یشع یشعیاہ, باب یشعیاہ کی نبوت, باب 2
یَاہوِہ کا پہاڑ
یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے بارے میں یَشعیاہ بِن آموصؔ نے رُویا دیکھی:
آخِری دِنوں میں یُوں ہوگا کہ
یَاہوِہ کے ہیکل کا پہاڑ قائِم کیا جائے گا
اَورجو تمام پہاڑوں میں بُلند ہوگا؛
وہ اَور پہاڑوں سے اُونچا اُٹھایا جائے گا،
اَور تمام قوموں کا اُس پر تانتا لگا ہوگا۔یشع 56:7; میکاہ 4:1; یرم 3:17
بہت سِی قومیں آئیں گی اَور کہیں گی،
”آؤ یَاہوِہ کے گھر پر چڑھیں،
اَور یعقوب کے خُدا کے گھر میں داخل ہُوں۔
وہ ہمیں اَپنے آئین سکھائیں گے،
تاکہ ہم اُن کی راہوں پر چلیں۔“
کیونکہ شَریعت صِیّونؔ سے،
اَور یَاہوِہ کا کلام یروشلیمؔ سے صادر ہوگا۔میکاہ 4:2
وہ بہت سِی اُمّتوں کے درمیان عدالت کریں گے
اَور دُور دُور کی زورآور قوموں کے جھگڑوں کو مٹائیں گے۔
وہ اَپنی تلواریں پیٹ کر پھالیں،
اَور بھالوں کو ہنسوے بنائیں گے۔
ایک قوم دُوسری قوم پر تلوار نہ اُٹھائے گی،
اَور نہ جنگ کرنے کی تربّیت دے گی۔یوح 4:27; یوایل 3:10; زکر 9:10
اَے یعقوب کے گھرانے آ،
ہم یَاہوِہ کے نُور میں چلیں۔
یَاہوِہ کا دِن
آپ نے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو ترک کر دیا،
یعنی یعقوب کے گھرانے کو۔
کیونکہ اُن میں اہلِ مشرق کی طرح اوہام پرستی بھری ہُوئی ہے؛
اَور وہ فلسطینیوں کی طرح شگون لیتے ہیں
اَور غَیر قوموں کے ساتھ ہاتھ مِلاتے ہیں۔یرم 12:7
اُن کا مُلک چاندی اَور سونے سے بھرا پڑا ہے؛
اَور اُن کے یہاں خزانوں کی کویٔی کمی نہیں ہے۔
اُن کے مُلک میں گھوڑے کثرت سے ہیں؛
اَور رتھوں کا کویٔی شُمار نہیں ہے۔
لیکن اُن کا مُلک بُتوں سے بھرا ہُواہے؛
وہ اَپنے ہی ہاتھوں سے بنائی ہُوئی چیزوں کے آگے جھُکتے ہیں،
جنہیں اُن کی اَپنی اُنگلیوں نے بنایا۔یشع 44:10; یرم 2:28
لہٰذا بشر ذلیل کیا جائے گا
اَور نَوع اِنسان پست ہوگا
اُنہیں ہرگز مُعاف نہ کرنا۔
چٹّانوں میں جاؤ، زمین میں چھُپ جاؤ
یَاہوِہ کی خوفناک مَوجُودگی سے۔
اَور اُن کی عظمت کی شان سے!یرم 23:24; عاموس 9:2
مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی
اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛
اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔یشع 5:15
قادرمُطلق یَاہوِہ2:12 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ کا ایک دِن ہے
جَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ،
اَور ہر وہ جو سرفراز ہے
سَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،یرم 46:10; یوایل 2:10; ملاکی 4:1
لبانونؔ کے تمام اُونچے اَور بُلند دیودار،
اَور باشانؔ کے سَب بلُوط،
تمام بُلند پہاڑ
اَور تمام اُونچی پہاڑیاں،یشع 41:15; زکر 4:7
ہر اُونچا بُرج
اَور ہر شہرپناہ،یشع 30:25
ہر تجارتی ترشیشؔ کا جہاز
اَور ہر شاندار جہاز اِن سبھی پر یَاہوِہ کا وہ دِن آئے گا
اِنسان کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا
اَور لوگوں کا غُرور پست کیا جائے گا؛
اَور اُس دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوں گے۔یشع 5:15
اَور بُت قطعاً فنا ہو جایٔیں گے۔
اَور جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھ کھڑے ہوگا،
تَب لوگ یَاہوِہ کے خوف سے
اَور اُن کی عظمت کی شان سے
چٹّانوں کی غاروں میں
اَور زمین کے شگافوں میں پناہ لینے کے لیٔے جا چھپیں گے۔ہوشی 10:8; لوق 23:30; مکاش 6:16
اُس دِن لوگ چھچھوندروں اَور چمگادڑوں کی طرف پھینک دیں گے۔
اُن کے چاندی کے بُت اَور سونے کے بُت،
جسے اُنہُوں نے عبادت کے لئے بنایا۔یشع 31:7
تاکہ جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھے،
تو لوگ یَاہوِہ کے خوف سے
اَور اُن کی عظمت کی شان سے،
بھاگ کر پتّھروں کی دراڑوں میں
اَور ڈھلوان چٹّانوں کے شگافوں میں جا چھپیں گے۔
اِنسان پر بھروسا کرنا چھوڑ دو،
جِس کے نتھنوں میں محض دَم ہے۔
آخِر اُس کی قدر و قیمت ہی کیا ہے؟2 توار 35:21; ایو 27:3