زبورPsa زبورSalmene, زبورsalme زبور کی کتابSalmenes bok, زبورsalme 97

Oversettelser Sammenlign

یَاہوِہ سلطنت کرتے ہیں۔ زمین شادمان ہو؛

تمام جزیرے خُوشی منائیں۔زبور 93:1; زبور 99:1; زکر 9:10

بادل اَور گہری تاریکی اُن کے اِردگرد ہیں؛

راستی اَور اِنصاف اُن کے تخت کی بُنیاد ہیں۔مکاش 10:1; زبور 89:14

آگ اُن کے آگے آگے چلتی ہے

اَور اُن کے مُخالفوں کو چاروں طرف بھسم کردیتی ہے۔

اُن کی بجلی جہاں کو رَوشن کرتی ہے؛

اَور زمین دیکھ کر لرزاں ہے۔مکاش 4:5; زبور 77:16

پہاڑ یَاہوِہ کے سامنے موم کی طرح پگھل جاتے ہیں،

یعنی ساری زمین کے یَاہوِہ کے سامنے۔

آسمان اُن کی راستی کا اعلان کرتا ہے،

اَور سَب قومیں اُن کا جلال دیکھتی ہیں۔زبور 19:1

بُتوں کی پرستش کرنے والے،

اَور بُتوں پر فخر کرنے والے، سَب کے سَب شرمندہ کر دئیے گیٔے،

اَے معبُودو! یَاہوِہ کی عبادت کرو!خرو 20:4; احبا 26:1; است 5:8

اَے یَاہوِہ، صِیّونؔ سُن کر خُوش ہوتاہے،

اَور یہُوداہؔ کے دیہات آپ کے اِنصاف کے باعث شادمان ہیں۔

کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ ساری زمین پر بُلند و بالا ہیں؛

آپ سَب معبُودوں سے کہیں اعلیٰ ہیں۔زبور 135:5

یَاہوِہ سے مَحَبّت رکھنے والے بدی سے نفرت کریں،

کیونکہ وہ اَپنے مُقدّسین کی جانوں کی حِفاظت کرتے ہیں،

اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے رِہائی بخشتے ہیں۔عاموس 5:15; روم 12:9

صادقوں پر رَوشنی کا ظہُور ہوتاہے

اَور راست دِلوں پر خُوشی کا۔2 سمو 22:29; ایو 18:5; زبور 112:4

اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش رہو،

اَور خُدا کے پاک نام کی سِتائش کرو۔زبور 32:11