زبور زبور, زبور زبور کی کتاب, زبور 124
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ داویؔد کا زبُور۔
اگر یَاہوِہ ہماری طرف نہ ہوتے۔
اِسرائیل یُوں کہے،
اگر یَاہوِہ اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتے
جَب لوگوں نے ہم پر حملہ کیا،
جَب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا،
تو وہ ہمیں زندہ ہی نگل جاتے؛امثا 1:12
سیلاب نے ہمیں غرق کر دیا ہوتا،
تیزرَو موجیں ہم پر سے گزر جاتیں،زبور 144:7
اَور پانی کا جوش و خروش
ہمیں بہا لے جاتا۔
یَاہوِہ کی سِتائش ہو،
جنہوں نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دیا۔
ہم ایک چڑیا کی مانند
صیّاد کے جال میں سے بچ نکلے؛
جال ٹوٹ گیا،
اَور ہم بچ نکلے۔زبور 11:2; امثا 6:5
ہماری مدد یَاہوِہ کے نام سے ہے،
جو آسمان اَور زمین کے خالق ہیں۔زبور 121:2; نحم 9:6