پیدБут پیدائشБуття, بابрозділ پیدائش کی کتابПерша книга Мойсеєва: Буття, بابрозділ 49

Переклади Порівняти

یعقوب کا اَپنے بیٹوں کو برکت دینا

تَب یعقوب نے اَپنے بیٹوں کو بُلایا اَور کہا: ”تُم سَب جمع ہو جاؤ تاکہ مَیں تُمہیں بتاؤں کہ آئندہ دِنوں میں تُم پر کیا کیا گزرے گا۔است 33:1

”اَے یعقوب کے بیٹو جمع ہوکر سُنو؛

اَپنے باپ اِسرائیل کی طرف کان لگاؤ۔

”اَے رُوبِنؔ تُم میرے پہلوٹھے ہو،

میری قُوّت اَور میری ہمّت کا پہلا پھل ہو۔

تُمہیں اِعزاز اَور قُدرت میں سبقت حاصل ہے۔پید 29:32; است 21:17

تُم پانی کی طرح سرکش ہو اِس لیٔے تُمہیں فضیلت نہیں ملے گی،

کیونکہ تُم نے اَپنے باپ کے بِستر کو ناپاک کیا،

میرے بچھونے پر چڑھ کر تُم نے اُسے ناپاک کر ڈالا۔پید 35:22; 1 توار 5:1

”اَے شمعُونؔ اَور لیوی تُم بھایٔی بھایٔی ہو۔

اُن کی تلواریں تشدّد کے ہتھیار ہیں۔پید 34:25

مُجھے اُن کی جماعت میں داخل نہ ہونے دو،

اَور نہ اُن کی محفل میں شریک ہونے دو۔

کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے غضب میں لوگوں کو قتل کیا،

اَور جَب جی چاہا بَیلوں کی کُونچیں کاٹ دیں۔پید 34:26

لعنت ہو اُن کے غضب پرجو نہایت شدید تھا،

اَور اُن کے قہر پر کیونکہ وہ نہایت سخت تھا!

میں اُنہیں یعقوب میں مُنتشر

اَور اِسرائیل میں پراگندہ کر دُوں گا۔یہو 19:1; یہو 21:3

”اَے یہُوداہؔ! تمہارے بھایٔی تمہاری مدح کریں گے؛

اَور تمہارا ہاتھ تمہارے دُشمنوں کی گردن پر ہوگا؛

اَور تمہارے باپ کی اَولاد تمہارے آگے سرنِگوں ہوگی۔1 توار 4:27; 1 توار 4:38; 1 توار 4:41

اَے یہُوداہؔ! تُم شیرببر کے بچّے ہو؛

میرے بیٹے! تُم شِکار کرکے لَوٹے ہو۔

وہ شیرببر بَلکہ شیرنی کی طرح دبک کر بیٹھ گئے،

کون اُسے چھیڑنے کی جُرأت کرےگا؟گنت 24:9

یہُوداہؔ کے قبیلہ سے عصائے شاہی نہیں چُھوٹے گی،

اَور تمام قومیں اُس کی مطیع نہیں ہو جاتیں،

تَب تک یہُوداہؔ کے ہاتھ سے نہ تو بادشاہی جائے گی،

نہ ہی اُس کی نَسل سے شیلوہؔ یعنی عصائے شاہی موقُوف ہوگا۔1 توار 5:2; یوح 1:45; یوح 5:46; متی 2:6

