لوقلوقا لوقا, باب لوقا کی انجیلسرگذشت عیسی مسیح نوشتهٔ لوقا, باب 3

ترجمه‌ها مقایسه

یحییٰ بپتسمہ دینے والے کی خدمت

پھر روم کے شہنشاہ تبریُس کی حکومت کا پندرھواں سال آ گیا۔ اُس وقت پنطیُس پیلاطس صوبہ یہودیہ کا گورنر تھا، ہیرودیس انتپاس گلیل کا حاکم تھا، اُس کا بھائی فلپّس اتوریہ اور ترخونیتس کے علاقے کا، جبکہ لسانیاس ابلینے کا۔ حنّا اور کائفا دونوں امامِ اعظم تھے۔ اُن دنوں میں اللہ یحییٰ بن زکریاہ سے ہم کلام ہوا جب وہ ریگستان میں تھا۔ پھر وہ دریائے یردن کے پورے علاقے میں سے گزرا۔ ہر جگہ اُس نے اعلان کیا کہ توبہ کر کے بپتسمہ لو تاکہ تمہیں اپنے گناہوں کی معافی مل جائے۔ متی 3:1; مرق 1:4یوں یسعیاہ نبی کے الفاظ پورے ہوئے جو اُس کی کتاب میں درج ہیں:

’ریگستان میں ایک آواز پکار رہی ہے،

رب کی راہ تیار کرو!

اُس کے راستے سیدھے بناؤ۔متی 3:3; مرق 1:3; یوح 1:23

لازم ہے کہ ہر وادی بھر دی جائے،

ضروری ہے کہ ہر پہاڑ اور بلند جگہ میدان بن جائے۔

جو ٹیڑھا ہے اُسے سیدھا کیا جائے،

جو ناہموار ہے اُسے ہموار کیا جائے۔

اور تمام انسان اللہ کی نجات دیکھیں گے۔‘یشع 40:3

جب بہت سے لوگ یحییٰ کے پاس آئے تاکہ اُس سے بپتسمہ لیں تو اُس نے اُن سے کہا، ”اے زہریلے سانپ کے بچو! کس نے تم کو آنے والے غضب سے بچنے کی ہدایت کی؟ متی 3:7اپنی زندگی سے ظاہر کرو کہ تم نے واقعی توبہ کی ہے۔ یہ خیال مت کرو کہ ہم تو بچ جائیں گے کیونکہ ابراہیم ہمارا باپ ہے۔ مَیں تم کو بتاتا ہوں کہ اللہ اِن پتھروں سے بھی ابراہیم کے لئے اولاد پیدا کر سکتا ہے۔ متی 3:9; متی 8:11; یوح 8:39اب تو عدالت کی کلہاڑی درختوں کی جڑوں پر رکھی ہوئی ہے۔ ہر درخت جو اچھا پھل نہ لائے کاٹا اور آگ میں جھونکا جائے گا۔“متی 3:10; متی 7:19; یوح 15:6

لوگوں نے اُس سے پوچھا، ”پھر ہم کیا کریں؟“

اُس نے جواب دیا، ”جس کے پاس دو کُرتے ہیں وہ ایک اُس کو دے دے جس کے پاس کچھ نہ ہو۔ اور جس کے پاس کھانا ہے وہ اُسے کھلا دے جس کے پاس کچھ نہ ہو۔“یعقو 2:15; 1 یوح 3:17; 2 کرنت 8:14

ٹیکس لینے والے بھی بپتسمہ لینے کے لئے آئے تو اُنہوں نے پوچھا، ”اُستاد، ہم کیا کریں؟“متی 21:32

اُس نے جواب دیا، ”صرف اُتنے ٹیکس لینا جتنے حکومت نے مقرر کئے ہیں۔“

کچھ فوجیوں نے پوچھا، ”ہمیں کیا کرنا چاہئے؟“

اُس نے جواب دیا، ”کسی سے جبراً یا غلط الزام لگا کر پیسے نہ لینا بلکہ اپنی جائز آمدنی پر اکتفا کرنا۔“

