زبورPsa زبورŽalmy, زبورžalm زبور کی کتابKniha žalmů, زبورžalm 5

Překlady Porovnat

موسیقی ہدایت کار۔ بانسری نوازوں کے واسطے۔ داویؔد کا زبُور۔

اَے یَاہوِہ، میری باتوں پر کان لگائیں،

اَور میری آہوں پر توجّہ فرمایئں۔زبور 4:1; زبور 17:1

اَے میرے خُدا، اَے میرے بادشاہ،

میری دہائی سُنیں،

کیونکہ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی سے دعا کرتا ہُوں۔زبور 84:3

اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛

کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں

اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔

کیونکہ آپ اَیسے خُدا نہیں جو بدی سے خُوش ہوتے ہیں؛

بدکار لوگ آپ کے سامنے نہیں ٹھہر سکتے۔است 32:4; امثا 3:32; یوح 9:31

مغروُر آپ کی حُضُوری میں

کھڑے نہیں رہ سکتے؛

آپ سَب بدکرداروں سے نفرت کرتے ہیں۔گلتی 5:21

آپ اُن کو، جو جھُوٹ بولتے ہیں ہلاک کر دیتے ہیں؛

اَور خُونی اَور دغابازوں سے،

یَاہوِہ، کو نفرت ہے۔زبور 55:23; یشع 1:15

لیکن مَیں آپ کی لافانی مَحَبّت کی کثرت کے باعث،

آپ کے گھر میں داخل ہوؤں گا؛

اَور آپ کا خوف مان کر

آپ کے مُقدّس ہیکل کی جانِب رُخ کرکے سَجدہ کروں گا۔

اَے یَاہوِہ، میرے دُشمنوں کے سبب سے۔

اَپنی راستبازی میں میری رہبری کریں

اَور میرے آگے اَپنی راہ ہموار کریں۔

اُن کے مُنہ سے نکلے ہُوئے کسی بھی لفظ پر یقین نہیں کیا جا سَکتا؛

اَور اُن کا دِل تباہی سے بھرا ہُواہے۔

اُن کے حلق کھُلی ہویٔی قبروں کی مانِند ہیں؛

اَور اُن کی زبانوں سے دغابازی کی باتیں نکلتی ہیں۔روم 3:13

اَے خُدا! آپ اُنہیں مُجرم قرار دیں،

اُن کی سازشیں ہی اُن کے زوال کا باعث ہوں۔

اُنہیں اُن کے گُناہوں کی کثرت کے باعث خارج کر دیں،

کیونکہ اُنہُوں نے آپ سے بغاوت کی ہے۔

لیکن جتنے آپ میں پناہ لیتے ہیں وہ سَب شادمان ہوں؛

اَور ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں۔

اَپنا سایہ عاطفت اُن پر پھیلائیں،

تاکہ جو آپ کے نام سے مَحَبّت رکھتے ہیں، آپ میں خُوش رہیں۔

یقیناً، اَے یَاہوِہ، آپ راستبازوں کو برکت بخشتے ہیں؛

اَور اَپنی نظر کرم سے اُنہیں سِپر کی مانند ڈھانپے رہتے ہیں۔