قض قضاۃ, باب قضاۃ کی کتاب, باب 1
بنی اِسرائیل کی باقی ماندہ کنعانیوں سے جنگ
یہوشُعؔ کی موت کے بعد بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کنعانیوں سے جنگ کے لیٔے ہماری طرف سے پہلے کون چڑھائی کرے؟“گنت 27:21; قض 20:18
یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”یہُوداہؔ چڑھائی کریں گے کیونکہ مَیں نے وہ مُلک اُن کے ہاتھوں میں دے دیا ہے۔“پید 49:8
تَب یہُوداہؔ کے قبیلہ والوں نے اَپنے شمعُونی بھائیوں سے کہا، ”ہمارے ساتھ ہماری مِیراث کے علاقہ کی طرف چلو تاکہ ہم کنعانیوں سے لڑیں اَور اِسی طرح ہم بھی تمہاری مِیراث کے علاقہ میں تمہارے ساتھ چلیں گے۔“ چنانچہ بنی شمعُونؔ اُن کے ساتھ گیٔے۔است 33:7
جَب بنی یہُوداہؔ نے چڑھائی کی تو یَاہوِہ نے کنعانیوں اَور پَرزّیوں کو اُن کے ہاتھوں میں کر دیا اَور اُنہُوں نے بزق کے مقام پر اُن میں سے دس ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ 1 سمو 11:8وہاں اُن کا سامنا ادونی بزق سے ہُوا اَور اُنہُوں نے اُس سے جنگ کی اَور کنعانیوں اَور پَرزّیوں کو پسپا کر دیا۔ ادونی بزق بھاگ گیا لیکن اُنہُوں نے اُس کا تعاقب کرکے اُسے گِرفتار کر لیا اَور اُس کے ہاتھ پاؤں کے انگُوٹھے کاٹ ڈالے۔2 سمو 4:12
تَب ادونی بزق نے کہا، ”ستّر بادشاہ جِن کے ہاتھ پاؤں کے انگُوٹھے کٹے ہُوئے تھے میری میز کے نیچے ٹکڑے بٹورا کرتے تھے۔ جَیسا سلُوک مَیں نے اُن کے ساتھ کیا تھا وَیسا ہی بدلہ اَب یَاہوِہ نے مُجھے دیا ہے۔“ وہ اُسے یروشلیمؔ لے آئے جہاں اُس نے وفات پائی۔احبا 24:20; متی 7:2
بنی یہُوداہؔ نے یروشلیمؔ پر حملہ کیا اَور اُسے اَپنے قبضہ میں لے کر اہلِ شہر کو تہِ تیغ کر دیا اَور شہر کو آگ لگا دی۔یہو 15:63; یہو 18:28
اُس کے بعد بنی یہُوداہؔ اُن کنعانیوں سے لڑنے کو گیٔے جو کوہستانی مُلک، جُنوبی علاقہ اَور مغرب کے نشینی علاقہ میں رہتے تھے۔ وہ حِبرونؔ (جو پہلے قِریت اربعؔ کہلاتا تھا) میں رہنے والے بنی یہُوداہؔ نے کنعانیوں پر چڑھ آئے اَور شیشائی، احیمانؔ اَور تلمی کو شِکست دی۔ یہو 15:14وہاں سے آگے جا کر اُنہُوں نے دبیرؔ کے باشِندوں پر چڑھائی کی (جو پہلے قِریت سِفرؔ کہلاتا تھا)۔یہو 12:13; یہو 15:15
اَور کالبؔ نے کہا، ”جو آدمی قِریت سِفرؔ پر حملہ کرکے اُسے قبضہ میں لے گا میں اُس سے اَپنی بیٹی عکسہؔ کی شادی کر دُوں گا۔“ یہو 15:16کالبؔ کے چُھوٹے بھایٔی عتنی ایل بِن قِنٰز نے اُسے سَر کر لیا اِس لیٔے کالبؔ نے اَپنی بیٹی عکسہؔ کی شادی اُس سے کر دی۔1 توار 4:13
ایک دِن جَب وہ عتنی ایل کے پاس آئی تو اُس نے اُس سے اِصرار کیا کہ وہ اُس کے باپ سے ایک کھیت طلب کرے۔ جَب وہ اَپنے گدھے پر سے اُتری تو کالبؔ نے اُس سے پُوچھا، ”تُم کیا چاہتی ہو؟“یہو 15:18
اُس نے کہا، ”مُجھ پر ایک خاص عنایت کرو۔ چونکہ آپ نے مُجھے جُنوب کے مُلک میں کچھ زمین دی ہے اِس لیٔے مُجھے پانی کے چشمے بھی دیں۔“ چنانچہ کالبؔ نے اُسے اُوپر کے اَور نیچے کے چشمے بھی عطا فرمائے۔پید 33:11
مَوشہ کے سسُر کی نَسل کے قینیؔ لوگ کھجوروں کے شہر سے بنی یہُوداہؔ کے ساتھ یہُوداہؔ کے بیابان کو گیٔے جو جُنوب میں عَرادؔ کے نزدیک ہے اَور وہاں اُن کے ساتھ رہنے لگے۔1 سمو 15:6
پھر بنی یہُوداہؔ نے اَپنے بنی شمعُونؔ بھائیوں کے ساتھ جا کر صفتؔ میں رہنے والے کنعانیوں پر حملہ کیا اَور اُس شہر کو بالکُل تباہ کر ڈالا۔ اِس لیٔے اُس شہر کا نام حُرمہؔ پڑا۔ است 2:34; گنت 14:45یہُوداہؔ نے غزّہؔ، اشقلونؔ اَور عقرونؔ شہروں کو اُن کے گِردونواح کے علاقوں سمیت اَپنے قبضہ میں کر لیا۔2 سلا 1:2
یَاہوِہ بنی یہُوداہؔ کے ساتھ تھا۔ اُنہُوں نے کوہستانی مُلک پر تو قبضہ کر لیا لیکن وہ ہموار علاقوں سے لوگوں کو نہ نکال سکے کیونکہ اُن لوگوں کے پاس آہنی رتھ تھے۔ یہو 17:16مَوشہ کے وعدہ کے مُطابق حِبرونؔ کالبؔ کو دیا گیا کیونکہ اُس نے وہاں سے عناق کے تینوں بیٹوں کو نکال دیا تھا۔ گنت 14:24; یہو 14:13; یہو 15:13البتّہ بنی بِنیامین یروشلیمؔ میں سکونت پذیر یبُوسیوں کو وہاں سے ہٹانے میں ناکام رہے۔ اِس لیٔے آج کے دِن تک یبُوسی وہاں بنی بِنیامین کے ساتھ رہتے ہیں۔یہو 15:63; یہو 18:28
اَب یُوسیفؔ کے گھرانے نے بیت ایل پر چڑھائی کی اَور یَاہوِہ اُن کے ساتھ تھا۔ یہو 16:1جَب یُوسیفؔ کے خاندان نے بیت ایل (جو پہلے لُوزؔ کہلاتا تھا) شہر کا جائزہ لینے کے لیٔے لوگوں کو بھیجا پید 28:19تو جاسُوسوں نے ایک شخص کو شہر سے باہر آتے ہُوئے دیکھا اَور اُس سے کہا، ”ہمیں شہر میں داخل ہونے کی راہ بتا تو ہم تمہارے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں گے۔“ تَب اُس نے اُنہیں راہ بتا دی اَور اُنہُوں نے شہر والوں کو تہِ تیغ کر ڈالا۔ لیکن اُس شخص اَور اُس کے سارے خاندان کو چھوڑ دیا۔ یہو 6:25تَب وہ حِتّیوں کے مُلک میں گیا اَور وہاں اُس نے ایک شہر بسایا اَور اُس کا نام لُوزؔ رکھا۔ چنانچہ آج تک اُس کا یہی نام ہے۔یہو 16:2
لیکن منشّہ نے بیت شانؔ، تعناکؔ، دورؔ، اِبلیعامؔ اَور مگِدّوؔ اَور اُن کے گِردونواح کے قصبوں کے لوگوں کو نہ نکالا کیونکہ کنعانی آ سِی مُلک میں رہنے پر بضِد تھے۔ یہو 17:11; یہو 21:25; 1 سمو 31:10جَب بنی اِسرائیل برسرِاقتدار آئے تو اُنہُوں نے کنعانیوں کو بیگار میں کام کرنے پر مجبُور کیا لیکن اُنہیں پُورے طور پر نہیں نکالا۔ نہ ہی اِفرائیمؔ نے گِزرؔ میں رہنے والے کنعانیوں کو نکالا بَلکہ کنعانی اُن کے درمیان وہاں بسے رہے۔ یہو 16:10; یہو 21:21نہ ہی زبُولُون نے قِطرونؔ اَور نہلولؔ میں رہنے والے کنعانیوں کو نکالا جو اُن کے درمیان بسے رہے۔ البتّہ اُنہُوں نے اُنہیں بیگار میں کام کرنے پر ضروُر مجبُور کیا۔ نہ آشیر نے عکّوؔ، صیدونؔ، احلابؔ، اَکزِیبؔ، حلبہؔ، افیقؔ یا رحوبؔ کے باشِندوں کو نکالا۔ یہو 15:44; یہو 19:29اَور اِسی وجہ سے بنی آشیر مُلک کے کنعانی باشِندوں کے ساتھ بس گیٔے کیونکہ اُنہُوں نے اُنہیں نہیں نکالا۔ نہ ہی نفتالی نے بیت شِمِشؔ یا بیت عناتؔ کے باشِندوں کو نکالا بَلکہ بنی نفتالی بھی کنعانی باشِندوں کے ساتھ بس گیٔے اَور بیت شمسؔ اَور بیت عناتؔ کے باشِندے اُن کے لیٔے بیگار میں کام کرنے لگے۔ امُوریوں نے بنی دانؔ کو کوہستانی مُلک تک ہی محدُود رکھا اَور اُنہیں وادی میں نیچے نہ آنے دیا۔ قض 18:1اَور امُوری بھی کوہِ حیریسؔ، ایّالونؔ اَور شعلبِیمؔ میں بسے رہنے پر بضِد رہے لیکن جَب یُوسیفؔ کا خاندان برسرِاقتدار آیا تو وہ بھی بیگار میں کام کرنے پر مجبُور ہو گئے۔ یہو 19:42امُوریوں کی سرحد درّۂ عقرابیمؔ سے سیلاؔ سے پرے تک تھی۔