وہ اَپنا گدھا انگور کی بیل سے،

اَور اَپنی گدھی کا بچّہ اَپنی پسند ترین شاخ سے باندھے گا۔

وہ اَپنا لباس مَے میں،

اَور اَپنا جامہ کو انگور کے رس میں دھویا کرےگا۔یشع 63:1

اُس کی آنکھیں انگوری شِیرے سے زِیادہ سُرخ،

اَور اُس کے دانت دُودھ سے زِیادہ سفید ہوں گے۔مکاش 1:14

”زبُولُون سمُندر کے کنارے بسے گا،

اَور جہازوں کے لیٔے بندرگاہ ہوگا؛

اُس کی حد صیدونؔ تک پھیلی ہوگی۔یہو 19:10

”یِسَّکاؔر ایک مضبُوط گدھا ہے

جو دو بھیڑوں کے باڑوں کے درمیان بیٹھا ہے۔قض 5:15

وہ ایک اَچھّی آرامگاہ ہے

اَور خُوشنما زمین دیکھ کر،

وہ اَپنے کندھے کو بوجھ اُٹھانے کے لیٔے جھُکاتا ہے

اَور بیگاری میں غُلام کی مانند کام کرنے لگتا ہے۔است 33:18

”دانؔ اِسرائیل کے قبیلوں میں سے ایک قبیلہ کی حیثیت سے

اَپنے لوگوں کا اِنصاف کرےگا۔قض 13:25

دانؔ راستہ کا سانپ ہے،

اَور راہ گزر کا افعی ہے،

جو گھوڑے کی اِیڑی کو اَیسے ڈستا ہے

کہ اُس کا سوار پچھاڑ کھا کر گِر پڑتا ہے۔قض 18:1

”اَے یَاہوِہ! مَیں آپ کی نَجات کی راہ دیکھتا ہُوں۔زبور 119:166; لوق 2:30

”گادؔ پر چھاپا ماروں کا ایک دستہ حملہ کرےگا،

لیکن وہ اُن پر پیچھے سے ہلّا بول دے گا۔گنت 32:17

”آشیر کا اناج نفیس ہوگا

اَور وہ بادشاہوں کے لائق لذیذ اَشیا مُہیّا کرےگا۔است 33:24

”نفتالی ایک آزاد کی ہُوئی ہِرنی کی مانند ہے،

اُس کے مُنہ سے میٹھی میٹھی باتیں نکلتی ہیں۔49‏:21 کچھ قدیمی نُسخوں میں مرقوم ہے: خُوبصورت بچّوں کو پیدا کرتی ہے۔قض 4:6

”یُوسیفؔ پھلدار انگور کی بیل ہے،

اَیسی پھلدار بیل جو پانی کے چشمہ کے پاس لگی ہے،

جِس کی شاخیں دیوار پر چڑھی ہُوئی ہیں۔پید 48:16

تیر اَندازوں نے نہایت تیزی سے اُس پر حملہ کیا؛

عداوت سے اُنہُوں نے اُس پر تیر برسائے۔

لیکن یعقوب کے قادر کے ہاتھ سے،

اَور اُس چرواہے کے سبب سے جو اِسرائیل کی چٹّان ہے،

اُس کی کمان مضبُوط رہی،

اَور اُس کے قوی بازوؤں کی قُوّت قائِم رہی۔است 33:17

تمہارے باپ کے خُدا کے سبب جو تمہاری مدد کرتے ہیں،

اَور قادرمُطلق کے سبب جو تُمہیں

اُوپر سے آسمان کی برکتوں سے،

اَور نیچے سے گہرے سمُندر کی برکتوں سے،

اَور چھاتِیوں اَور رِحموں کی برکتوں سے نوازتے ہیں۔

تمہارے باپ کی برکتیں

قدیم پہاڑوں کی برکتوں سے،

اَور پرانی پہاڑیوں کی با اِفراط پیداوار سے بڑھ کر ہیں۔

یہ سَب یُوسیفؔ کے سَر پر، بَلکہ اُس کی پیشانی پر

جو بھائیوں میں شہزادہ ہے نازل ہوتی رہیں۔است 33:16

”بِنیامین بھُوکا بھیڑیا ہے؛

جو صُبح کو شِکار کو پھاڑ کھاتا ہے،

اَور شام کو لُوٹ کا مال بانٹتا ہے۔“قض 20:21; قض 20:25; قض 20:31

یہ سَب اِسرائیل کے بَارہ قبیلے ہیں اَور یہی وہ باتیں ہیں جو اُن کے باپ نے اُنہیں برکت دیتے وقت کہیں اَور ہر ایک کو وُہی برکت دی جِس کے وہ لائق تھا۔

یعقوب کی وفات

تَب یعقوب نے اُنہیں یہ وصیّت کی، ”میں اَب جلد ہی اَپنے لوگوں میں جا ملوں گا۔ مُجھے اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ اُس غار میں دفن کرنا جو حِتّی عِفرونؔ کے کھیت میں ہے۔ پید 25:8; پید 47:30یعنی اُسی غار میں جو مُلکِ کنعانؔ میں ممرےؔ کے نزدیک مکفیلہؔ کے کھیت میں ہے جسے اَبراہامؔ نے حِتّی عِفرونؔ سے قبرستان کے لیٔے کھیت سمیت خرید لیا تھا۔ پید 23:16; پید 50:13; اعما 7:16جہاں اَبراہامؔ اَور اُن کی بیوی سارہؔ دفن کئے گیٔے جہاں اِصحاقؔ اَور اُن کی بیوی رِبقہؔ دفن ہویٔے اَور جہاں مَیں نے لِیاہؔ کو دفن کیا۔ پید 25:9; پید 35:29وہ کھیت اَور اُس میں واقع غار حِتّیوں سے خریدے گیٔے تھے۔“

جَب یعقوب اَپنے بیٹوں کو وصیّت کرچکے تو اُنہُوں نے اَپنے پاؤں بِستر پر سمیٹ لیٔے اَور آخِری سانس لی اَور اَپنے لوگوں میں جا مِلے۔اعما 7:15