واعظجامعه واعظجامعه, باب واعظ کی کتابجامعه, باب 11

ترجمه‌ها مقایسه

پانی پر روٹی

اَپنی روٹی پانی میں ڈال دو،

کیونکہ تُم بہت دِنوں کے بعد اُسے پھر پا لوگے۔لوق 6:38; لوق 12:17; لوق 12:33

سات کو بَلکہ آٹھ کو حِصّہ دو،

کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ زمین پر کیا بُلا آئے گی۔لوق 16:9

جَب بادل پانی سے بھرے ہوتے ہیں،

تو وہ زمین پر بارش برساتے ہیں۔

کویٔی درخت خواہ وہ جُنوب کی طرف گِرے یا شمال کی طرف،

جہاں گرتا ہے وہیں پڑا رہے گا۔

جو کویٔی ہَوا کا رخ دیکھتا ہے، وہ بوتا نہیں؛

اَورجو کویٔی بادلوں کو دیکھتا ہے وہ فصل کاٹتا نہیں۔

جَیسے تُم ہَوا11‏:5 ہَوا رُوح کی راہ نہیں جانتے،

یہ نہیں جانتے کہ ماں کے رحم میں بچّہ کیسے بڑھتا ہے،

وَیسے ہی تُم سَب چیزوں کے بنانے والے خُدا کے

کاموں کو نہیں جان سکتے۔یوح 3:8

صُبح کو اَپنا بیج بوؤ،

اَور شام کو بھی اَپنے ہاتھوں کو بیکار نہ رہنے دو،

کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ کون سا کامیاب ہوگا،

یہ یا وہ،

یا دونوں ہی یکساں برومند ہوں گے۔روم 12:11

جَوانی میں اَپنے خالق کو یاد رکھو

نُور شیریں ہے،

اَور آفتاب کو دیکھنا آنکھوں کو اَچھّا لگتا ہے۔

خواہ آدمی برسوں زندہ رہے،

اُسے اُن سَب سے لُطف اَندوز ہونا چاہئے۔

لیکن تاریکی کے دِنوں کو یاد رکھنا چاہئے،

کیونکہ وہ بہت ہوں گے۔

سَب کچھ جو آتا ہے باطِل ہے۔ایو 10:21

اَے جَوان اَپنی جَوانی کے دِنوں میں خُوش رہو،

تمہارا دِل تمہارے عالمِ شباب میں تُمہیں مسرُور رکھے۔

تُم اَپنے دِل کی راہوں کی

اَورجو کچھ تمہاری آنکھیں دیکھتی ہیں اُس کی پیروی کرو۔

لیکن یاد رکھو کہ اِن سَب باتوں کے لیٔے

خُدا تُمہیں عدالت میں لائیں گے۔2 تیمت 2:22

پس غم کو اَپنے دِل سے دُور کرو

اَور اَپنے جِسم کی تکلیفوں کو نکال دو،

کیونکہ جَوانی اَور جوشِ جَوانی دونوں باطِل ہیں۔