امثاأمث امثالالأمثال, بابأصحاح امثال کی کتابكتاب الأمثال, بابأصحاح 13

الترجمات مقارنة

دانشمند بیٹا اَپنے باپ کی تربّیت پر دھیان دیتاہے،

لیکن ٹھٹّھےباز سرزنش پر کان نہیں لگاتا۔امثا 15:12

صادق اِنسان اَپنے لبوں کے پھل سے لُطف اَندوز ہوتاہے،

لیکن دغاباز لوگ تشدّد پر آمادہ رہتے ہیں۔امثا 12:14

جو اَپنے مُنہ کی نگہبانی کرتا ہے وہ اَپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے،13‏:3 حِفاظت کرتا ہے، آپ جو کہتے ہیں اُس سے محتاط رہیں۔

لیکن جسے اَپنی زبان پر قابُو نہیں وہ برباد ہو جائے گا۔امثا 18:20; 1 پطر 3:10

کاہل آدمی آرزُو کرتا ہے پر کچھ نہیں پاتا،

لیکن محنت کش کی تمنّائیں پُوری ہو جاتی ہیں۔امثا 21:25

صادق جھُوٹ سے نفرت کرتے ہیں،

لیکن بدکار شرم اَور رُسوائی لاتا ہے۔زبور 119:163

راستبازی دیانتدار کی حِفاظت کرتی ہے،

لیکن بدی بدکار کو گرا دیتی ہے۔

ایک آدمی اَپنے آپ کو دولتمند جتاتا ہے لیکن نادار ہوتاہے؛

اَور دُوسرا مُفلس جتاتا ہے، جَب کہ بہت مالدار ہوتاہے۔امثا 12:9

اِنسان کی دولت اُس کی جان کا کفّارہ دے سکتی ہے،

لیکن مُفلس کو کویٔی دھمکی سُنایٔی نہیں دیتی۔امثا 10:15

صادق کی رَوشنی تیز چمکتی ہے،

لیکن بدکاروں کا چراغ بُجھا دیا جاتا ہے۔امثا 24:20; زبور 37:21

غُرور سے صِرف جھگڑے پیدا ہوتے ہیں،

لیکن جو لوگ صلاح مانتے ہیں اُن میں حِکمت پائی جاتی ہے۔

بےایمانی سے حاصل کی ہُوئی دولت گھٹ جاتی ہے،

لیکن محنت سے جمع کیا ہُوا رُوپیہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔امثا 28:8

اُمّید کے بر آنے میں تاخیر ہو جائے تو دِل آزردہ ہو جاتا ہے،

لیکن آرزُو کا پُورا ہونا شجرِ حیات ہے۔

جو تربّیت کی تحقیر کرتا ہے وہ سزا پایٔےگا،

لیکن جو حُکم بجا لاتا ہے13‏:13 حُکم بجا لاتا ہے خُدا کی تعلیم وہ اجر پاتاہے۔امثا 1:24; ہوشی 4:6

دانشمند کی تعلیم زندگی کا چشمہ ہے،

جو اِنسان کو موت کے پھندوں سے بچائے رکھتا ہے۔

اَچھّے فہم والے لوگ مقبُول ہوتے ہیں،

لیکن دغابازوں کی راہ مُشکل ہوتی ہے۔امثا 10:11

ہر ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر کام کرتا ہے،

لیکن احمق اَپنی حماقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

بدکار ایلچی مُصیبت میں مُبتلا ہو جاتا ہے،

لیکن قابلِ اِعتماد سفیر کی آمد صحت بخشتی ہے۔

تربّیت کو نظرانداز کرنے والا مفلسی اَور شرمندگی سے دوچار ہوتاہے،

لیکن جو اِصلاح کو مانتا ہے اُس کا اِحترام کیا جاتا ہے۔

تمنّا کا پُورا ہونا جان کے لیٔے شیریں ہوتاہے،

لیکن احمقوں کو بدی کو ترک کرنا بڑا بُرا لگتا ہے۔

جو دانشمندی کے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ دانشمند بنتا ہے،

لیکن احمقوں کا ساتھی نُقصان اُٹھاتا ہے۔

آفت گُنہگاروں کا تعاقب کرتی ہے،

لیکن اِقبالمندی صادقوں کا اجر ہے۔

نیک آدمی اَپنے پوتوں کے لیٔے مِیراث چھوڑتا ہے،

لیکن خطاکار کی دولت صادقوں کے لیٔے فراہم کی جاتی ہے۔ایو 27:17

مُفلس کا کھیت کثرت سے اناج پیدا کر سَکتا ہے،

لیکن بےاِنصافی اُسے غائب کردیتی ہے۔

جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے،

لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔امثا 23:13

صادقوں کو پیٹ بھر کر کھانا ملتا ہے،

لیکن بدکاروں کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔یشع 65:13