زبورPsa زبورZsoltárok, زبورzsoltár زبور کی کتابA zsoltárok könyve, زبورzsoltár 86

Fordítások Összehasonlítás

داویؔد کی دعا۔

اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں اَور مُجھے جَواب دیں،

کیونکہ مَیں مسکین اَور مُحتاج ہُوں۔زبور 88:2

میری جان کی حِفاظت کریں کیونکہ مَیں آپ کا جاں نثار ہُوں؛

اَپنے خادِم کو بچا لیں جِس کا آپ پر توکّل ہے۔

آپ میرے خُدا ہیں؛ اَے خُداوؔند، مُجھ پر رحم کریں،

کیونکہ مَیں دِن بھر آپ سے فریاد کرتا ہُوں۔

اَپنے خادِم کے دِل کو شاد کر دیں،

کیونکہ اَے خُداوؔند، میں اَپنی جان آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں۔

اَے خُداوؔند، آپ غفور اَور بھلےہیں،

اَور جتنے آپ کو پُکارتے ہیں، اُن سَب پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے۔خرو 34:6; یوایل 2:13; یوناہ 4:2

اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛

اَور رحم کے لیٔے میری فریاد پر کان لگائیں۔

میں اَپنی مُصیبت کے دِن آپ کو پُکاروں گا،

کیونکہ آپ مُجھے جَواب دیں گے۔زبور 50:15

اَے خُداوؔند، معبُودوں میں آپ سا کویٔی نہیں؛

اَور آپ کی صنعت گری بے نظیر ہے۔است 3:24

اَے خُداوؔند، جِتنی قومیں آپ نے بنائی ہیں

سَب آکر آپ کو سَجدہ کریں گی؛

اَور آپ کے نام کی تمجید کریں گی۔یرم 3:17; مکاش 15:5

کیونکہ آپ عظیم ہیں اَور عجِیب و غریب کام کرتے ہیں؛

صِرف آپ ہی خُدا ہیں۔2 سمو 7:22; یشع 45:5

اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنی راہ کی تعلیم دیں،

اَور مَیں آپ کی راہِ راست پر چلُوں گا؛

میرے دِل کو یکسوئی عنایت فرمائیں۔

تاکہ مَیں آپ کے نام کا خوف مانوں۔زبور 25:4; زبور 27:11

اَے میرے خُداوؔند، خُدا، میں پُورے دِل سے آپ کی حَمد کروں گا؛

میں اَبد تک آپ کے نام کی تمجید کروں گا۔

کیونکہ مُجھ پر آپ کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے؛

اَور آپ نے مُجھے پاتال کی گہرائیوں سے چُھڑا لیا ہے۔زبور 30:3

اَے خُدا، مغروُر مُجھ پر حملہ کر رہے ہیں؛

اَور سنگدل لوگوں کی جماعت میری جان کے درپے ہے۔

اَیسے لوگ آپ کو پیشِ نظر نہیں رکھتے۔زبور 54:3

لیکن اَے خُداوؔند، آپ رحیم و کریم خُدا ہیں،

جو قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت اَور وفاداری میں غنی ہیں۔زبور 86:5; یشع 54:8

میری طرف متوجّہ ہوں اَور مُجھ پر رحم کریں؛

اَپنے خادِم کو اَپنی قُوّت بخشیں

اَور اَپنی خادِمہ کے بیٹے کو بچا لیں۔

مُجھے اَپنی بھلائی کا کویٔی نِشان دِکھائیں،

تاکہ میرے دُشمن اُسے دیکھیں اَور شرمندہ ہوں،

کیونکہ آپ نے اَے یَاہوِہ، میری مدد کی اَور مُجھے تسلّی بخشی ہے۔