2 توار2Chr 2 تواریخ2. Chronik, بابKapitel دوسرا تواریخ کی کتابDas zweite Buch der Chronik, بابKapitel 11

Übersetzungen Vergleichen

اَور جَب رحُبعامؔ یروشلیمؔ پہُنچا، تو اُس نے شمالی اِسرائیل سے جنگ کرنے کے لیٔے یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے گھرانے سے ایک لاکھ اسّی ہزار جنگجو مَرد چُن کر جمع کئے تاکہ رحُبعامؔ مُکمّل سلطنت کو پھر سے اَپنے قبضہ میں کر لے۔1 سلا 12:21

لیکن مَرد خُدا شمعیاہؔ کے پاس یَاہوِہ کا یہ کلام پہُنچا، 1 سلا 12:22”رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ شاہِ یہُودیؔہ اَور سارے اِسرائیل سے جو یہُوداہؔ اَور بِنیامین صوبے میں رہتے ہیں اعلان کرو، ’یَاہوِہ فرماتے ہیں: تُم اَپنے بھائیوں سے لڑنے کے لیٔے حملہ نہ کرو۔ بَلکہ تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر چلا جائے کیونکہ ابھی جو کچھ ہُواہے وہ مَیں نے ہی ہونے دیا ہے۔‘ “ چنانچہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کلام پر عَمل کیا، اَور یرُبعامؔ پر حملہ کئے بغیر لَوٹ گیٔے۔1 سلا 12:24; 2 توار 10:15

رحُبعامؔ کا یہُوداہؔ کی قلعہ بندی کرنا

رحُبعامؔ یروشلیمؔ میں مُقیم ہو گیا اَور اُس نے یہُوداہؔ میں حِفاظت کے لیٔے شہروں کو تعمیر کیا۔ یعنی بیت لحمؔ، عیطامؔ، تقوعؔ، پید 35:19بیت ضُورؔ، شوکوہؔ، عدُلّامؔ، گاتؔھ، مریشہؔ، زِیفؔ، ادوریمؔ، لاکیشؔ، عزیقاہؔ، ضورعاہؔ، ایّالونؔ اَور حِبرونؔ۔ یہ قلعہ بند شہر یہُوداہؔ اَور بِنیامین صوبے میں بنائے گیٔے تھے۔ رحُبعامؔ نے اُن کے قلعوں کو مضبُوط کیا، اُن میں فَوجی سپہ سالار مامُور کئے اَور زَیتُون کے تیل اَور انگوری شِیرہ کے ذخیروں کا اِنتظام کیا۔ اَور اُن تمام شہروں میں ڈھالیں اَور نیزے رکھوا کر اُنہیں خُوب مُستحکم کر دیا۔ اِس طرح یہُوداہؔ اَور بِنیامین کے صوبے رحُبعامؔ کے قبضہ میں رہے۔

اَور اِسرائیل کے ایک کونے سے لے کر دُوسرے کونے تک جتنے بھی کاہِنؔ اَور لیوی تھے وہ سَب اَپنے اَپنے علاقوں سے نکل کر اُس کے پاس آ گئے۔ اَور لیویوں نے تو اَپنی چراگاہوں اَور املاک تک کو ترک کر دیا اَور یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ میں آ گیٔے کیونکہ یرُبعامؔ اَور اُس کے بیٹوں نے اُنہیں بطور کاہِنؔ یَاہوِہ کی خدمت اَنجام دینے سے منع کر دیا تھا۔ گنت 35:2; 1 سلا 12:31اَور یرُبعامؔ نے اُونچے مقامات پر، بکروں اَور بچھڑوں کے بُتوں کو قائِم کیا اَور اُن کے لیٔے اَپنے کاہِنؔ مُقرّر کر دئیے تھے۔ 1 سلا 12:31; 2 توار 13:9اَور شمالی اِسرائیل کے ہر قبیلہ کے لوگ جنہوں نے اَپنے دِل یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا کی جُستُجو میں لگا رکھے تھے لیویوں کے پیچھے پیچھے یروشلیمؔ میں آئے کہ یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے حُضُور قُربانیاں گزرانیں۔ اَور اُنہُوں نے یہُوداہؔ کی سلطنت کو مُستحکم کیا اَور تین سال تک داویؔد اَور شُلومونؔ کی راہوں پر چلتے ہُوئے رحُبعامؔ بِن شُلومونؔ کی تائید اَور حمایت کی۔2 توار 12:1

رحُبعامؔ کا خاندان

اَور رحُبعامؔ نے ماحلتھ کو جو یریموتؔ بِن داویؔد اَور اِلیابؔ بِن یِشائی کی بیٹی اَبی حائیل تھی اُس سے شادی کرلی۔ 1 سمو 16:6اَور ماحلتھ سے پیدا ہُوئے رحُبعامؔ کے بیٹے یہ ہیں: یعُوسؔ، شِماریاہؔ اَور زہمؔ۔ اِس کے بعد اُس نے اَبشالومؔ کی بیٹی معکہؔ کو بیاہ لیا جِس کے اُس سے ابیّاہؔ، عتّئیؔ، زیزاؔ اَور شلُومیتؔ پیدا ہُوئے۔ 2 توار 13:2اَور اِس کے بعد رحُبعامؔ اَبشالومؔ کی بیٹی معکہؔ کو اَپنی سَب بیویوں اَور داشتاؤں سے زِیادہ مَحَبّت کرتا تھا۔ کُل مِلا کر اُس کی اٹھّارہ بیویاں اَور ساٹھ داشتاؤں سے اٹّھائیس بیٹے اَور ساٹھ بیٹیاں پیدا ہُوئی تھیں۔1 سلا 15:2

اَور رحُبعامؔ نے ابیّاہؔ بِن معکہؔ کو اُس کے سارے بھائیوں کے اُوپر اعلیٰ سردار مُقرّر کر دیا کیونکہ اُس کی مرضی تھی کہ اُس کے بعد وُہی بادشاہ بنے۔ 1 سلا 15:1اَور اُس نے دانشمندی سے کام لے کر اَپنے سارے بیٹوں کو یہُودیؔہ اَور بِنیامین کے تمام علاقوں میں اَور تمام قلعہ بند شہروں میں الگ الگ بھیج دیا اَور اُنہیں با اِفراط اشیائے خُوردنی بھی عطا فرمائی اَور اُن کے واسطے تمام بیویاں مُہیّا کروائیں۔