے بائیس بیٹے اَور سولہ بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔

اَور ابیّاہؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور اُس کے کارنامے اَور اقوال وغیرہ عِدّوؔ نبی کی کِتاب میں مندرج ہیں۔1 سلا 15:3