یرم یرمیاہ, باب یرمیاہ کی نبوت, باب 50
کیونکہ مَیں شمال کی سرزمین سے
مُختلف زبردست قوموں کا ایک گِروہ اُبھاروں گا۔
اَور اُسے بابیل کے خِلاف لے آؤں گا۔
وہ اُس کے مقابل صف آرا ہوں گے،
اَور شمال کی جانِب سے اُس پر قبضہ کر لیں گے۔
اُن کے تیر تجربہ کار فَوجیوں کی مانند ہوں گے
جو کبھی خالی ہاتھ نہیں لَوٹتے۔