زبورمزمور زبورمزامیر, زبورمزمور زبور کی کتابمزامیر, زبورمزمور 69

ترجمه‌ها مقایسه

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ ”شُوشنؔ“ کے سُرپر مَبنی داویؔد کی تصنیف۔

اَے خُدا، مُجھے بچا لیں،

کیونکہ سیلاب کا پانی میری گردن تک آ پہُنچا ہے۔یشع 43:2

میں گہری دلدل میں دھنسا جا رہا ہُوں،

جہاں پاؤں رکھنے کو جگہ نہیں ہے۔

میں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں؛

اَور سیلاب مُجھے گھیرے ہُوئے ہے۔زبور 40:2; زبور 42:7

میں مدد کے لیٔے چلاّتے چلاّتے تھک گیا ہُوں؛

میرا گلا سُوکھ گیا ہے۔

اَور اَپنے خُدا کے اِنتظار میں،

میری آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔

جو مُجھ سے بلاوجہ عداوت رکھتے ہیں

اُن کی تعداد میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہے؛

جو ناحق میرے دُشمن بنے ہُوئے ہیں،

اَورجو میری بربادی پرتُلے ہُوئے ہیں

وہ بھی بہت ہیں۔

جو مَیں نے نہیں لیا وہ مُجھ سے وصول کیا جاتا ہے۔زبور 35:19; یشع 53:4; حزقی 33:15

اَے خُدا، آپ میری حماقت سے واقف ہیں؛

اَور میرا جُرم آپ سے پوشیدہ نہیں ہے۔

اَے خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ!

آپ کی آس رکھنے والے

میری وجہ سے شرمندہ نہ ہوں،

اَور اَے اِسرائیل کے خُدا،

آپ کے طالب

میرے سبب سے پشیمان نہ ہوں۔

کیونکہ آپ کی خاطِر مَیں نے ذِلّت برداشت کی،

اَور میرے مُنہ پر شرمندگی چھائی ہُوئی ہے۔

میں اَپنے اِسرائیلی خاندانی بھائیوں میں اجنبی،

اَور اَپنی ہی ماں کے بیٹوں میں بیگانہ ٹھہرا؛

آپ کے گھر کی غیرت مُجھے کھائے جاتی ہے،

اَور آپ کے ملامت کرنے والوں کی ملامتیں مُجھ پر آ پڑی ہیں۔یوح 2:17; روم 15:3

جَب مَیں روتا اَور روزہ رکھتا ہُوں،

تَب بھی مُجھے ذِلّت کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛

جَب مَیں ٹاٹ69‏:11 ٹاٹ بورے کا بنا ہُوا کپڑا اوڑھتا ہُوں،

تو لوگ میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔

شہر کے پھاٹک پر بیٹھنے والے، میرا مذاق اُڑاتے ہیں،

اَور مَیں نشہ بازوں کا نغمہ بَن گیا ہُوں۔ایو 30:9

لیکن اَے یَاہوِہ، میری آپ سے یہ دعا ہے،

کہ اَپنی نظرِکرم کے وقت؛

اَور اَے خُدا، اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کے طفیل،

مُجھے جَواب دیں اَور نَجات کا یقین دِلائیں۔یشع 49:8

مُجھے دلدل میں سے بچا کر نکال لیں، اَور دھنسنے نہ دیں؛

مُجھ سے عداوت رکھنے والو،

اَور گہرے پانی سے بچا لیں۔زبور 40:2

سیلاب مُجھے گھیرے میں نہ لے سکیں

اَور نہ گہراؤ مُجھے نگل پایٔے

اَور نہ ہی پاتال مُجھے ہڑپ کر سکے۔

اَے یَاہوِہ، اَپنی بے پایاں رحمت سے مُجھے جَواب دیں؛

اَور اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت سے میری طرف متوجّہ ہوں۔

