زبورPs زبورPsalmów, زبورpsalm زبور کی کتابKsięga Psalmów, زبورpsalm 29

Przekłady Porównaj

رب کے جلال کی تمجید

داؤد کا زبور۔

اے اللہ کے فرزندو، رب کی تمجید کرو! رب کے جلال اور قدرت کی ستائش کرو!زبور 96:7; مکاش 21:24

رب کے نام کو جلال دو۔ مُقدّس لباس سے آراستہ ہو کر رب کو سجدہ کرو۔

رب کی آواز سمندر کے اوپر گونجتی ہے۔ جلال کا خدا گرجتا ہے، رب گہرے پانی کے اوپر گرجتا ہے۔2 سمو 22:14; ایو 37:4

رب کی آواز زوردار ہے، رب کی آواز پُرجلال ہے۔

رب کی آواز دیودار کے درختوں کو توڑ ڈالتی ہے، رب لبنان کے دیودار کے درختوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔یشع 30:31

وہ لبنان کو بچھڑے اور کوہِ سِریون29‏:6 کوہِ سِریون: سِریون حرمون کا دوسرا نام ہے۔ کو جنگلی بَیل کے بچے کی طرح کودنے پھاندنے دیتا ہے۔اعما 9:5

رب کی آواز آگ کے شعلے بھڑکا دیتی ہے۔

رب کی آواز ریگستان کو ہلا دیتی ہے، رب دشتِ قادس کو کانپنے دیتا ہے۔

رب کی آواز سن کر ہرنی دردِ زہ میں مبتلا ہو جاتی اور جنگلوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔ لیکن اُس کی سکونت گاہ میں سب پکارتے ہیں، ”جلال!“ایو 39:4

رب سیلاب کے اوپر تخت نشین ہے، رب بادشاہ کی حیثیت سے ابد تک تخت نشین ہے۔پید 6:17; 1 پطر 3:20

رب اپنی قوم کو تقویت دے گا، رب اپنے لوگوں کو سلامتی کی برکت دے گا۔