یشع یشعیاہ, باب یشعیاہ کی نبوت, باب 9
جو لوگ تاریکی میں چل رہے تھے
اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛
اَورجو لوگ موت کی گہری تاریکی کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر
ایک نُور آ چمکا۔متی 4:16; افس 5:14; لوق 1:79
آپ نے قوم کو بڑھایا
اَور اُن کی خُوشی میں اِضافہ کر دیا؛
وہ تیرے سامنے خُوشی مناتے ہیں
ٹھیک اُسی طرح جَیسے فصل کاٹتے وقت
یا مالِ غنیمت تقسیم کرتے وقت
لوگ خُوشی مناتے ہیں۔روم 15:9; زبور 119:162
آپ نے وہ جُوئے توڑ دئیے جو اُن کے اُوپر بوجھ بنے ہُوئے تھے،
اَور وہ سلاخے بھی ہٹا دیں جو اُن کے کندھوں پر تھیں،
اَور وہ عصا بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جِس سے اُن کے اُوپر ظُلم ڈھائے گیٔے،
ٹھیک اُسی طرح جَیسے مِدیان کی شِکست کے دِنوں میں تُونے کیا تھا۔یشع 10:26; یشع 14:5; قض 7:23
ہر جنگجو سپاہی کا جُوتا جو لڑائی میں اِستعمال کیا گیا
اَور ہر وہ لباس جو خُون آلُودہ ہے
جَلایا جائے گا،
اَور آگ کا ایندھن بَن جائے گا۔حزقی 39:9
کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے،
ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا،
اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔
اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا،
اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔لوق 2:7; یوح 3:16; 1 یوح 4:9; قض 13:18
اُس کی سلطنت کے اِقبال
اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔
وہ داویؔد کے تخت
اَور اُس کی مملکت پر
اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔
اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ
قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔
قادرمُطلق یَاہوِہ9:7 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔لوق 1:32
اِسرائیل کے خِلاف یَاہوِہ کی خفگی
یَاہوِہ نے یعقوب کے خِلاف پیغام بھیجا ہے؛
اَور وہ اِسرائیل پر نازل ہوگا۔
تمام لوگ اُسے جانیں گے
یعنی بنی اِفرائیمؔ اَور اہلِ سامریہؔ
جو بڑے تکبُّر
اَور سخت دِلی سے کہتے ہیں۔
”اینٹیں تو گِر گئی ہیں،
لیکن ہم تراشے ہُوئے پتّھروں سے پھر سے عمارت بنائیں گے؛
اَنجیر کے درخت کاٹے گیٔے
لیکن ہم اُن کی جگہ دیودار کے درخت لگائیں گے۔“
لیکن یَاہوِہ نے رِضینؔ کے مُخالفوں کو اُن کے خِلاف مُسلّح کیا ہے
اَور اُن کے دُشمنوں کو اُن پر چڑھا لایا ہے۔
مشرق سے ارامیوں نے اَور مغرب سے فلسطینیوں نے آکر
اِسرائیل کو اَپنا مُنہ پسار کر نگل لیا ہے۔
اِس کے باوُجُود بھی اُن کا قہر ٹل نہیں گیا،
بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔یشع 5:25
پھر بھی لوگ اَپنے مارنے والے کی طرف نہیں لَوٹے،
نہ ہی وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کے طالب ہُوئے۔یرم 5:3; زبور 34:4
اِس لیٔے یَاہوِہ اِسرائیل کا سَر اَور دُم،
اَور کھجور کی شاخ اَور سَرکنڈا، دونوں کو ایک ہی دِن میں کاٹ ڈالے گا؛یشع 19:15
بُزرگ و مُعزّز ہستیاں سَر ہیں،
اَور وہ نبی جو جھُوٹی تعلیم دیتے ہیں، دُم ہیں۔یشع 3:3
اُن لوگوں کے رہنما اُنہیں گُمراہ کرتے ہیں،
اَور جنہیں ہدایت کی گئی وہ بھٹک گیٔے۔متی 15:14; لوق 6:39
چنانچہ یَاہوِہ جَوانوں سے خُوش نہ ہوگا،
نہ ہی یتیموں اَور بیواؤں پر رحم کریں گے،
کیونکہ ہر کویٔی بے دین اَور بد کِردار ہے،
اَور ہر مُنہ سے حماقت کی باتیں نکلتی ہیں۔
اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹل نہیں گیا،
بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔یشع 5:25; یشع 10:6
یقیناً شرارت آگ کی طرح جَلا دیتی ہے؛
اَور جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔
وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیوں میں آگ لگا دیتی ہے،
اَور وہ دھوئیں کے بادل کی طرح اُوپر اُڑ جاتی ہیں۔یشع 5:24; یشع 10:16; ناحوم 1:10
قادرمُطلق یَاہوِہ کے قہر سے
مُلک جھُلس جائے گا
اَور لوگ آگ کا ایندھن بَن جایٔیں گے؛
اَور کویٔی اَپنے بھایٔی تک کو نہیں بچائے گا۔صفن 1:18
دایئں طرف سے وہ بے تحاشا کھایٔیں گے،
پھر بھی بھُوکے رہیں گے؛
اَور بائیں طرف سے بھی کھایٔیں گے،
لیکن اُن کی بھُوک نہ مٹےگی۔
ہر ایک اَپنے ہی بازو کا گوشت کھائے گا۔
منشّہ اِفرائیمؔ کو کھاتا ہے اَور اِفرائیمؔ منّسیؔ کو؛
اَور وہ دونوں مِل کر بنی یہُوداہؔ کے مُخالف ہوں گے۔
اِس کے باوُجُود بھی اُس کا قہر ٹلا نہیں،
بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔یشع 9:12; یشع 11:13; گلتی 5:15