اَپنے خادِم سے روپوشی نہ کریں؛

مُجھے جلد جَواب دیں کیونکہ مَیں مُصیبت میں ہُوں۔زبور 102:2

میرے پاس آکر مُجھے رِہائی بخش دیں؛

میرے دُشمنوں سے مُجھے محفوظ رکھیں۔

آپ میری ذِلّت، رُسوائی اَور شرمندگی سے واقف ہیں؛

میرے سارے دُشمن آپ کے سامنے ہیں۔زبور 44:15

ذِلّت کی وجہ سے میرا دِل ٹوٹ گیا ہے

اَور مَیں بے یارومددگار ہوکر رہ گیا ہُوں؛

میں کسی ہمدرد کا منتظر تھا لیکن وہاں کویٔی نہ تھا،

تسلّی دینے والوں کو بھی ڈھونڈا، لیکن کویٔی نہ مِلا۔متی 27:39; لوق 23:49

اُنہُوں نے میرے کھانے میں پِت مِلا دیا،

اَور میری پیاس بُجھانے کے لیٔے مُجھے سِرکہ پِلایا۔متی 27:34; متی 27:48; یوح 19:29

اُن کا دسترخوان اُن کے لیٔے ایک پھندا بَن جائے؛

اَور اُن کی اَمن و سلامتی اُن کے لیٔے ایک جال بَن جائے۔روم 11:9

اُن کی آنکھوں پر اَندھیرا چھا جائے تاکہ وہ دیکھ نہ سکیں،

اَور اُن کی کمریں ہمیشہ جُھکی رہیں۔

اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دیں؛

اَور آپ کا شدید قہر اُن پر آ پڑے۔

اُن کا مقام ویران ہو جائے؛

اَور اُن کے خیموں میں بسنے والا کویٔی نہ ہو،اعما 1:20

کیونکہ جنہیں آپ زخمی کرتے ہیں اُنہیں وہ ستاتے ہیں

اَور جنہیں آپ نے اِیذا پہُنچائی اُن کے درد کا چرچا کرتے ہیں۔69‏:26 یَشع 53‏:4‏یشع 53:4

اُن پر قُصُور پر قُصُور کرنے کے اِلزام لگے؛

اَور اُنہیں اَپنی راستبازی میں شریک نہ ہونے دیں۔روم 1:28

اُن کے نام کِتاب حیات میں سے مٹا دئیے جایٔیں

اَور وہ صادقوں کے ساتھ مندرج نہ ہوں۔لوق 10:20; فلپ 4:3; مکاش 3:5

میں درد اَور تکلیف میں ہُوں؛

اَے خُدا، آپ کی نَجات میری حِفاظت کرے۔

میں گا کر خُدا کے نام کی سِتائش کروں گا،

اَور شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کی تمجید کروں گا۔

یہ یَاہوِہ کو بَیل سے زِیادہ،

بَلکہ سینگوں اَور کھُروں والے بچھڑے کی قُربانی سے بھی زِیادہ پسند آئے گا۔

حلیم یہ دیکھ کر خُوش ہوں گے۔

اَے خُدا کے طالبو! تمہارے دِل زندہ رہیں!زبور 22:26

یَاہوِہ ضروُرت مندوں کی دعا کو سُنتے ہیں،

اَور اَپنے اسیروں کی حقارت نہیں کرتے۔زبور 34:6

آسمان اَور زمین،

اَور سمُندر اَورجو کچھ اُن میں چلتے پھرتے ہیں اُن کی سِتائش کریںزبور 147:12

کیونکہ خُدا صِیّونؔ69‏:35 صِیّونؔ صِیّونؔ اَور یروشلیمؔ دونوں ایک ہی شہر کا حوالہ دیتے ہیں۔ کو بچائیں گے۔

اَور یہُوداہؔ صُوبہ کے شہروں کو اَز سرِ نَو تعمیر کریں گے۔

تَب لوگ وہاں بسیں گے اَور اُس علاقے پر قابض ہوں گے؛1 کرنت 3:10

اَور خُدا کے خادِموں کی اَولاد اُن کی وارِث ہوگی،

اَور اُن کے نام سے مَحَبّت رکھنے والے اُن میں بسیں گے۔