لوگوں کی توقعات بہت بڑھ گئیں۔ وہ اپنے دلوں میں سوچنے لگے کہ کیا یہ مسیح تو نہیں ہے؟ اِس پر یحییٰ اُن سب سے مخاطب ہو کر کہنے لگا، ”مَیں تو تمہیں پانی سے بپتسمہ دیتا ہوں، لیکن ایک آنے والا ہے جو مجھ سے بڑا ہے۔ مَیں اُس کے جوتوں کے تسمے کھولنے کے بھی لائق نہیں۔ وہ تمہیں روح القدس اور آگ سے بپتسمہ دے گا۔ متی 3:11; مرق 1:7; یوح 1:15; اعما 1:5وہ ہاتھ میں چھاج پکڑے ہوئے اناج کو بھوسے سے الگ کرنے کے لئے تیار کھڑا ہے۔ وہ گاہنے کی جگہ کو بالکل صاف کر کے اناج کو اپنے گودام میں جمع کرے گا۔ لیکن بھوسے کو وہ ایسی آگ میں جھونکے گا جو بجھنے کی نہیں۔“متی 3:12

اِس قسم کی بہت سی اَور باتوں سے اُس نے قوم کو نصیحت کی اور اُسے اللہ کی خوش خبری سنائی۔ لیکن ایک دن یوں ہوا کہ یحییٰ نے گلیل کے حاکم ہیرودیس انتپاس کو ڈانٹا۔ وجہ یہ تھی کہ ہیرودیس نے اپنے بھائی کی بیوی ہیرودیاس سے شادی کر لی تھی اور اِس کے علاوہ اَور بہت سے غلط کام کئے تھے۔ متی 14:3; مرق 6:17یہ ملامت سن کر ہیرودیس نے اپنے غلط کاموں میں اَور اضافہ یہ کیا کہ یحییٰ کو جیل میں ڈال دیا۔

عیسیٰ کا بپتسمہ

ایک دن جب بہت سے لوگوں کو بپتسمہ دیا جا رہا تھا تو عیسیٰ نے بھی بپتسمہ لیا۔ جب وہ دعا کر رہا تھا تو آسمان کھل گیا متی 3:16; مرق 1:10; یوح 1:32اور روح القدس جسمانی صورت میں کبوتر کی طرح اُس پر اُتر آیا۔ ساتھ ساتھ آسمان سے ایک آواز سنائی دی، ”تُو میرا پیارا فرزند ہے، تجھ سے مَیں خوش ہوں۔“

عیسیٰ کا نسب نامہ

عیسیٰ تقریباً تیس سال کا تھا جب اُس نے خدمت شروع کی۔ اُسے یوسف کا بیٹا سمجھا جاتا تھا۔ اُس کا نسب نامہ یہ ہے: یوسف بن عیلی متی 13:55; مرق 6:3; لوق 4:22; یوح 6:42بن متات بن لاوی بن ملکی بن ینّا بن یوسف بن متِتیاہ بن عاموس بن ناحوم بن اسلیاہ بن نوگہ بن ماعت بن متِتیاہ بن شمعی بن یوسیخ بن یوداہ بن یوحناہ بن ریسا بن زرُبابل بن سیالتی ایل بن نیری بن ملکی بن ادّی بن قوسام بن اِلمودام بن عیر بن یشوع بن اِلی عزر بن یوریم بن متات بن لاوی بن شمعون بن یہوداہ بن یوسف بن یونام بن اِلیاقیم بن ملیاہ بن مِنّاہ بن متّتاہ بن ناتن بن داؤد بن یسّی بن عوبید بن بوعز بن سلمون بن نحسون بن عمی نداب بن ادمین بن ارنی بن حصرون بن فارص بن یہوداہ بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم بن تارح بن نحور پید 11:24بن سروج بن رعو بن فلج بن عِبر بن سلح پید 11:20بن قینان بن ارفکسد بن سِم بن نوح بن لمک پید 5:28; پید 6:10; پید 11:10بن متوسلح بن حنوک بن یارد بن مہلل ایل بن قینان پید 5:12بن انوس بن سیت بن آدم۔ آدم کو اللہ نے پیدا کیا تھا۔پید 5:3