واعظ واعظ, باب واعظ کی کتاب, باب 5
خُدا کے لیٔے اَپنی مَنّت پُوری کرو
جَب تُم خُدا کے گھر کو جاؤ تو اَپنے طرز عَمل کی بابت ہوشیار رہنا۔ بہتر ہے کہ تُم سُننے اَور حُکم ماننے کی غرض سے نزدیک جاؤ نہ کہ محض احمقوں کی مانند صِرف قُربانی پیش کرو جو یہ جانتے ہی نہیں کہ وہ کیا غلط کر رہے ہیں؟اعما 7:33; 1 سمو 15:22; ہوشی 6:6
بولنے میں عجلت نہ کرو،
اَور تمہارا دِل جلدبازی سے
خُدا کے حُضُور میں کچھ نہ کہے۔
کیونکہ خُدا آسمان پر ہے
اَور تُم زمین پر،
لہٰذا بہتر ہے کہ تمہاری باتیں مُختصر ہُوں۔یعقو 1:19; امثا 10:19; متی 6:7
کیونکہ جَیسے زِیادہ سوچنے کی باعث خواب آتا ہے،
وَیسے ہی زِیادہ بولنے کی عادت ایک احمق کی پہچان ہوتی ہے۔
جَب تُم خُدا کے حُضُور مَنّت مانو تو اُسے پُورا کرنے میں دیر نہ کرو۔ کیونکہ وہ احمقوں سے خُوش نہیں ہوتا۔ چنانچہ تُم اَپنی مَنّت کو پُوری کرو۔ است 23:21مَنّت مان کر اُسے پُورا نہ کرنے سے تو بہتر ہے کہ تُم مَنّت ہی نہ مانو۔ اعما 5:4تمہارا مُنہ تُم سے گُناہ نہ کروائے اَور ہیکل کے کاہِنؔ سے مت کہو، ”میری مِنّت ایک غلطی تھی۔“ خُدا تمہاری بات سے کیوں ناراض ہو اَور تمہارے ہاتھوں کے کام کو تباہ کر دے؟ خوابوں کی کثرت اَور محض باتیں ہی باتیں باطِل ہیں۔ لہٰذا خُدا کا خوف کرو۔
دولت باطِل ہے
اگر تُم اَپنے ضلع میں غریبوں پر ظُلم ہوتے اَور عدل و اِنصاف اَور اُنہیں اُن کے حُقُوق سے محروم ہوتے دیکھو تو اُس پر تعجُّب نہ کرنا کیونکہ ایک حاکم کی ایک حاکم نگہبانی کرتا اَور اُن دونوں کے اُوپر بھی اعلیٰ حاکم ہوتے ہیں۔ افس 6:9زمین کی پیداوار سے سَب مستفید ہوتے ہیں۔ بادشاہ خُود بھی کاشتکاری سے فائدہ اُٹھاتا ہے۔
جو کویٔی دولت کو عزیز رکھتا ہے،
وہ کبھی دولت سے مطمئن نہ ہوگا خواہ اُس کے پاس کتنی زِیادہ دولت کیوں نہ ہو؛
اَورجو کویٔی دولت سے پیار کرتا ہے وہ اُس میں اِضافہ ہونے سے بھی مطمئن نہیں ہوگا۔
یہ بھی باطِل ہی ہے۔
جَب مال کی زیادتی ہوتی ہے،
تو اُس کے کھانے والوں کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔
اَور اُس کے مالک کو اُس کا کیا فائدہ ہے
سِوائے اِس کے وہ اُنہیں دیکھ کر ہی مطمئن ہو اَور اُن کا لُطف اُٹھائے۔1 یوح 2:16
ایک مزدُور کی نیند میٹھی ہوتی ہے،
خواہ وہ کم کھائے یا زِیادہ،
لیکن دولتمند کی فراوانی
اُسے سونے نہیں دیتی۔
مَیں نے دُنیا میں ایک شدید بُرائی دیکھی ہے:
مالک نے اَپنی دولت خُود کو نُقصان پہُنچانے کے لیٔے ہی کمائی تھی،ایو 20:20
کیونکہ وہ مال کسی حادثہ سے برباد ہو جاتا ہے،
اَور جَب مالک کے گھر میں بیٹا پیدا ہُوا
تو اُن کے لیٔے کچھ بھی مِیراث باقی نہیں رہی۔مرق 8:36
ہر اِنسان ماں کے پیٹ سے ننگا آتا ہے،
اَور جَیسے وہ ننگا آتا ہے، وَیسے ہی ننگا چلا بھی جاتا ہے۔
اَور اُسے اَپنی کمائی سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا
جسے وہ اَپنے ساتھ لے جا سکے۔ایو 1:21; 1 تیمت 6:7
یہ بھی ایک شدید بُرائی ہے:
اِنسان جَیسے آتا ہے وَیسا ہی چلا بھی جاتا ہے،
آخِر اُسے کیا فائدہ ہُوا،
اُس کی ساری محنت و مشقّت تو ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے؟
عمر وہ بھر تاریکی میں گزارتا ہے،
وہ غُصّے، مایوسی اَور مُصیبت میں اَپنے دِن کاٹتا ہے۔
پھر مُجھے احساس ہُوا کہ اِنسان کے لیٔے اَچھّا اَور مُناسب یہ ہے کہ خُدا نے دُنیا میں جو چند روزہ زندگی اُسے بخشی ہے، وہ کھائے پیئے اَور اَپنی ساری محنت کا پھل پایٔے کیونکہ یہی اُس کا حِصّہ ہے۔ واعظ 2:24اِس کے علاوہ جَب خُدا کسی آدمی کو دولت کے ساتھ صحت بھی عطا کرتے ہیں تاکہ وہ اَپنی دولت کا لُطف اُٹھا سکے۔ تو اُسے چاہئے کہ اَپنے کام میں خُوش رہے اَور زندگی میں اَپنے حِصّہ کو قبُول کرے کیونکہ یہ بھی خُدا کی طرف سے ایک بخشش ہے۔ اَیسے شخص کو اَپنی زندگی کے ایّام پر غور و فکر کرنے کا کم ہی وقت ملتا ہے کیونکہ خُدا اُسے اُس کے دِل کی خُوشی میں مصروف رکھتا ہے۔فلپ 4:6