امثاPro امثالPéldabeszédek, بابfejezet امثال کی کتابA példabeszédek könyve, بابfejezet 20

Fordítások Összehasonlítás

مَے مضحکہ خیز ہوتی ہے اَور شراب ہنگامہ برپا کرتی ہے؛

اَورجو کویٔی اُن کی وجہ سے بہک جاتا ہے وہ دانا نہیں ہے۔یشع 28:7; افس 5:18

بادشاہ کا غضب شیر کی گرج کے مانند ہوتاہے؛

جو کویٔی اُسے غُصّہ دِلاتا ہے اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔امثا 19:12

جھگڑے سے دُور رہنے میں اِنسان کی عزّت ہے،

لیکن ہر احمق جھگڑنے کے لیٔے تیّار رہتاہے۔

کاہل آدمی وقت پر ہل نہیں چلاتا؛

اِس لیٔے فصل کاٹنے کے وقت وہ ڈھونڈتا ہے لیکن کچھ نہیں پاتا۔

مشورے اِنسان کے دِل میں گہرے پانی کی مانند ہوتے ہیں،

لیکن صاحبِ فہم اُنہیں اُوپر کھینچ نکالتا ہے۔امثا 18:4

اکثر آدمی دعویٰ کرتے ہیں کہ اُن کی لافانی مَحَبّت ہے،

لیکن وفادار آدمی کسے ملے گا؟متی 6:2; لوق 18:8

راستباز آدمی نیک زندگی گزارتا ہے؛

اُس کے بعد اُس کے بچّے مُبارک ہوتے ہیں۔است 7:13

جَب ایک بادشاہ اَپنے تخت پر اِنصاف کرنے کے لیٔے بیٹھتا ہے،

تو وہ اَپنی آنکھوں ہی سے ساری بدی کو پھٹک لیتا ہے۔

کون کہہ سَکتا ہے، ”مَیں نے اَپنے دِل کو پاک صَاف کر لیا ہے؛

میں گُناہ سے پاک ہُوں؟“1 سلا 8:46; 2 توار 6:36; ایو 14:4; زبور 51:5; 1 یوح 1:8

دو طرح کے پیمانے اَور دو طرح کے پیمانے۔

یَاہوِہ کو اُن دونوں سے نفرت ہے۔امثا 11:1

بچّہ بھی اَپنی حرکتوں سے پہچانا جاتا ہے،

کہ اُس کا چال چلن پاک اَور راست ہے یا نہیں۔

سُننے والے کان اَور دیکھنے والی آنکھیں۔

اُن دونوں کو یَاہوِہ نے بنایا ہے۔خرو 4:11; زبور 94:9

نیند کا عزیز نہ ہو ورنہ تُم مُفلس ہو جاؤگے؛

اَپنی آنکھیں کھُلی رکھو، اَور تمہارے پاس ضروُرت سے زائد خُوراک ہوگی۔

خریدار کہتاہے، ”یہ ٹھیک نہیں، یہ اَچھّا نہیں!“

لیکن جَب چل پڑتا ہے تو اَپنی خرید پر فخر کرتا ہے۔

سونا بہت ہے اَور لعل بھی کثرت سے ہیں،

لیکن علم والے ہونٹ اَیسے ہیرے ہیں جو بہت کم پایٔے جاتے ہیں۔

جو کسی بیگانہ کا ضامن ہو، اُس کا کپڑا چھین کر رکھ لو؛

اَور اگر اُس نے کسی اجنبی عورت کی ضمانت دی ہو تو اُس کے کپڑے کو گروی رکھ لو۔امثا 27:13

دھوکے سے حاصل کیا ہُوا کھانا آدمی کو میٹھا لگتا ہے،

لیکن آخِرکار اُس کا مُنہ کنکروں سے بھرجاتا ہے۔

منصُوبے بنانے سے پہلے مشورہ کرو؛

اَور جنگ چھیڑنے سے قبل رہنمائی لو۔

چُغل خور پر بھروسا نہیں کیا جا سَکتا؛

لہٰذا تُم بکواسی آدمی سے دُور ہی رہو۔امثا 11:13

اگر کویٔی آدمی اَپنے باپ یا اَپنی ماں پر لعنت کرتا ہے،

تو اُس کا چراغ گہری تاریکی میں بُجھایا جائے گا۔خرو 21:17; احبا 20:9; متی 15:4; مرق 7:10

اِبتدا میں جو مِیراث یک لخت مِل جاتی ہے

اُس کا اَنجام مُبارک نہیں ہوتا۔

تُم یہ نہ کہنا، ”میں بدی کا بدلہ لُوں گا!“

یَاہوِہ کی آس رکھو اَور وہ تُمہیں رِہائی بخشیں گے۔امثا 17:13

غلط اوزان والے باٹ یَاہوِہ کے نزدیک مکرُوہ ہیں،

اَور دغا کے ترازو اُسے نا پسند ہیں۔

آدمی کے قدم یَاہوِہ کی ہدایت کے مُطابق اُٹھتے ہیں۔

پس کویٔی اَپنی راہ سے کس طرح آشنا ہو سَکتا ہے؟زبور 37:23

کسی شَے کو بے سوچے سمجھے مُقدّس قرار دینا

اَور مَنّت ماننے کے بعد اُس پر غور کرنا،

آدمی کے لیٔے پھندا ہے۔اعما 5:4

دانشمند بادشاہ بدکاروں کو پھٹکتا ہے؛

اَور گاہنے کا پہیّا اُن پر چلواتا ہے۔امثا 20:8

یَاہوِہ کا چراغ، اِنسان کی رُوح کو ٹٹولتا ہے؛

وہ اُس کے باطِن کا حال دریافت کرلیتے ہیں۔20‏:27 1 کُرن 2‏:11‏

شفقت اَور سچّائی بادشاہ کی حِفاظت کرتی ہیں؛

اَور شفقت ہی سے اُس کا تخت قائِم رہتاہے۔امثا 16:12

جَوانوں کی شان اُن کی قُوّت ہے،

اَور سفید بال بُزرگوں کی زینت ہوتے ہیں۔امثا 16:31

کوڑوں کی سزا بدی کو دھو ڈالتی ہے،

اَور تازیانوں کی مار سے باطِن دُھل جاتا ہے۔