یشعIz یشعیاہIzajasza, بابrozdział یشعیاہ کی نبوتKsięga Izajasza, بابrozdział 49

Przekłady Porównaj

یَاہوِہ کا خادِم

اَے جزیروں، میری سُنو؛

اَے دُور دراز کی قومو، کان لگاؤ:

میری پیدائش سے پہلے ہی یَاہوِہ نے مُجھے بُلایا؛

اَور بطن مادر ہی سے اُس نے میرے نام کا ذِکر کیا۔یشع 45:3; یرم 1:5; متی 1:21

اُس نے میرے مُنہ کو تیز تلوار کی مانند بنایا،

اَور مُجھے اَپنے ہاتھ کے سایہ میں پناہ دی؛

اُس نے مُجھے چمکیلا تیر بنا کر

اَپنے ترکش میں چُھپائے رکھا۔عبر 4:12; مکاش 1:16; یشع 51:16

اَور مُجھ سے کہا، ”اَے اِسرائیل، تُو میرا خادِم ہے،

جِس سے میں اَپنا جلال ظاہر کروں گا۔“متی 12:18; یوح 17:4

تَب مَیں نے کہا: ”مَیں نے خوامخواہ زحمت اُٹھائی؛

اَور اَپنی قُوّت فُضول اَور بلاوجہ صِرف کی۔

تو بھی میرا حق یَاہوِہ کے ہاتھ میں ہے،

اَور میرا اجر میرے خُدا کے پاس ہے۔“

اَور اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں

وہ یَاہوِہ، جنہوں نے مُجھے رحم میں بنایا

تاکہ میں اُس کا خادِم بَن کر یعقوب کو اُن کے پاس واپس لاؤں،

اَور اِسرائیل کو اُن کے پاس جمع کروں،

کیونکہ مَیں یَاہوِہ کی نگاہ میں قابل اِحترام ہُوں

اَور میرے خُدا میری قُوّت ہیں

وہ فرماتے ہیں:

”یہ تیرے لیٔے مَعمولی سِی بات ہے

کہ تُو یعقوب کے قبیلوں کو بحال کرے

اَور اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کو واپس لانے کے لیٔے

میرا خادِم بنے۔

مَیں تُجھے غَیریہُودیوں کے لیٔے نُور مُقرّر کروں گا،

تاکہ تُو زمین کی اِنتہا تک میری نَجات کو پہُنچانے کا باعث بنے۔“یشع 42:6; اعما 13:47

اِسرائیل کا نَجات دِہندہ اَور قُدُّوس یَاہوِہ اُس سے

جو حقیر جانا گیا اَور جِس سے قوموں نے نفرت کی،

اَورجو حُکمرانوں کا خادِم ہے، یُوں فرماتے ہیں:

”بادشاہ تُجھے دیکھیں گے اَور کھڑے ہو جایٔیں گے،

اُمرا تُجھے دیکھیں گے اَور سرنِگوں ہو جایٔیں گے،

یَاہوِہ کی خاطِر جو وفاشعار

اَور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے

جِس نے تُجھے برگُزیدہ کیا ہے۔“یشع 53:3

اِسرائیل کی بحالی

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”قبُولیّت کے وقت مَیں تیری سُنوں گا،

اَور نَجات کے دِن تیری مدد کروں گا؛

مَیں تیری حِفاظت کروں گا

اَور تُجھے لوگوں کے لیٔے ایک عہد ٹھہراؤں گا،

تاکہ تُو مُلک کو بحال کر سکے

اَور ویران مِیراث اُس کے وارثین کو لَوٹا دے تاکہ وہ اُسے

پھر سے آباد کر سکیں۔2 کرنت 6:2

اَور اسیروں سے کہہ سکے، ’باہر نکل آؤ،‘

اَور اُن سے جو اَندھیرے میں پڑے ہُوئے ہیں، ’مُنوّر ہو جاؤ!‘

”وہ راستوں کے کنارے پیٹ بھریں گے

اَور ہر ویران ٹیلے پر چراگاہ پائیں گے۔یشع 61:1

وہ نہ بھُوکے ہوں گے نہ پیاسے،

نہ بیابان کی حرارت اَور نہ دھوپ اُن کو ضرر پہُنچا سکے گی۔

اَور جِس نے اُن پر مہربانی کی ہے وُہی اُن کا رہنما ہوگا

اَور اُنہیں پانی کے چشموں کے پاس لے چلے گا۔مکاش 7:16

میں اَپنے تمام پہاڑوں کو راستوں میں تبدیل کروں گا

اَور میری شاہراہیں اُونچی کی جایٔیں گی۔یشع 62:10

دیکھ، وہ بہت دُور سے آئیں گے۔

کچھ شمال کی جانِب سے، کچھ مغرب کی طرف سے،

اَور کچھ آسوانؔ یا سِنیمؔ کے علاقہ سے۔“

اَے آسمانوں، خُوشی سے للکارو؛

اَے زمین، شادمان ہو؛

اَے پہاڑو، نغمہ گانے لگو!

کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے لوگوں کو تسلّی بخشی ہے

اَور وہ اَپنے مُصیبت زدہ لوگوں پر رحم فرمایٔے گا۔زبور 96:11; مکاش 12:12; یشع 52:9

لیکن صِیّونؔ نے کہا: ”یَاہوِہ نے مُجھے ترک کر دیا ہے،

یَاہوِہ نے مُجھے بھُلا دیا ہے۔“یرم 31:20

”کیا یہ ممکن ہے کہ کویٔی ماں اَپنے شیر خوار بچّے کو بھُول جائے

اَور اَپنے جنے ہُوئے بچّے پر ترس نہ کھائے؟

خواہ وہ بھُول جائے،

پر مَیں تُجھے نہ بھُولوں گا!متی 7:11; لوق 15:20; یوح 14:18

دیکھ، مَیں نے تیری صورت اَپنی ہتھیلیوں پر نقش کی ہُوئی ہے؛

تیری شہرپناہ ہمیشہ میری آنکھوں کے سامنے رہتی ہے۔زبور 51:18

تیرے فرزند جلدی جلدی لَوٹ رہے ہیں،

اَور تُجھے اُجاڑنے والے تُجھ سے باہر نکل رہے ہیں۔

اَپنی آنکھیں اُٹھاکر چاروں طرف نظر کر؛

تیرے تمام بیٹے اِکٹھّے ہوکر تیرے پاس آ رہے ہیں۔“

مُجھے اَپنی حیات کی قَسم، یَاہوِہ فرماتے ہیں

”کہ تُو اُن سَب کو زیورات کی طرح پہن لے گی؛

اَور اُن سے دُلہن کی طرح آراستہ ہوگی۔یشع 56:7; یشع 60:4

”حالانکہ تُجھے تباہ کرکے ویران کیا گیا

اَور تیرا مُلک بنجر بنایا گیا،

لیکن اَب تیرے لوگ تُجھ میں سما نہ پائیں گے،

اَور تُجھے تباہ کرنے والے دُورہو جایٔیں گے۔

پھر بھی تیرے ماتم کے دِنوں میں پیدا ہونے والے بچّے

تیرے کان میں کہیں گے،

’یہ جگہ ہمارے لیٔے بہت تنگ ہے؛

ہمیں رہنے کے لیٔے اَور جگہ دے۔‘

پھر تُو اَپنے دِل میں کہےگی

’کون میرے لیٔے اُن کا باپ ہُوا؟

میں تو سوگ میں بیٹھی اَور بانجھ تھی؛

جَلاوطن کر دی گئی اَور ٹُھکرا دی گئی تھی۔

پھر اِنہیں کس نے پالا؟

میں اکیلی رہ گئی تھی،

پھر یہ کہاں سے آ گئے؟‘ “یشع 60:4

یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں:

”دیکھو، مَیں ہاتھ اُٹھاکر غَیر قوموں کو اِشارہ کروں گا،

اَور مُختلف مُلکوں کے لوگوں کے سامنے اَپنا پرچم کھڑا کروں گا؛

وہ تیرے بیٹوں کو اَپنی گود میں لے کر

اَور تیری بیٹیوں کو اَپنے کندھوں پر بِٹھا کر لائیں گے۔یشع 66:12; یشع 66:20; لوق 18:15; لوق 18:17

بادشاہ تیرے بچّوں کو پدرانہ شفقت سے پالیں گے،

اَور اُن کی رانیاں دایہ گیری کریں گی۔

وہ تیرے سامنے مُنہ کے بَل زمین پر سَجدہ کریں گے؛

اَور تیرے پاؤں کی دُھول چاٹیں گے۔

تَب تُو جانے گی کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں؛

جو مُجھ سے اُمّید لگائے ہوں گے وہ مایوس نہ ہوں گے۔“یشع 60:16

کیا جنگجو کے ہاتھ سے مالِ غنیمت چھینا جا سَکتا ہے،

یا ظالِم کے ہاتھ سے اسیروں کو چھُڑایا جا سَکتا ہے؟متی 12:29

لیکن یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”ہاں، قَیدی زورآور سے چھُڑا لیٔے جایٔیں گے،

اَور مالِ غنیمت ظالِم سے چھین لیا جائے گا؛

میں اُن لوگوں سے لڑوں گا جو تُجھ سے لڑتے ہیں،

اَور تیرے بچّوں کو بچا لُوں گا۔لوق 11:22; یشع 49:9

تُجھ پر ظُلم کرنے والوں کو میں خُود اُن کا اَپنا گوشت کھانے پر مجبُور کروں گا؛

اَور وہ اَپنا ہی خُون پی کر اَیسے متوالے ہوں گے جَیسے مَے خواری سے ہوتے ہیں۔

تَب تمام بنی نَوع اِنسان جان جایٔیں گے

کہ میں یَاہوِہ، تمہارا مُنجّی،

اَور یعقوب کا قادر خُدا میں ہی ہُوں جو تیرا فدیہ دینے والا۔“مکاش 16:6; حزقی 7:27; حزقی 21:15