زبورPsa زبورŽalmy, زبورžalm زبور کی کتابKniha žalmů, زبورžalm 150

Překlady Porovnat

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛

اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔زبور 106:1

یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛

اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔

نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،زبور 47:1

دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،زبور 149:3

جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،

گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔

ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔مکاش 5:13