یرمارمیا یرمیاہارمیا, باب یرمیاہ کی نبوتارمیا, باب 47

ترجمه‌ها مقایسه

فلسطینیوں کے متعلّق پیغام

فَرعوہؔ نے غزّہؔ پر حملہ کرنے سے قبل فلسطینیوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ پیغام یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا،حزقی 25:15

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:

”دیکھو، شمال میں دریا کا پانی کیسا اُوپر اُٹھ رہاہے؛

جو ایک خوفناک سیلاب کی شکل اِختیار کرےگا۔

اَور مُلک اَور اُس میں کی ہر شَے،

اَور شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غرق کر دے گا۔

لوگ چِلّائیں گے،

اَور مُلک کے ہر باشِندے ماتم کریں گے۔مکاش 17:15

دُشمنوں کے سرپٹ دَوڑنے والے گھوڑوں کی ٹاپوں کی آواز سے،

اَور اُن کے رتھوں کے شور سے

اَور اُن کے پہیّوں کی گڑگڑاہٹ سُن کر۔

والدین کے ہاتھ اَور پیر اَیسے ڈھیلے پڑ جائیں گے کہ،

وہ مُڑ کر اَپنے بچّوں کی مدد کرنے کو نہ پلٹیں گے؛مکاش 9:9

کیونکہ تمام فلسطینیوں کی تباہی کا

اَور صُورؔ اَور صیدونؔ کے

اُن باقی بچے ہُوئے مددگاروں کو

فنا کرنے کا دِن آ چُکاہے۔

کیونکہ خُود یَاہوِہ اُن فلسطینیوں کو،

جو کفتُور کے جَزِیرہ پر کے بچے ہُوئے لوگوں کو تباہ کرنے پر آمادہ ہیں۔عاموس 1:10; پید 10:14; است 2:23

غزّہؔ کے لوگ ماتم کرنے کے لیٔے اَپنا سَر مُنڈوائیں گے؛

اَور اشقلونؔ اَپنی وادی کے بچے ہُوئے لوگوں کے ساتھ خاموش کر دیا جائے گا۔

اَے وادی کے باقی بچے ہُوئے لوگوں،

تُم کب تک اَپنے جِسم کو زخمی کرتے رہوگے؟

” ’ہائے یَاہوِہ کی تلوار،

تُو کب تک نہ ٹھہرے گی؟

تُو اَپنے مِیان میں داخل ہوکر؛

آرام کر اَور خاموش ہو۔‘

لیکن تُو کیسے ٹھہر سکتی ہے؟

کیونکہ تُجھے یَاہوِہ نے حُکم دے کر،

اشقلونؔ اَور اُس کے سمُندر کے ساحِلی علاقوں پر

حملہ کرنے کو تعینات کیا ہے؟“