گنتعد گنتیالعدد, بابأصحاح گنتی کی کتابكتاب العدد, بابأصحاح 1

الترجمات مقارنة

اسرائیلیوں کی پہلی مردم شماری

اسرائیلیوں کو مصر سے نکلے ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا تھا۔ اب تک وہ دشتِ سینا میں تھے۔ دوسرے سال کے دوسرے مہینے کے پہلے دن رب ملاقات کے خیمے میں موسیٰ سے ہم کلام ہوا۔ اُس نے کہا،خرو 25:22

”تُو اور ہارون تمام اسرائیلیوں کی مردم شماری کنبوں اور آبائی گھرانوں کے مطابق کرنا۔ اُن تمام مردوں کی فہرست بنانا خرو 30:12جو کم از کم بیس سال کے اور جنگ لڑنے کے قابل ہوں۔ 1 توار 25:28; 2 توار 25:5اِس میں ہر قبیلے کے ایک خاندان کا سرپرست تمہاری مدد کرے۔ گنت 13:3یہ اُن کے نام ہیں:

روبن کے قبیلے سے اِلی صور بن شدیور،

شمعون کے قبیلے سے سلومی ایل بن صوری شدی،گنت 10:19

یہوداہ کے قبیلے سے نحسون بن عمی نداب،گنت 10:14; 1 توار 2:10

اِشکار کے قبیلے سے نتنی ایل بن ضُغر،

زبولون کے قبیلے سے اِلیاب بن حیلون،

یوسف کے بیٹے افرائیم کے قبیلے سے اِلی سمع بن عمی ہود،

یوسف کے بیٹے منسّی کے قبیلے سے جملی ایل بن فدا ہصور،گنت 2:18; گنت 2:20

بن یمین کے قبیلے سے ابدان بن جدعونی،گنت 2:22

دان کے قبیلے سے اخی عزر بن عمی شدی،گنت 2:25

آشر کے قبیلے سے فجعی ایل بن عکران،گنت 2:27

جد کے قبیلے سے اِلیاسف بن دعوایل،گنت 2:14

نفتالی کے قبیلے سے اخیرع بن عینان۔“گنت 2:29

یہی مرد جماعت سے اِس کام کے لئے بُلائے گئے۔ وہ اپنے قبیلوں کے راہنما اور کنبوں کے سرپرست تھے۔ اِن کی مدد سے موسیٰ اور ہارون نے اُسی دن پوری جماعت کو اکٹھا کیا۔ ہر اسرائیلی مرد جو کم از کم 20 سال کا تھا رجسٹر میں درج کیا گیا۔ رجسٹر کی ترتیب اُن کے کنبوں اور آبائی گھرانوں کے مطابق تھی۔

سب کچھ ویسا ہی کیا گیا جیسا رب نے حکم دیا تھا۔ موسیٰ نے سینا کے ریگستان میں لوگوں کی مردم شماری کی۔ نتیجہ یہ نکلا:

روبن کے قبیلے کے 46,500 مرد،

شمعون کے قبیلے کے 59,300 مرد،

جد کے قبیلے کے 45,650 مرد،

یہوداہ کے قبیلے کے 74,600 مرد،

اِشکار کے قبیلے کے 54,400 مرد،

زبولون کے قبیلے کے 57,400 مرد،

یوسف کے بیٹے افرائیم کے قبیلے کے 40,500 مرد،

یوسف کے بیٹے منسّی کے قبیلے کے 32,200 مرد،

بن یمین کے قبیلے کے 35,400 مرد،

دان کے قبیلے کے 62,700 مرد،

آشر کے قبیلے کے 41,500 مرد،

نفتالی کے قبیلے کے 53,400 مرد۔

موسیٰ، ہارون اور قبیلوں کے بارہ راہنماؤں نے اِن تمام آدمیوں کو گنا۔ اُن کی پوری تعداد 6,03,550 تھی۔

لیکن لاویوں کی مردم شماری نہ ہوئی، کیونکہ رب نے موسیٰ سے کہا تھا، ”اسرائیلیوں کی مردم شماری میں لاویوں کو شامل نہ کرنا۔ گنت 3:15اِس کے بجائے اُنہیں شریعت کی سکونت گاہ اور اُس کا سارا سامان سنبھالنے کی ذمہ داری دینا۔ وہ سفر کرتے وقت یہ خیمہ اور اُس کا سارا سامان اُٹھا کر لے جائیں، اُس کی خدمت کے لئے حاضر رہیں اور رُکتے وقت اُسے اپنے خیموں سے گھیرے رکھیں۔ روانہ ہوتے وقت وہی خیمے کو سمیٹیں اور رُکتے وقت وہی اُسے لگائیں۔ اگر کوئی اَور اُس کے قریب آئے تو اُسے سزائے موت دی جائے گی۔ گنت 3:10; گنت 3:38; گنت 4:5; گنت 18:7باقی اسرائیلی خیمہ گاہ میں اپنے اپنے دستے کے مطابق اور اپنے اپنے علَم کے ارد گرد اپنے خیمے لگائیں۔ لیکن لاوی اپنے خیموں سے شریعت کی سکونت گاہ کو گھیر لیں تاکہ میرا غضب کسی غلط شخص کے نزدیک آنے سے اسرائیلیوں کی جماعت پر نازل نہ ہو جائے۔ یوں لاویوں کو شریعت کی سکونت گاہ کو سنبھالنا ہے۔“

اسرائیلیوں نے ویسا ہی کیا جیسا رب نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔خرو 12:28; گنت 2:34